میرے ابو

"میرے ابو"پیارے اور بہت ہی محترم ابو جی کے اس دنیا سے رخصت ہونے کے بعد میں مضطرب بھی تھااور بے چین بھی تھا میرے سینے میں سانس کی آمدورفت اس طرح تھی کہ کوئی نشتر چلا رہا ہو جبکہ میری خامشی میں قیامت کے ہنگامے پوشیدہ تھے لیکن ایک معلم کی شکل میں ایک بہترین رہنمائی ملی جس نے میرے آبلوں کی حرارت کو کم کر دیا اور دل میں بجلیوں کی کڑکڑاہت آہستہ کر دی اور اضطراب اور بے چینی ماند ہونا شروع ہوگئی.میرا ویران دل اس درد کے بعد آباد ہونے لگا لیکن اس شرط پر آمادہ ہوا کہ روزانہ اپنے پاپ کی روح کو تسکین بخشوں گا، اس کیلئے تلاوت کروں گا.باپ کی رحلت کے بعداس کی عزت کی لاج رکھوں گا، اس کی قبر پہ فاتحہ پڑھوں گا اور ابو کے حصے کی محبت بھی اپنی ماں کو دوں گا اور اس معلم کی توسط سے ابو کے احساس محبت میں دل و جان سے قید ہونا شروع ہوا تو میرے دلی جذبات کو حقیقی آذادی ملی اور جب جب کلام پاک پڑھ کر والد محترم کے لئے دعا کرنا شروع کی تومجھے اس طرح پھر سے محسوس ہوا کہ میرا ویران دل پھر سے آباد ہو رہا ہے. عظیم معلم نے مجھے جو روشنی دی اس سے میرے جذبات کے ستاروں کو روشنی اور تابندگی عطا ہوئی. اللہ پیارے ابو جی کی مغفرت فرمائے. آمین!
 

Aamer Abbasi
About the Author: Aamer Abbasi Read More Articles by Aamer Abbasi: 3 Articles with 2923 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.