شاہ طہماس فٹ سٹیڈیم میں پستہ قد افراد کیلئے سپورٹس فیسٹیول

سپورٹس فیسٹیول کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی حلقے سے منتخب ہونیوالے ممبر صوبائی اسمبلی اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے مقامی رہنما آصف خان تھے اور انہوں نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی آنے کی حامی بھری تھی تاہم چار بجنے کے بعد ان کا فون بند ہوگیا تھا اور میزبان بھی پریشان تھا کہ صوبے کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پست قد افراد کو کس طرح شیلڈز اور ایوارڈز دئیے جائیں گے لیکن پھر شکر ہے کہ پی ٹی وی کے سینئر فنکار سردار مریخی اور کیوکشن کراٹے کے پاکستان میں چیف رحمت خان اور میزبان ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور تحسین اللہ نے خود ہی سرٹیفیکیٹ اور شیلڈز تقسیم کئے . ساتھ ہی ان میں نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے جس پر پست قد افراد کی بڑی تعداد نے خوشی کا اظہار کیا. سب سے زیادہ خوشی عام لوگوں کی تھی جنہوں نے شاہ طہماس فٹ بال سٹیڈیم میں بڑی تعداد میں پست قد افراد کے مقابلوں کو دیکھا بڑے لوگوں نے سیلفیاں ان پست قد افراد کیساتھ بنوائیں اوریوں ان پست قد افراد کو یہ احساس نہیں ہونے دیا کہ وہ کسی سے کم ہیں

ہمارے معاشرے میں جہاں پر کسی بھی شخص کو اس کے جسم / رنگت / خاندان کی بنیاد پر تضحیک کا نشانہ بنایا جاتا ہے وہیں پر پست قد افراد بھی ایسی ہی تضحیک کا نشانہ بناتے ہیں . اسی معاشرے میں انہیں بونا کہہ کر بلایا جاتا ہے روزگار کے مواقع ان کیلئے نہیں . عام لوگوں انہیں اپنے ساتھ بٹھانے کے روادار نہیں ان حالات میں پست قد افراد کا جینا کتنا مشکل ہے یہ پست قد افراد ہی جانتے ہیں. لیکن ان سب مشکلات کے باوجود پست قد افراد کو نارمل افراد کی طرح زندگی کی طرف لانا اور انہیں کھیلوں کی طرف راغب کرنا بھی بڑے دل گردے کی بات ہے اور اس عمل میں پست قد افراد کیساتھ ساتھ عام لوگ بھی ان کی حوصلہ افزائی کیلئے کھڑے ہوتے ہیں جو قابل تحسین اقدام ہے.

پشاور کے شاہ طہماس فٹ بال سٹیڈیم میں سجائے جانیوالا پست قدافراد کیلئے سپورٹس فیسٹیول بھی اسی سلسلے کی ایک کھڑی تھی جو گذشتہ روز منعقد کی گئی جس میں کرک، کوہاٹ ، نوشہرہ ، پشاور ، چارسدہ اور صوابی سے تعلق رکھنے والے ستائیس کے قریب پست قد افراد نے حصہ لیا ان میں ایسے پست قد افراد بھی شامل تھے جو حافظ قرآن بھی ہے ان میں مزدوری کرنے والے پست قد افراد بھی شامل ہیں اور میں پی ٹی وی پر اداکاری کے رنگ سجانے والے زرداد عرف بلبل اور سردار خان عرف مریخی بھی شامل ہیں جنہوں نے نہ صرف اپنے آپ کو ان رکھا ہے بلکہ وہ اپنے جیسے پست قد افراد کیلئے مختلف فورمز پر اواز بھی اٹھا رہے ہیں .

