|
|
اگر اشتہارات پر غور کیا جائے تو یہ محسوس ہوتا ہے کہ نہانے کے لیے
پانی سے زیادہ صابن کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور مختلف قسم کے صابن نہ صرف
ہماری جلد کی حفاظت کرتے ہیں بلکہ ہمیں جراثیموں سے محفوظ رہنے میں بھی
مدد دیتے ہیں۔ اس وجہ سے اب ہمارے لیے یہ سوچنا بھی محال ہے کہ بغیر
صابن کے نہایا جائے۔ اور اگر کبھی بغیر صابن کے نہا بھی لیں تو یہ
محسوس ہوتا ہے کہ صفائی نہیں ہو سکی۔ لیکن آج ہم آپ کو بتائيں گے کہ
اگر ہم نہانے کے لیے صابن کا استعمال ترک کر دیں تو اس کے ہمارے جسم پر
کیا اثرات مرتب ہوں گے- |
|
1: جلد صحت مند ہو جائے گی |
بغیر صابن کے نہانے سے ہماری جلد کے اوپر موجود حفاظتی تہہ محفوظ رہے گی۔
کیوں کہ صابن ایک جانب تو جلد پر موجود گند کو صاف کرتا ہے اس کے ساتھ ساتھ
وہ جلد پر موجود حفاظتی تہہ کو بھی اتار دیتا ہے جس سے جلد کی phکی شرح میں
بھی تبدیلی واقع ہوتی ہے جس سے جلد کی حساسیت میں اضافہ ہو جاتا ہے- |
|
2: جسم کی بدبو سے نجات مل جائے گی |
صابن سے نہانے سے وقتی طور پر اس کی خوشبو ہمارے جسم کا حصہ بن جاتی ہے مگر
اس کی وجہ سے ہماری جسم میں کی اوپری تہہ پر موجود آئل اور بیکٹیریا کے
تعلق میں خرابی پیدا ہوتی ہے- جس کی وجہ سے ایک بری بو پیدا ہوتی ہے جب کہ
صابن کے بغیر نہانے سے ایسا نہیں ہوتا ہے۔ اینی بیکٹیرئل صابن اس حوالے سے
زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں- |
|
|
|
3: جسم کے پوشیدہ حصوں
کی صفائی |
صابن کے مستقل استعمال سے جسم کے پوشیدہ حصوں کی قدرتی
نمی ختم ہو جاتی ہے جو کہ مختلف قسم کے انفیکشن کا سبب بن سکتی ہے- اس وجہ
سے جب آپ صابن کا استعمال ختم کرتے ہیں تو اس سے وہ قدرتی نمی حاصل کر لیں
گے اور زیادہ صحت مند ہو جائيں گے- |
|
4: چہرے سے جھریوں کا
خاتمہ ہو جائے گا |
اشتہارات کے مطابق بیوٹی سوپ کا استعمال ہماری جلد کو
نرم و نازک بناتا ہے جب کہ حقیقت میں ایک جانب تو جلد کی قدرتی چکنائی کا
خاتمہ کر دیتا ہے جس سے جلد خشک ہو جاتی ہے اور اس سے جھریاں پیدا ہوتی ہیں
جب کہ اگر صابن کا استعمال نہ کیا جائے تو جلد قدرتی طور پر اپنی نمی بحال
رکھتی ہے اور جھریوں کے بننے کا عمل سست ہوتا ہے- |
|
|
|
5: وٹامن ڈی کی کمی کا سبب |
ہماری جلد سورج کی روشنی کی مدد سے وٹامن ڈی حاصل کرتی ہے لیکن صابن کے
استعمال سے اس کی اس صلاحیت میں کمی واقع ہوتی ہے اور وہ مکمل طور پر سورج
کی روشنی سے فائدہ حاصل نہیں کر سکتی ہے جس کی وجہ سے جسم میں وٹامن ڈی کی
کمی واقع ہو سکتی ہے جو کہ صحت کے کئی مسائل کا باعث بن سکتی ہے- |
|
صابن کے بجائے کس چیز کا استعمال مفید ہو
سکتا ہے |
|
کلینزنگ آئل |
کلینزنگ آئل کے ذریعے نہ صرف جلد کی صفائی ہو سکتی ہے بلکہ اس کے ذریعے جلد
کی قدرتی چکنائی کی شرح بھی متاثر نہیں ہوتی ہے- |
|
لوفا کا استعمال بھی جلد کی صفائی کے لیے مفید ہو سکتا ہے کیوں کہ اس سے
مردہ خلیات اور جلد پر موجود دھول مٹی صاف ہو جاتی ہے اور اس کے برے اثرات
نہیں ہوتے ہیں- |
|
بیسن اور دیگر قدرتی اشیا کے استعمال سے نہ صرف صفائی بہتر ہو سکتی ہے بلکہ
اس کے ساتھ ساتھ کیمیکل کے بغیر جلد بھی متاثر نہیں ہوتی ہے |