کامیابی کے اصول

ہر کامیاب انسان کا ماضی ناکامی سے خالی نہیں ہوتا۔

ویسے تو دنیا کا ہر شخص چاہتا ہے کہ میں کامیاب زندگی گزاروں لیکن ہر کامیاب انسان نے ماضی میں ناکامی ضرور دیکھی ہوتی ہے جس سے اس کی کامیاب ہونے کی لگن اور ذیادہ بڑھ جاتی ہے، اور اگر آپ کامیاب ہونا چاہئے ہیں تو اپنی ذندگی سے ناکامی کا خوف نکال دیں کیونکہ یہ خوف آپکی کامیابی کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، میری نظر میں کامیاب ہونا صرف یہ نہیں کہ آپ کے پاس کتنا پیسہ ہے بلکہ کامیابی کا ایک اصول یہ بھی ہے کہ آپ اپنی ذندگی سے کتنا مطمئن ہیں، اگر آپ کامیاب ہونا چاہئے ہیں تو کوشش کرنا مت چھوڑیں کیونکہ جب آپ کوشش کرتے ہیں تو آپ میں جستجو پیدا ہوتی ہے اور وہی جستجو آپ کی کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے، اپنی ذندگی کے کچھ اصول بنائیں جو ہر کامیاب شخص نے اپنی ذندگی میں بنائے، سب سے پہلآ اصول یہ ہے کہ آپ اپنی ذندگی میں ڈسپلن پیدا کریں، آپ جتنا ہو سکے کتابوں کا مطالعہ کریں جس سے نہ صرف آپ کا ذہن کھلے گا بلکہ آپ کے علم میں بھی اضافہ ہوگا، دوسروں کے لئے ہمیشہ مصبط رائے رکھیں، ہمیشہ اپنے لئے اچھا سوچیں، اپنی صہت کا خاص خیال رکھیں کیونکہ ہر کامیاب انسان اپنی ذندگی میں سب سے ذیادہ اگر کسی چیز پر توجہ دیتا ہے تو وہ اسکی صحت ہے اس لئے آپ روزانہ ایکسر سائز پر خاص توجہ دیں کیونکہ صہت مند انسان کا امیون سسٹم ذیادہ مظبوط ہوتا ہے جو کہ اسے ذندگی میں آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت دیتا ہے، اپنے فیچر کی پلاننگ کریں اور اپنے ٹاسک ڈیٹ وائز لکھ لیں اور روز صبح اٹھ کر اور رات سونے سے پہلے ضرور دیکھیں جس سے ناصرف آپ کے ارادوں کو تقویت ملے گی بلکہ آپ کے ارادے اور مضبوط ہوتے چلے جائیں گے۔ کیونکہ جب تک آپ یہ طے نہیں کریں گے کے آپ کو کرنا کیا ہے اور کسی وقت کرنا ہے تو آپ بے مقصد ذندگی گزار رہیں ہوں گے اس لئے ضروری ہے کے با مقصد ذندگی گزریں، میں اسی سے اس بات کا اختتام کرتا ہوں کہ خواب وہ نہیں جو آپ نیند میں دیکھتے ہیں بلکہ خواب وہ ہیں جو آپ کو سونے نا دیں۔ شکریہ۔
 

Sohail Rafi Rajput
About the Author: Sohail Rafi Rajput Read More Articles by Sohail Rafi Rajput: 7 Articles with 3972 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.