شاہ طہماس فٹ بال سٹیڈیم میں ایک روزہ سپورٹس فیسٹیول میں ان پست قد افراد کیلئے کرکٹ ، فٹ بال ، آرچری ، رسہ کشی ، اتھلیٹکس کے مقابلوں کا انعقاد ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کی جانب سے کیا گیا تھا افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تو نہیں آئے کیونکہ وہ چینی کی مارکیٹ میں غائب ہونے سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے اور بغیر کسی اہم سیاسی و انتظامی افسر کے کھیل کا آغاز کردیا گیا تاہم بعد میں اسسٹنٹ کمشنر عنایت باچا نے سپورٹس فیسٹیول کے مقام کا دورہ کیا ، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ، ان کیساتھ تصاویر اتروائیں او ر ساتھ ہی آفر دی کہ اگر کسی پست قد شخص کو کوئی بھی مسئلہ ہو تو وہ ان کے ساتھ مل سکتا ہے اسسٹنٹ کمشنر عنایت باچا نے پست قد افراد کی حوصلہ افزائی اچھے انداز میں کی .
مختلف کھیلوں میں پست قد افراد نے بڑی دلچسپی لی تاہم چھوٹے قد کے یہ بڑے لوگ میوزک کے بڑے دلدادہ نظر آتے تھے جیسے ہی کوئی گول ہوتا ، رنز بنتا یہ ڈانس شروع کردیتے ، لوگوں کی تضحیک کا مسلسل نشانہ بننے والے ان پست قد افراد کے چہروں پر آنیوالی خوشی اور ان کے کارکردگی سے اندازہ کیا جاسکتا تھا کہ یہ بھی عام لوگوں کی طر ح ہی ہیں تاہم انہیں مواقع نہیں مل رہے.

سپورٹس فیسٹیول کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی حلقے سے منتخب ہونیوالے ممبر صوبائی اسمبلی اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے مقامی رہنما آصف خان تھے اور انہوں نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی آنے کی حامی بھری تھی تاہم چار بجنے کے بعد ان کا فون بند ہوگیا تھا اور میزبان بھی پریشان تھا کہ صوبے کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پست قد افراد کو کس طرح شیلڈز اور ایوارڈز دئیے جائیں گے لیکن پھر شکر ہے کہ پی ٹی وی کے سینئر فنکار سردار مریخی اور کیوکشن کراٹے کے پاکستان میں چیف رحمت خان اور میزبان ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور تحسین اللہ نے خود ہی سرٹیفیکیٹ اور شیلڈز تقسیم کئے . ساتھ ہی ان میں نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے جس پر پست قد افراد کی بڑی تعداد نے خوشی کا اظہار کیا. سب سے زیادہ خوشی عام لوگوں کی تھی جنہوں نے شاہ طہماس فٹ بال سٹیڈیم میں بڑی تعداد میں پست قد افراد کے مقابلوں کو دیکھا بڑے لوگوں نے سیلفیاں ان پست قد افراد کیساتھ بنوائیں اوریوں ان پست قد افراد کو یہ احساس نہیں ہونے دیا کہ وہ کسی سے کم ہیں

پست قد افراد کے لئے آوازاٹھانے والے زرداد بلبل کے بقول ان کی تنظیم پست قد افراد کے روزگار کیلئے کوشاں ہے اوران کے ایک ممبر کو کلاس فور کی نوکری مل گئی ہیں تاہم ان کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ پست قد افراد کو روزگار ملے ساتھ ہی انہوں نے حکومت سے یہ بھی گلہ کیا کہ انہیں معذوروں کے چار فیصد کوٹے میں بھی نظر انداز کا جارہا ہے جو کہ قابل افسوس ہے. زردادبلبل کے مطابق ان کے پاس تنظیم میں ڈھائی سو سے زائد پست قدمرد اورپچاس کے قریب پست قد خواتین شامل ہیں جن میں اکثریت کا تعلق غریب اور متوسط گھرانوں سے ہے اور انہیں نارمل زندگی لانے کیلئے بہت ساری کوششوں کی ضرورت ہے جس میں غیر سرکاری تنظیموں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے ان کی باتوں اور مطالبات کو سٹیڈیم میں آنیوالے ہر شخص نے سراہا اور یوں پستہ قد افراد کے ڈانس سے شروع ہونیوالا سپورٹس فیسٹیول پست قد افراد کے ڈانس پر اختتام پذیر ہوا .
Musarrat Ullah Jan
About the Author: Musarrat Ullah Jan Read More Articles by Musarrat Ullah Jan: 636 Articles with 497810 views 47 year old working journalist from peshawar , first SAARC scholar of kp , attached with National & international media. as photojournalist , writer ,.. View More