مانچسٹر سٹی کیخلاف چیلسی کی جیت نے لیورپول کا 30سالہ انتظار ختم کردیا

128سالہ لیور پول کلب نےرواں سیزن میں35میں سے 30میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ لیورپول فٹبال کلب کا شمار یورپ کے کامیاب ترین کلبز میں ہوتا ہے۔ لیورپول کی ٹیم6بار یورپین کپ،4 باریوئیفاکپ ،7 بار ایف اے کپ،ریکارڈ8بار لیگ کپ،15بار ایف اے کمیونٹی شیلڈز اورفیفا کلب ورلڈ کپ جیت چکی ہے۔ مگر جب سے فرسٹ ڈویژن کی جگہ انگلش پریمیئر لیگ متعارف کرایا گیا تب سےڈومیسٹک لیگ ٹائٹل جیت نہ سکی۔

مانچسٹر سٹی کیخلاف چیلسی کی جیت نے لیورپول کا 30سالہ انتظار ختم کردیا اور دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی شکست نے لیورپول کو انگلش پریمیئر لیگ کا چیمپئن بنادیا۔ 128سالہ لیور پول کلب نےرواں سیزن میں35میں سے 30میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ لیورپول فٹبال کلب کا شمار یورپ کے کامیاب ترین کلبز میں ہوتا ہے۔ لیورپول کی ٹیم6بار یورپین کپ،4 باریوئیفاکپ ،7 بار ایف اے کپ،ریکارڈ8بار لیگ کپ،15بار ایف اے کمیونٹی شیلڈز اورفیفا کلب ورلڈ کپ جیت چکی ہے۔ مگر جب سے فرسٹ ڈویژن کی جگہ انگلش پریمیئر لیگ متعارف کرایا گیا تب سےڈومیسٹک لیگ ٹائٹل جیت نہ سکی۔

اس سے قبل فرسٹ،سکینڈ ، تھرڈ اور فورتھ ڈویژن لیگز کھیلی جاتی تھیں، لیکن 1992کے بعد ان ٹورنامنٹس کا نام تبدیل کرکے پریمیئر لیگ ، چیمپئن شپ، لیگ ون ، لیگ ٹو رکھ دیا گیا اور یوں انگلش پریمیئرلیگ کا آغاز 1992-93 میں کیا گیا۔ لیورپول نے افتتاحی سیزن میں پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر رہا جبکہ مانچسٹر یونائٹیڈ کو انگلش پریمیئر لیگ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ بلیک برن روورز کلب کے ایلن شیئرر افتتاحی سیزن کے بہترین پلیئر قرار پائے۔

لیور پول ایف سی کلب کا قیام 2 جون 1892 میں عمل آیا۔ یہ انگلش فٹبال کی تاریخ کے بڑے کلبوں میں سے ایک ہے۔ لیور پول نے آخری بار 1990 میں لیگ ٹائٹل جیتا تھا۔ جبکہ 1972-73 سے لے کر 1989-90سیز ن میں لیور پول کی ہی حکمرانی تھی۔انگلش پریمئیر لیگ میں لیور پول کے پہلے کپتان سامی تھامس ہیپیایا تھے لیکن لیور پول کےآل ٹائم بہترین پلیئرز کی فہرست میں مڈ فیلڈر اسٹیون جیرارڈ کا نام سب سے پہلے آتا ہے۔ لیجنڈ پلیئراسٹیون جیرارڈ کا یورو گوئین مڈفیلڈر لوئس سوریز کے ساتھ بہترین کامبی نیشن تھا۔ اسٹیون جیرارڈ1998 سے2015تک لیور پول سے جڑے رہےجبکہ لوئس سوریز نے 2011میں لیور پول کو جوائن کیا ، لیکن دونوں کی دوستی اور جوڑی بے مثال تھی۔ دونوں نے لیگ میچز میں کئی بار ٹیم کو فتوحات سے ہمکنار کیا لیکن 2014ورلڈ کپ کے بعد دونوں کی راہیں جدا ہوگئیں۔ 2014فیفا ورلڈ کپ میں اسٹرائیکر سوریز کو میچ کے دوران مخالف اطالوی کھلاڑی گریگوچیلانی کو دانتوں سے کانٹے کی پاداش میں چار ماہ کی معطلی کی سزا سنائی گئی۔ جس کے بعد لیورپول کلب نے سوریزکے ساتھ معاہدے میں توسیع کرنے سے انکار کیا۔ بعدازاں انہوں نےہسپا نوی کلب بارسلونا جوائن کیا۔

