آپ کی نظر میں کامیابی کیا ہے؟؟

کامیابی ایک مرکب لفظ ہے جو دو لفظوں کام + یابی سے مل کر بنا ہے جس کا مطلب ہے کام پانا
اللہ تبارک وتعالیٰ کی نظر میں کامیابی کیا ہے آئیے قرآن پاک سے مدد لیتے ہیں

اے ایمان والو ! اللہ سے ڈرو اور درست بات کہا کرو وہ تمہارے کاموں کی اصلاح کرے گا اور تمہارے گناہوں کو معاف کر دے گا اور جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا وہ یقیناََ بڑی کامیابی سے سرفراز ہوگا۔۔

سبحان الله بلاشبہ ہماری اخروی کامیابی ہی سب سے بڑی کامیابی ہے۔۔ آئیے اب دنیاوی لحاظ سے کامیابی کیا ہے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں

اپنے مقرر کردہ اہداف کو پوری محنت اور ایمان داری سے حاصل کرلینا کامیابی کہلاتا ہے کامیابی کو حاصل کرنے کے لیے مثبت سوچ بہت اہم کردار ادا کرتی ہے منفی سوچ اور منفی رویہ ھماری منزل کی راہ طویل کر دیتی ہے

امریکی ماہرِ نفسیات میلانی گرین برگ لکھتی ہیں کہ کامیابی کا راز صرف محنت میں نہیں بلکہ عقلمندی سے کام کرنے میں پوشیدہ ہے اور یہی راز کامیاب لوگوں کو دوسروں سے ممتاز کرتا ہے

واصف علی واصف کہتے ہیں کہ کامیابی کی تعریف کرنا مشکل ہے آج کل ایک کامیابی ایک مقابلہ ہے اپنے ماحول کے مطابق سبقت لے جانے کو کامیابی کہتے ہیں

پروفیسر آفریدی صاحب کا کہنا ہے کہ مغرب میں کامیابی بینک بیلنس اور مادی چیزوں کو سمجھا جاتا ہے رشتوں کو اہمیت نہیں دی جاتی جو کہ دی جانی چاہیے

وہ مزید کہتے ہیں کہ ہمارے ہاں کامیابی کی بنیاد خاندان ہے جس کے اراکین آپس میں پیار محبت سے رہیں سادگی، درگزر ،صبر، شکر اور قناعت پسندی کے ساتھ دوسروں کے میں اچھائیاں ڈھونڈنے کی عادت ڈالیں تو دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔۔

 

مریم شاہ بخاری
About the Author: مریم شاہ بخاری Read More Articles by مریم شاہ بخاری: 6 Articles with 9673 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.