زرا نہیں پورا سوچیں
(Asif Jaleel, All Cities)
دعوت فکر و عمل |
|
اگر آپ کی پوری زندگی پر مشتمل ایک مکمل ویڈیو/فلم بنا کر آپ کے سامنے پیش کی جائے تو کیا آپ اسے اپنے گھر والوں کے ساتھ یا دیگر لوگوں کے سامنے بیٹھ کر دیکھ سکتے ہیں؟ اگر جواب نفی ميں ہے تو ابھی وقت ہے اپنی ویڈیو /فلم اچھے اور خوبصورت انداز میں تیار کیجئے کیونکہ کل قیامت کے روز اسے سب کے سامنے پیش کیا جائے گا.
ارشاد باری تعالٰی ہے :
( یَوۡمَئِذٍ تُعۡرَضُوۡنَ لَا تَخۡفٰی مِنۡکُمۡ خَافِیَة)
اس دن تم سب کے سامنے پیش کئے جاؤ گے تمہاری کوئی بھی چیز پوشیدہ نہ رہے گی۔ (سورة الحاقة 18)
اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اب تک جو کچھ گناہ و معاصی سرزد ہوئے ان سے اپنے رب کی بارگاہ ميں سچے دل سے توبہ کیجئے اور باقی بچی ہوئی زندگی گناہوں سے بچتے ہوئے نیک اعمال کے ساتھ گزاریئے.
اللہ تعالى ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے.
|