،جیسا کرو گے ویسا بھرو گے

اس کہانی کا خلاصہ یہ ہے کہ ذات باری تعالیٰ کسی کے ساتھ برائی کر نے کو سخت نا پسند کرتے ہیں۔اور غرور کرنے والےکو بھی ۔اور ایسےانسان کو سزا دیتے ہیں۔

ایک گاؤں کے زمیندارنے خوبصورت حویلی بنوائی جب وہ حویلی بن گئ تو زمیندار اسے دیکھنے گیا لیکن یہ دےکھ کر اسے بہت عصہ ایا۔کہ حویلی کے سامنے ایک بوڑھی عورت کی جھونپڑی تھی ۔ زمیندار نے اپنے ملازموں سے کہ کر اس بوڑھی عورت کو بلوایا ۔وہ بیچاری جلدی حویلی پہنچ گئی۔زمیندار نے اس بوڑھی عورت سے کہا کہ وہ یہ جھونپڑی چھوڑ کر کہیں اور چلی جائے مگر اس نے منع کردیا۔ اور واپس جھونپڑی میں اگئی۔ زمیندار نے پھر یہ کیا اس نے رات کے اندھیرے میں اپنے نوکروں کے ذریعے جھونپڑی میں آگ لگوادی۔بوڑھی عورت کسی طرح اپنی جان بچاکر بھاگی۔اور بڑی حسرت سے اپنی جھونپڑی کو جلتے ہوئے دیکھنے لگی اور کوئی اس کی مدد کو نہ ایا۔زمیندار اپنی حویلی سے جھو نپڑی کو جلتے ہوئے بڑی خوشی سے دیکھ رہا تھا۔اللہ تعالیٰ کو اس کایہ عمل پسند نہ ایا اور غرور سے بھرے ہوئے زمیندار کے ساتھ یہ کیا۔ کہ جلتی ہو ئیں جھونپڑی سے ایک تیز شعلہ ہواسے اڑتا ہوا حویلی میں جا گرا اور حویلی میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری حویلی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔اور زمیندار کی عالیشان حویلی راکھ کا ڈھیر بن گئی اور جوزمیندار تھوڑی دیر پہلے غرور سے جھونپڑی کو جلتے ہوئے دیکھ رہا تھا۔ اب اپنی حویلی کو جلتا ہوا دیکھتا رہا اور کجھ نہ کر سکا۔۔ نتیجہ۔۔۔۔۔۔ سچ کہاھے کسی نے کہ جب کوئی کسی کے سا تھ برا کرتا ھے اسکے ساتھ بھی برا ہی ہوتا ھے ۔۔ اس لئے کہتے ہیں جیسا کروگے ویسا بھروگے۔
 

Samina
About the Author: Samina Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.