ایک طرف سوریز کے جانے کے بعد ٹیم میں خلا پیدا ہوا تو دوسری طرف جیرارڈ کا کسی اور پلیئرز کےساتھ کومبی نیشن نہ بن سکا اور 2015 میں لیورپول کو چھوڑ کر امریکی سوکر کلب لاس اینجلس گیلکسی چلے گئے۔ وہ 2003تا2015تک ٹیم میں کپتانی کے فرائض انجام دیتے رہے۔ انہوں نے لیور پول کو 2004-05چیمپئنز لیگ جتوایااور2005-06ایف اے کپ،2011-12لیگ کپ اور2006میں ایف اے کمیونٹی شیلڈٹائٹل دلانےمیں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی قیات میں لیورپول انگلش پریمیئردو بار رنرز اپ بھی رہا۔انہوں نے ان 14برسوں میں 504میچز میں ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 150 گول کئے۔

ان دونوں پلیئرز کے جانے کے بعدسیدو مانے اور محمد صلاح کا کامبی نیشن دیکھنے میں آیا ۔2015میں مڈفیلڈر سیدو مانےاور2017 میں محمد صلاح لیورپول سے وابستہ ہوئے۔ دونوں فٹبالرز نے کلب کو ایک نئی زندگی دی اور ٹیم کی کارکردگی دوبارہ بتدریج بہتر ہوتی گئی۔گزشتہ سیزن میں ٹیم کی مجموعی کارکردگی شاندار رہی اور پہلی بار انگلش پریمیئر لیگ چیمپئن بننے کے بہت قریب پہنچ چکی تھی۔ لیور پول کی اس پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے توقع کی جارہی تھی کہ ان کا انتظار جلد ختم ہونے والا ہے تاہم ایسا نہ ہوسکا۔ ولفز کیخلاف کامیابی کے باوجود لیورپول صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے چیمپئن نہ بن سکا۔ خیال رہے کہ محمد صلاح اور سیدومانے2018-19سیزن کے ٹاپ اسکورر رہے۔ دونوں نے مجموعی طور پر22،22گول داغے۔ یاد رہے کہ ’’گول مشین‘‘ محمد صلاح 2017-18سیزن میں مجموعی طورپر 38میچز میں 32گولزکرتے ہوئے ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔

لیور پول نے2019-2020میں ریکارڈ بریکنگ سیز ن کا آغاز کرتے ہوئے44 میچز میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا۔ لیورپول کو اپنے پریمیئر لیگ کے 28ویں میچ میں واٹفورڈ کےخلاف پہلی بار ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس کے باوجود لیور پول 82پوائنٹس کےساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان تھا۔ مارچ میں دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں روک دی گئیں اور آرسنل کے مینجرمائیکل آرٹیٹا کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پریمیئر لیگ کو بھی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیاتھا۔ دو ماہ بعد دنیا بھر میں کھیلوں کی بحالی کا آغاز ہوا۔ مئی کے وسط میں جرمن بنڈس لیگا اور جون میں اسپینش لالیگا کے میچز شروع ہوئے اور جون کے وسط میں تماشائیوں کے بغیر پریمیئر لیگ کے بقیہ میچز کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ 100دن کے بعد پریمیئرلیگ کے بقیہ میچز کا آغاز ہواتو لیور پول اور ایورٹن کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا اور دوسرے میچ میں کرسٹل پیلس کو 0-4سے ہراکر 86پوائنٹس حاصل کئے۔

لیورپول کا پریمیئر لیگ چیمپئن بننے کا حتمی فیصلہ25جون کو ہوا جس میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی چیلسی کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے میں 1-2سے شکست سے دوچار کیا۔ اس وقت مانچسٹر سٹی نے63پوائنٹس حاصل کئے اور لیور پول اورمانچسٹر سٹی کے درمیان 23پوائنٹس کا فرق تھا۔ انگلش پریمیئر لیگ کا رواں سیزن 26جولائی کو ختم ہورہا ہے۔ لیور پول نے مزید فتوحات حاصل کرتے ہوئے 93پوائنٹس کرلئے ہیں اوراسکے ابھی تین میچز باقی ہیں ۔محمد صلاح ٹاپ اسکورر میں 19گولز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ جیمی وارڈی 23 اورپیری۔ایمریک ایمبی ینگ20گولز کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔

لیور پول کےمنیجر یرگن کلاپ نے انگلش پریمیئر لیگ کے کامیاب منیجر کی فہرست میں اپنا نام درج کروالیاہے۔وہ 8اکتوبر 2015سے لیور پول سے وابستہ ہیں۔ وہ اپنے سابق کلب بورشیا ڈورٹمنڈکو دو بار ٹائٹل جیتواچکے ہیں۔ خیال رہے کہ مانچسٹر یونائٹیڈ کے سر الیکس فرگوسن کو کامیاب ترین منیجر قرار دیا جاتا ہے۔ان کے دور میں کلب نے انگلش پریمیئر لیگ کا 13بار ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

Kulsoom Jahan
About the Author: Kulsoom Jahan Read More Articles by Kulsoom Jahan: 6 Articles with 5862 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.