اسلام علیکم
ثقافت: جو ہر قوم اور خطے کے لیے باعث فخر اور اسے زندہ رکھنے کے لئے آکسیجن کی
حیثیت رکھتی ہے لیکن پیارے پاکستان میں اس کو جس طرح مسخ کر کے پیش کیا جارہا
ہے اسے دیکھ کر دل خون کے آنسو رونے پر مجبورہے۔ پاکستان جو حاصل کیا گیا تھا
اس نعرے سے پاکستان کامطلب کیا لاالہ اللہ محمد رسول اﷲ مگر آج ہم اپنے گریبان
میں جھانکنے کی کوشش کریں تو سوائے پیشیمانی اور دل آزاری کے سوا کچھ نہیں ملے
گا۔ کیا پتنگ بازی ،ون ویلنگ، فیشن شو، ڈانس گانے، ہماری ثقافت ہے ہم ہیر
رانجھا، سسی پنوں، سوہنی ماہیوال وغیرہ کو تو جانتے ہیں لیکن اپنے دل سے بتائیے
کتنی اسلامی شخصیات ہیں جن کے بارے میں ہمیں معلوم ہے اس کا الزام ہم کس کے سر
ڈالیں۔
آج پی ٹی وی کو ہی دیکھ لیجئے کیا کسی اسلامی ملک کا سرکاری ٹیلی ویژن لگتاہے
کیا آزادی اسی کا نام ہے کیا روشن خیالی اسے کہتے ہیں
چھین کر چادر حیا عورت سے
کہا کہہ لو آزاد ہے عورت
ایسی آزادی، ایسی روشن خیالی، ایسی ثقافت، ہمیں غلامی بے حیائی، اور ازلی ذلت
کے سوا کچھ نہیں دے سکتی۔
فیصلہ آپ نے کرنا ہے؟ |