*فرانسیسی سفیر نکالنے کے مطالبے پر ایک نظر*


لا یلدغ المؤمن من جحر واحد مرتین
مؤمن ایک ھی بل سے دو بار نہیں ڈسا جاتا
————————————
دین کے دعوے دار نام نہاد عاشقان رسول کی عقل و دانش کو سو توپوں کی سلامی

سفیر گستاخ ہے ملک بدر کرو ورنہ یہ کردیں گے وہ کردیں گے
گرفتاری ہوٸی
رہاٸی کے لیے مزید احتجاج
گرفتاریاں ہوئیں
احتجاج
تشدد
اور پھر بالآخر اسمبلی کے سامنے سجدہ ریز ہوگئے
ووٹنگ فیصلہ کرے گی سفیر کا
تو
پچھلے دس دن سے اتنا خون خرابہ معاشی نقصان بے گناہ عوام کو ذلیل کرنے کا گناہ کس کے سر ہے ؟؟؟؟؟
گستاخی سفیر نے کی
ملک بدر حکومت نے نہیں کیا
لیکن
مری عوام
زلیل عوام ہوٸی
نہ گستاخ کو کسی نے کچھ کہا
اور نہ ہی حکومت کو اور نہ قیادت میں سے کسی کو نقصان پہنچا
جو مرگئے عوام اور پولیس دونوں شہادت کے دعوی دار
ایک ناموس پر شہادت کے دعوی دار
دوسرے ملکی سلامتی پر شہادت کے دعوی دار
دنوں گھر مطمن کہ قربانی رائیگاں نہ گئ
تحریک لبیک کو سوچنا چاہیے ناموس رسالت کی پاسبانی کا نعرہ لےکر فیض آباد سے آج تک
کیا پاسبانی کی کتنے ہی گھر اجڑے
کتنا معاشی نقصان ہوا
نہ نظام بدلہ نہ قانون بدلا نہ وزیر بدلے نہ کچھ بدلا
سواۓ عوام کی پریشانی کے کیا حاصل ہوا
مقصد آواز اٹھانا ہے
تو اللہ کریم نے تو عالم کی یہی ڈیوٹی لگاٸی کہ وہ حق کہے حق بولے
یہ جلسے جلوس توڑ پھوڑ اور وہ بھی انکا جنکا گناہ ہی نہیں یہ کونسی دانشمندی

*کسی وزیر کی گاڑی جلی؟*
*کسی وزیر کا کاروبار تباہ کیا؟*
*کسی وزیر کو گولی لگی ؟*
*سفیر مرا؟؟؟*

*اور حیران کن طور پر نہ ہی قیادت کو کچھ نقصان پہنچا*

ہاں

*پولیس مری تو بھی عوام*
*اور عاشقی کے نعرے والے قتل ہوے تو بھی عوام*

شیدہ ٹلی ہو
یا کوٸی
بات یہ کہ اصل گستاخ تیار کرنے والا گستاخی کروانے والا اور گستاخی برقرار رکھنے والا تو نظام ہے نظام کے خلاف کب آواز اٹھائیں گے؟؟
یہ اسمبلی یہ ووٹ یہ آزاد رائے دہی یہ تو کثرت سے ناپتی ہے حق و باطل کو
اور کثرت تو اہل باطل کی ہے اور یہ بات عوام اور خواص سب کو معلوم ہے

اسمبلی ووٹنگ مزاکرات معاہدے یہ سب کرنے کے لیے بندے مروائے جارہے فیض آباد سے یتیم خانہ چوک تک

پولیس والے غلط ؟
وزیر غلط ؟
ایم این اے غلط ؟
لیکن پاک فوج زندہ باد ؟
کیا پولیس اور فوج الگ الگ آئین کے تحت حلف اٹھاتے ہیں ؟؟

جو فوج حکومت بنوا سکتی ہے
وہ سفیر بھی نکلوا سکتی ہے

افسوس دین کے دعوے دار کب تک مذہب کے نام کو استعمال کرکے اسٹیبلشمنٹ کو خوش کرتے رہیں گے

فوج لڑے ملکی سلامتی کے لیے تو شہید
پولیس والا مرے تو حرام موت ہے ؟؟؟؟؟

آپ لڑیں ناموس رسالت کے لیے تو شہید
جن سے لڑیں وہ مریں ملکی آئین کی سلامتی کے لیے اسی آئین کے لیے جن کے تحت اپکے دو چار بندے اسمبلی میں موجود
اگر آئین کی سلامتی کے لیے مرنا حرام ہے تو آئین کے تحت اسمبلی جانا کیسے حلال ؟؟؟؟

سوال عوام سے نہیں عوام تو بھیڑ بکری ہے چاہے سیاستدان ہانک لیں چاہے صاحب منبر
سوال علماء سے ہے جو دوہرا معیار رکھے ہوے عملی طور پر

وہ جواب دیں

آئین پاکستان کی سلامتی دفاع کے لیے لڑنا اگر فرض ہے
تو اپکے لوگ پولیس سے لڑتے شہید کیسے
اور اگر آپ کے نزدیک پولیس نے ناموس رسالت کے خلاف بندوق اٹھای ہے
تو وہ آئین بندوق دینے والا درست کیسے ؟
اگر آئین درست نہیں تو آپ اسمبلی لینے کیا گئے

اگر آئین درست ہے تو آپ درست آئین کے ہوتے دین آیا دین آیا کیوں کہتے ہیں ؟

اسمبلی میں دین نہیں ہے تو آپ بے دین اسمبلی سے سفیر نکلوانے کا مطالبہ ہی کیوں کررہے ہیں ؟؟؟؟؟

اور اگر دین والی اسمبلی ہے تو انکو ناموس رسالت آپ سکھائیں گے ؟؟؟

اور کچھ ہو نا ہو کم ازکم بولی تو ایک کرلیں

یہ پہلے فیصلہ کرلیں کہ گستاخ چند نام یا پھر پورا نظام
تاکہ آئیندہ عوام کا خون خرابہ کروانے سے پہلے آپکا ضمیر آپکو سوچنے پر مجبور کرے


کفر اپنی سازشوں میں کامیاب ہوا
مسلماں اپنے بھائی کے ساتھ دست و گریباں ہوا
بظاہر تو تھی لڑائی عاشقوں کی دوجانب
دیکھا جائے تو بدنام عالم اسلام ہوا
 
محمد جواد احمد
About the Author: محمد جواد احمد Read More Articles by محمد جواد احمد: 20 Articles with 19948 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.