البرہان کی کاوشیں

حضرت مولانا سید عدنان کاکا خیل صاحب معروف دینی خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں۔علامہ بنوری ٹاؤن کے فاضل ہیں۔جامعۃ الرشید کے کلیہ الشریعہ کے نگران رہے ہیں۔بہترین لکھاری اور مقرر ہیں۔ان کی تقاریر اور تحریروں نے نوجوانوں کو بہت متاثر کیا ہے۔

2016 کو البرہان کی داغ بیل ڈالی اور بہت جلد کئی شہروں میں البرہان کی برانچیں کھل گئی ہیں جن کے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔

ہماری اک قدرے مشترک یہ ہے کہ کاکا خیل صاحب ،مختار الامہ حضرت سید مختار الدین شاہ صاحب مدظلہ کے خلیفہ مجاز ہیں اور ہمیں بھی حضرت والا سے اصلاحی تعلق کا شرف حاصل ہے۔یوں ہم پیر بھائی بھی ہیں۔

حضرت کاکا خیل صاحب سے البرہان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔باہمی دلچسپی کے بہت سارے امور میں گپ شپ ہوئی۔حضرت سے کافی پہلے گزارش کی ہے کہ البرہان کا سیٹ اپ کا اجراء گلگت میں بھی ہونا چاہیے۔انہوں نے بہت ہی خوش دلی کیساتھ ہماری گزارش کو قبول کیا تھا اور اس پر غور و فکر کررہے ہیں۔اور ہماری گزارش اپنے گورننگ باڈی کے سامنے رکھ چکے ہیں۔
آج کی ملاقات میں بھی ریمائنڈر کروا دیا۔امید یہی کی جاسکتی ہے کہ جلد شروع کیا جائے گا۔

البرہان میں قرآن ،حدیث، سیرۃ اور فقہ کے کئی مختصر کورسز کیساتھ پروفیشنل حضرات کے لئے آٹھ سالہ درس نظامی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔باقاعدہ وفاق المدارس العربیہ کے امتحانات کے بعد سند بھی دی جاتی ہے۔ نوکری کرنے والے احباب کی نوکری کو ڈسٹرب کیے بغیر صبح و شام کلاسز کی ترتیب رکھی گئی ہے اور ہفتہ اتوار کو بھرپور کلاسیں ہوتی ہیں۔درس نظامی کے کئی گروپ بنائے گئے ہیں تاکہ ہر فرد جس گروپ کیساتھ آسانی سے ایڈجسٹ ہوسکے اس میں تعلیم جاری رکھے۔

یہ سلسلہ جدید تعلیم یافتہ حضرات کو دینی علوم سیکھانے کے لئے انتہائی مفید ثابت ہورہا ہے۔عام آدمی کی دینی ضروریات کو اس طرح بہتر انداز میں پورا کیا جاسکتا ہے۔

امید ہے البرہان کا یہ سلسلہ بہت جلد گلگت بلتستان سمیت ملک کے ہر کونے میں پھیل جائے گا اور پروفیشنل حضرات بھرپور استفادہ کریں گے۔

احباب کیاکہتے ہیں؟
 

Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 446 Articles with 434683 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More