كرونا مذاق نہیں ہے خدارا اس بات کو سمجھيں

چین سے شرو ع ہونے والا یہ مہلک مرض جس نے دنیا کے 200 سے زا ئد ممالک کو اپنی لپٹ میں لے رکھا ہے اس معمو لی سے نا دکھنے والے وائرس نے دنیا میں بے تحاشا تباہی پھیلا رکھی ہے ۔

بڑ ے اور ترقی یافتہ ممالک کے ہیلتھ سسٹم کرونا کے آگے بے بس ہوگے ہیں ۔

آپ کو لگتا ہے کے وزیر اعظم عمران خان آپ کے موت ک بدلے پیسے لے رہیں ہیں تو ٹھیک ہے مان لیتے ہیں،،،

کیا دنیا کے تمام ممالک میں یہی ہورہا ہے؟ ذرا سوچیں وہ تمام لوگ جو۔ اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں ،جن میں بہت سے لوگ صحت یاب ہوگئے ہیں اور ان میں سے بہت لوگ اس وائرس سے مقابلہ کر رہے ہیں جبکےدنیا بھر میں چار لاکھ سے زائد انسان لقمہ اجل بن چکے ہیں،

خود کو زندہ قوم کہنے والی پاکستان کی پڑھی لکھیعوام آج بھی اس بات کو مانے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں کہ کرونا ایک حقیقی وائرس ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی تباہ کاریا ں پھیلائے ہوئے ہے،،،

صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے نمائندے روزانہ عوام سے احتیاط کی گزارش کرتے ہیں وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان ہر کچھ دن میں ٹی وی سکرین پر آ کر عوام سے کہتے ہیں خدارا ایس ا و پیس پر عمل کریں۔۔۔ ماسک لگا کر گھروں سے ضرورت کے تحت نکلے تین فٹ فاصلہ رکھیں لیکن ہم عوام ڈھیٹائی کی اعلی مثال ہیں اگر ہم کسی کی اچھی بات پر عمل کرلیں تو عزت میں کمی محسوس ہوتی ہے ۔۔۔۔اور لسانیت میں ہی مرجاتےہیں کہ ہمیں یہ کون ہوتا ہے بتانے اور سمجھانے والا ۔

حکومت نے لاک داؤن لگایا تو عوام نے اسکی بھی دھجیاں اڑا دی۔ قانون کی راكهوالی ہماری پولیس عوام سے رشوت لیتی ہے اور انکو انکی مرضی کرنے دیتی ہے۔

•میں نے ان چار مہینوں میں کراچی سمیت ملک بھر میں وہی محفلیں وہی گلی میں کرکٹ کھیلتے نوجوان، سائیکل پر سیر کرتے اور جھولے جھو لتے بچے ، بنا ماسک کے اشیا فروخت کرتے دوکاندار اور انکے پاس کھڑے بنا ماسک لگائے خریداری کرتی عوام دیکھی ہے۔۔۔۔ کسی کو سمجھاؤ تو کہتے ہیں كرونا کچھ نہیں ہے یہ حکومت اور عمران خان کی امریکا اور یہودیوں کے ساتھ مل کر سازش ہے کیا خوب کہتے ہیں جتنے کیسز بڑھے گے انھیں اتنا فنڈ ملےگا چلو مان لیا اگر ایسا ہے پھر بھی اگر آپ احتیاط کرلیں تو کیا حرج ہے؟ صرف ماسک ہی تو لگانا ہے پھر کہتے ہیں حکومت کوئیاقدام نہیں اٹھاتی اور عوام کے لیے کوئی ریلیفنہیں ۔
ان بے شعور لوگوں کو ذرا سا علم نہیں انکی اس لا پرواہی سے سب سے زیادہ كروناسے متاثر پاکستان کے فرنٹ لائن ورکرز جن میں ڈاکٹرز ،نرسس ،پیرا میڈ کس اور ہر ہیلتھ کیئر ورکر ہے جن کے بھی اپنے پیارے ہیں فیملیز ہیں ۔ خدارا احتیاط کریںیہ آپ کے گھر بھی آسکتا ہے ۔

ہر کوئی اگر اپنے حصے کی ذمداری پوری کرلے تو ہم جلد كرونا پر قابو پاسكتے ہیں۔۔۔۔۔

نیوزیلنڈ دنیا کا پہلا ملک جس نے كرونا کو شکست دی اب وہاں کوئی ایکٹو کیس نہیں کیونکہ وہ مہذب قوم ہیں جو اپنے حکمرانوں کو سمجھتی ہیں ان پر الزام دینے کے بجائے خود متحد ہوکر مشکلات کا مقابلہ کرتی ہیں۔۔۔
"بے شک خدا انہی کی مدد کرتا ہے جو اپنی مدد آپ کرنےکا جذبہ رکھتے ہیں "

‎اللہ ہمارے گناہو ں کو معاف کردے اور تمام عالَم انسانیت پر اپنا کرم کرے الہی پاکستان سمیت تمام دنیا بھر کو کرونا سے نجات دے ۔
آ مینیا رب العالمین۔،

از قلم : ،اریبہ عبدلرؤف
 

Areeba Abdul rauf
About the Author: Areeba Abdul rauf Read More Articles by Areeba Abdul rauf: 4 Articles with 4647 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.