رمضان کیسے گزاریں

تحریرایم ایس اطہر قریشی
اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کیے گئے جیسے اگلوں پر فرض ہوئے تھے کہ کہیں تمہیں پرہیز گاری ملے ۔پارہ۔۲۔۔البقرہ۔۔ تم پر روزے فرض کیے گئے اس آیت میں روزوں کی فرضیت کا بیان ہے۔ شریعت میں روزہ یہ ہے کہ صبح صادق سے لے کر غروب آفتاب تک روزے کی نیت سے کھانے پینے اور ہم بستری سے بچا جائے۔ روزہ بہت قدیم عبادت ہے:اس آیت میں فرمایا گیا جیسے تم سے پہلے لوگوں پر فرض تھے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ روزہ بہت قدیم عبادت ہے۔ حضرت آدم علیہِ الصلو والسلام سے لے کرتمام شریعتوں میں روزے فرض ہوتے چلے آئے ہیں اگرچہ گزشتہ امتوں کے روزوں کے دن اور احکام ہم سے مختلف ہوتے تھے۔ یاد رہے کہ رمضان کے روزے10 شعبان 2ہجری میں فرض ہوئے تھے۔روزے کا مقصد:آیت کے آخر میں بتایا گیا کہ روزے کا مقصد تقوی و پرہیز گاری کا حصول ہے۔ روزے میں چونکہ نفس پر سختی کی جاتی ہے اور کھانے پینے کی حلال چیزوں سے بھی روک دیا جاتا ہے تو اس سے اپنی خواہشات پر قابو پانے کی مشق ہوتی ہے جس سے ضبط ِنفس اور حرام سے بچنے پر قوت حاصل ہوتی ہے اور یہی ضبط ِنفس اور خواہشات پر قابو وہ بنیادی چیز ہے جس کے ذریعے آدمی گناہوں سے رکتا ہے۔اﷲ تعالی ہمیں یہ توفیق عطا فرمائے کہ اس آنے والے رمضان المبارک کو ہم اپنے پچھلے گزرے تمام رمضان مبارک سے بہتر طریقے سے گزارنے کی جدوجہد کوشش اورسچے دل سے نیعت کرتے ہیں آئیے۔اِس رمضان المبارک کو ہم ایک جدول کے مطابق گزارتے ہیں اِن شا اﷲ عزوجل اِس کی برکت سے ہم اپنے دنیاوی کام کاج کے علاوہ عبادات،تلاوتِ قرآن اوربڑی تعداد میں درودِ پاک پڑھنے میں بھی کامیاب ہوسکتے ہیں۔اور موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے انسانیت کی خدمت کے لیے بہترین کام کرسکیں ۔روزہ رکھنے کاشرعی حکم: ماہِ رمضان کے روزے ہر مسلمان( مرد وعورت) عاقِل وبالِغ پر فرض ہیں۔بِلاعذرِ شرعی روزہ چھوڑنا سخت حرام و گناہ ہے۔روزہ رکھنے کی فضیلت: فرمانِ مصطفے ﷺ ''جس نے ماہِ رمضان کا ایک روزہ بھی خاموشی اور سکون سے رکھا اسکے لئے جنت میں ایک گھر سرخ یا قوت یا سبز زبرجد کا بنایا جائے گا۔ (مجمع الزوائد ج3ص346حدیث4792)سحری کھانے سے پہلے: نمازِتہجدکی کم ازکم دورکعت نفل پڑھیں۔اور اگر استغفار کی ایک تسبیح پڑھی جائے تو یہ سونے پہ سہاگا ہوگا ۔سحری کھانے کی فضیلت: فرمانِ مصطفی ﷺ"سحری پوری کی پوری برکت ہے پس تم نہ چھوڑو چاہے تم پانی کا ایک گھونٹ ہی پی لو۔ بے شک اﷲ عزوجل اور اسکے فِرِشتیسحری کرنے والوں پر رحمت بھیجتے ہیں ۔(مسند امام احمد ج4ص88حدیث11396)سحری کاکھانا کھانے میں احتیاطیں: مرغن(یعنی تیل ،گھی والی غذاؤں سے پرہیز کریں کھجوراورپانی سے روزہ رکھنابھی سنت ہے۔الحدیث)ایک اہم بات: بعض لوگ فجرکی اذان ختم ہونے تک کھانا کھاتے رہتے ہیں اِس طرح ان کاروزہ نہیں ہوتا۔یادرکھیں اذان سحری کاوقت ختم ہونے کے بعد نمازِ فجر کیلئے دی جاتی ہے لہذا اذان کااِنتظار کئے بغیرسحری کاوقت ختم ہونے ے چندمنٹ پہلے احتیاطان کھانا پینا بند کردیں ۔فجرکی نمازکے بعد: قرآنِ پاک سیچارصفحات پڑھیں۔ دو(2) رکعت نفل اشراق اور دو رکعت نفل چاشت ادا فرما لیں کہ حج و عمرے کا ثواب ملے گا۔اِشراق اور چاشت کا وقت: سورج طلوع ہونے کے کم از کم بیس یا پچیس مِنٹ بعد سے لے کر ضحو ہ کبری تک نمازِ اِشراق اورچاشت کا وقت رہتا ہیظہرکی نمازکے بعد: قرآنِ پاک سے چار صفحات پڑھنے کے بعدکسی اسلامی کتاب کا کم ازکم 12منٹ مطالعہ فرمائیں۔