آن لائن کلاسز

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کرونا کے کیسز میں دن با دن دن اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے تعلیم میں بہت حد تک رکاوٹ پیدا ہوئی ہے تعلیم حاصل کرنے میں طلبہ و طالبات کو مزید پریشانی نہ ہو اس وجہ سے سکول کالج اور یونیورسٹی زغیرہ نے آن لائن کلاسز شروع کی ایک حد تک تو آن لائن کلاسز بہت فائدہ مند ثابت ہوئی۔طلبہ و طالبات کو گھر بیٹھے تعلیم حاصل کرنے کا بہترین موقع ملا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو اس لیے آن لائن کلاسز دینے کا فیصلہ بہت بہترین ثابت ہوا۔لیکن اگر دیکھا جائے تو آن لائن کلاسز طلبہ و طالبات اور استاد دونوں کے لئے ایک آزمائش بھی ہے طلبہ آن لائن کلاسز میں سنجیدگی سے نہیں پڑھتے ۔ طلبہ کا یہ غیر سنجیدہ رویہ استاد کے لئے ایک بہت بڑی پریشانی کا باعث ہے۔جب کہ کہیں استاد آن لائن کلاسز اپنے مقررہ وقت پر نہیں لیتے۔جس کی وجہ سے کچھ طلباء کلاس لے نہیں پاتے کیوں کہ استاذہ کرام اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی وقت کلاس رکھ دیتے ہیں۔تو طلبہ کو معلوم نہ ہونے کی وجہ سے وہ کلاس مس کر دیتے ہیں۔

آن لائن کلاسز کا یہ جدید طریقہ بہت ہی منفرد ہے۔اگر اس میں کچھ مزید بہتری آ جائے تو یہ مستقبل میں تعلیم حاصل کرنے کا بہترین طریقہ بن سکتا ہے۔
ولسلام
ایک محب وطن
پاکستانی
بسمہ شاہد
 

Bisma shahid
About the Author: Bisma shahid Read More Articles by Bisma shahid: 2 Articles with 1431 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.