تعلیم کا جنازہ ہے زرہ دھوم سے نکلے

پاکستان میں کرونا کیسیسز کی صورتحال کافی حد تک بہتر ہوتی جا رہی ہے اس کے پیشہ نظر سارے بند ادارے کھولے جانے لگے ملک میں مساجد، دکانیں، شاپنگ مالز، شادی ہالز، ریسٹورنٹ تک بہتر صورتحال پر کھول دئیے گئے حکومت کی جانب سے پندرہ ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا کہا گیا تعلیم کے اتنے نقصان کے بعد بھی وفاقی اردو یونیورسٹی نے آن لائین کلاسیسز اور پیپرز کا نوٹیفیکیشن جاری کیا لاک ڈاؤن کے تحت مجبوری میں تو آن لائین کلاسیسز سمجھ میں آ رہی تھیں لیکن اب تقریباً ساری یونیورسٹیز فیزیکل پیپرز لینے کا سوچ رہی ہیں اور وفاقی اردو یونیورسٹی نے آن لائین پیپرز لینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے یہ پا لیسی ہماری سمجھ سے تو باہر ہے حیرت ہے آن لائین کلاسیسز کے دوران پیش آ نے والی مشکلات سے سب ہی آ گاہ ہے لیکن پھر بھی آن لائین پیپرز لینے پر متحد ہیں ۔

موجودہ تعلیمی صورتحال کو دیکھ کر اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہماری تعلیمی ترجیحات کا لیول کیا ہے کچھ اسٹوڈنٹس ضرور آن لائین پیپرز کے حامی ہیں لیکن کیوں ۔۔؟ وجہ صاف ظاہر ہے کہ اس طرح چیٹنگ میں آ سانی ہی آ سانی ہے ۔اس میں سب سے زیادہ نقصان فائنل ائیر کے اسٹوڈنٹس کا ہے ڈگری تو مل جائے گی لیکن اس کاغذ کے ٹکڑے کا کیا کرئیں گے ؟

ہماری بسیں ہمارے بازار ہر جگہ پر لوگوں کا رش ہے اور وہاں پر بلکل بھی ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا لیکن حیرت ہے یونیورسٹیز کے پڑھے لکھے لوگوں سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی توقع نہیں ہے جس ملک کی تعلیمی ترجیحات ایسی ہوں وہاں کا سماج کتنا پستی کی جانب سفر کرتا ہوگا ؟ تعلیم کا بنیادی مقصد شعور دینا ہے اور اگر تعلیم ہی آ خری ترجیحات میں شامل ہو جائے تو معاشرے کی سوچ بلندی کی طرف کیسے گامزن ہوگی۔۔؟

ہمارے ملک میں ویسے ہی سرکاری اور پرائیوٹ یونیورسٹیز کی تعلیم میں فرق ہے اوپر سے رہی سہی کسر کرونا نے پوری کر دی پرائیویٹ یونیورسٹیز نے وقت پر پیپرز لے کر نئے سمسٹر کا آ غاز بھی کر دیا جو کہ خوش آ ئیند بات ہے مختصر اتنا کہ جو قومیں تعلیم پر سرمایہ کاری کرتی ہیں وہ اچھے نتائج حاصل کرتی ہیں ۔

 

Nafeesa Khan
About the Author: Nafeesa Khan Read More Articles by Nafeesa Khan: 11 Articles with 14067 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.