شارٹ ہینڈ اور ٹائپنگ کی سپیڈ بڑھانے کے طریقے

جن افراد نے میرا اس سے پہلے کا آرٹیکل "شارٹ ہینڈ اور ٹائپنگ سیکھئے روزگار حاصل کیجئے" پڑھ لیا ہے موجودہ آرٹیکل ان کے لیے دوسری قسط کی حیثیت رکھتا ہے -

اگر ہم ٹائپنگ کی سپیڈ بڑھانا چاہتے ہیں تو ہمیں چاہہیے کہ ہم مندرجہ ذیل فقرے کی روز مشق کریں- کیونکہ اس میں انگلش کے سارے حروف اے سے زیڈ تک آ جاتے ہیں-
That quick brown fox jumps over the lazy dog.
یعنی جب بھی ہم روز ٹائپنگ کی مشق شروع کریں تو پہلے ایک صفحہ اس فقرے کو ٹائپ کریں- اس دوران ہماری نظریں "کی بورڈ" پر نہ ہوں بلکہ دائیں طرف لکھے ہوۓ اس فقرے پر ہونی چاہییں-
اس کے بعد کسی کتاب یا اخبار میں لکھے ہوۓ مواد کو ٹائپ کریں- پہلے ہلکے ہلکے ٹائپ کریں اور سپیلنگ پر توجہ دیں بعد میں سپیڈ بڑھتی جائے گی-
ٹائپنگ سپیڈ بڑھانے کا ایک اور طریقہ یہ بھی ہے کہ پوری "اے بی سی" مندرجہ ذیل طریقے سے لکھ لی جائے
a b c d e f g h i j k l m n o p q r s t u v w x y z
اس کے بعد اس کی بھی روز مشق کی جائے طریقہ وہ ہی ہونا چاہیے کہ نظریں "کی بورڈ" پر نہ ہوں بلکہ ان الفاظ پر مرکوز ہوں- اس طرح کچھ دن کے بعد آپکی انگلیاں ہر حرف کو پہچان جاینگی اور آپ درست طریقے سے ٹائپنگ کرنا شروع کر دیں گے-
شارٹ ہینڈ کی سپیڈ بڑھانے کے لئیے پہلے مندرجہ ذیل کتابوں کو سیکھا جائے اور انکی خوب مشق کی جائے-
(1) Pitman Short Hand Instructor and Key (consisting of 231 x Exercises)

اولڈ کورس ٢٣١ مشقوں پر مشتمل کتاب ہے- جس میں ١١٠ بنیادی مشقیں ہیں- اور اگر کسی نے یہاں تک سیکھ لیں تو اسے پوری شارٹ ہینڈ آ جائے گی- سپیڈ بڑھانا رہ جائے گا - جو روزانہ بلا ناغہ پریکٹس کرنے سے بڑھے گی-
(2) Pitman New Course with Key to New Course (consisting of 140 x exercises)
کتاب کو پڑھا جائے جب مندرجہ بالا کتابوں کو سیکھ لیا جائے اور خوب مشق کر لی جائے تو پھر مندرجہ ذیل
- اور اس کی بھی مشق کے جائے

(1) 700 Common-Word Reading and Dictation Exercises
اس کتاب میں چالیس ٤٠ مشقیں ہیں جو عام الفاظ پر مشتمل ہیں اور کسی عام انگریزی متن کا ٦٨ سے ٨٠ پرسینٹ تک مواد انہی الفاظ پر مشتمل ہوتا ہے- ان الفاظ کے مشق کر کے شارٹ ہینڈ کی سپیڈ کو بڑھا یا جا سکتا ہے-
ایک اور اہم بات یہ ہے کے مندرجہ ذیل الفاظ کی کی خوب مشق کی جائے جس کے بعد شارٹ ہینڈ سپیڈ کافی بڑھ سکتی ہے کیونکہ کسی عام انگریزی متن کا ٦٠ پرسینٹ تک مواد انہی الفاظ پر مشتمل ہوتا ہے
(1) Grammalogues & Special List of Contractions (pages from 289 to 296 of Pitman Old Course)
(2) Short Forms (pages from 163 to 171 of Pitman New Course)
شارٹ ہینڈ کی سپیڈ بڑھانے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کے کوئی انگلش کا اخبار لیا جائے اور اس پر بال پین یا پنسل سے لکھے ہوے انگلش الفاظ کی شارٹ ہینڈ میں آوٹ لائن بنائی جائے جیسے لفظ کراچی لکھا ہے تو اسی لفظ کے اوپر ہی اس کو شارٹ ہینڈ میں لکھ لیا جائے-

 

Iftikhar Ahmed
About the Author: Iftikhar Ahmed Read More Articles by Iftikhar Ahmed: 42 Articles with 90321 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.