عصرکے بعد: قرآنِ پاک سے چار صفحات پڑھنے کے بعد ذکر و اذکار اور درود پاک میں اپنے وقت کو صرف فرمائیں۔ اور اس بات کا بھی خاص اہتمام کریں کہ آپ کے قرب و جوار میں محلے اور رشتے داروں میں کن کن گھروں میں روزہ دار ہیں اور اور وہاں سحر و افطار کا کیا انتظام ہے جن کی ضرورت آپ پوری کر سکتے ہیں ضرور ان کے ساتھ تعاون کریں ۔غروبِ آفتاب سے کچھوقت پہلے: اپنے گھر والوں کے ساتھ دسترخوان پربیٹھ کردعامانگیں۔ کیونکہ یہ دعا کی قبولیت کے لمحات ہیں اِسے غفلت میں نہ گزاریں۔نوٹ:سحری و افطاری کے مبارک لمحات ایسے ٹی وی چینل کے سامنے مت گزاریں جو آپ کے سب سے قیمتی و با برکت وقت کو ضائع کردیں۔ ایسے لوگوں کا بائیکاٹ کر دیں جو مخلوط پروگراموں میں اسلامی تعلیمات کی دھجیاں اڑائیں۔ اﷲ ایسوں کو ہدایت عطا فرمائے۔ آمین روزہ افطارکرنے کیلئے: کھجور،پانی،یاپھل کھائیں،پکوڑے سموسے اور مرغن غذائیں کھانے سے بچیں تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہیں۔ اور نماز مغرب ادا فرمائیں۔مغرب کی نمازکے بعد: صلو الاوابین کے کم ازکم دورکعت نفل پڑھیں اگرچہ عدت پورے کریں تو بہت ہی اچھی بات ہے پھر قرآنِ پاک سے کم از کم چارصفحات پڑھ کرکم ازکم 50بار درودِپاک پڑھ لیں۔نوٹ: صلو الاوابین کی کم ازکم دو اورزیادہ چھ رکعات ہیں۔عشا کی نمازکے بعد باجماعت نمازِ تراویح پڑھیں اِس کے بعد قرآنِ پاک سے چارصفحات پڑھ لیں۔نمازِتراویح :سنتِ مکدہ ہے اِس کی بیس رکعات ہیں۔ فرمانِ مصطفےﷺ"جو ایمان و طلبِ ثواب کے سبب سے رمضان میں قِیام کرے اس کے اگلے پچھلے گناہ (یعنی صغیرہ گناہ)بخش دیئے جائیں گے۔(صحیح بخاری جص658حدیث2010)رات کوسونے سے پہلے: صلو التوبہ کے 2 نفل ،سورہ واقعہ اورسورہ ملک پڑھنے کی عادت بنائیں ان شا اﷲ عزوجل اِس کی برکتیں پائیں گے۔نمازِ توبہ کی فضیلت:جب کوئی بندہ گناہ کرے پھر وضو کر کے نماز پڑھے پھر اِستغفار کرے، اﷲ تعالی اس کے گناہ بخش دے گا۔(ترمذی ج1ص415)ایک دن میں کم سے کم سو بار استغفار پڑھنا اپنا معمول بنا لیں سورہ واقعہ کی فضیلت:فرمانِ مصطفےﷺ"سورہ واقعہ 183)سورہ ملک کی فضیلت: قرآنِ کریم میں ایک سورت ہے جواپنے پڑھنے والے کے بارے میں جھگڑاکرے گی یہاں تک کہ اسے جنت میں داخل کرادے گی اور وہ یہی "سورہ ملک" ہے. (تفسیردرِ منثورجلد8 ص233)اگرآپ ہر نمازکے بعدقرآنِ پاک کیچارصفحات پڑھنے کامعمول بنالیں تو اِن شا اﷲ عزوجل آپ مکمل رمضان میں ایک قرآن ِمجید ختم کر نے کی سعادت حاصل فرمالیں گے۔مشورہ: رمضان المبارک کی راتوں کوجلدی سونے کی عادت بنائیں تاکہ سحری کے وقت اٹھنے میں پریشانی نہ ہو۔عشرہ رحمت کی دعا: ربِ اغفِروارحم وانت خیرالراحِمِین: اے میرے رب مجھے بخش دے مجھ پر رحم فرمااورتوسب سے بہتررحم فرمانے والاہیعشرہ مغفرت کی دعا:استغفِراﷲ ربِی مِن کلِ ذنبِِ واتوب اِلیہِ: میں اﷲ سے تمام گناہوں کی بخشش مانگتاہوں جومیرارب ہے اوراسی کی طرف رجوع کرتاہوں عشرہ جہنم سے آزادی کی دعا اے اﷲ مجھے جہنم کی آگ سے بچاروزانہ رات کوسونے سے پہلے یہ ضرورسوچیئے گا کہ میں نے آج کادن کیسے گزارا۔۔؟الداعی الخیر

 

Dr B.A Khurram
About the Author: Dr B.A Khurram Read More Articles by Dr B.A Khurram: 606 Articles with 525253 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.