نیوزی لینڈ کی ٹیم کا سیکیورٹی تھریٹ کا بہانہ اور ملک واپسی ایک عالمی سازش

یہ کالم موجودہ حالات کے تناظر میں لکھا گیا ہے جس میں نیوزی لینڈ ٹیم کی سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر ملک واپسی اور عالمی سازشوں کا ذکر کیا گیا ہے ۔

اتنی سیکیورٹی کسی ملک کے وزیراعظم کو نہیں دی جاتی جتنی پاکستان نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو دی ۔ پنجاب پولیس ، رینجرز ، افواج پاکستان اور دیگر محافظ اداروں کا ایسی سیکیورٹی حصار تھا جس میں سے ایک پرندے کا داخل ہونا یا نکلنا بھی مشکل تھا ۔ مسئلہ اصل میں سیکیورٹی کا نہیں اصل مسئلہ پاکستان کو دنیا میں بدنام کرنا اور غیر محفوظ ملک ثابت کرنا ہے ۔ اس کی وجہ امریکہ اور اس کے اتحادی نیٹو فورسز کی افغانستان میں ذلت آمیز شکست اور اس میں پاکستان کا مثبت کردار ہے ۔ اصل میں امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان افغانستان کی موجودہ حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کردے اور افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے ۔ بھارت جو کہ پاکستان کا ازلی و ابدی دشمن ہے ہر جگہ اور ہمہ وقت پاکستان کے خلاف سرگرم رہتا ہے اور اس کے ٹیلی ویژن چینلز بھی ہر وقت پاکستان کے خلاف زہر اگلنے میں اور پروپیگنڈہ مہم میں مصروف عمل رہتے ہیں ۔ ان کی مشترکہ کاوشوں اور نیوزی لینڈ حکومت پر دباؤ کی وجہ سے یہ ہوا ہے ۔ بھارت ، امریکہ اور دنیائے کفر پاکستان کو دنیا کے نقشے سے مٹا دینا چاہتے ہیں لیکن الحمدللہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیے جانے والا پاکستان جس نے کئی ممالک کو شکستِ فاش سے دو چار کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کی ہے اور بیس سال پر محیط یہ دہشت گردی کی جنگ اپنے حوصلوں ، ولولوں، قربانیوں اور سب سے بڑھ کر نصرتِ الٰہی کی بدولت جیتی اور افغانستان سمیت خطے میں امن و امان قائم کرنے میں کامیاب ہوا ۔ اب یہ دنیائے کفر کی آنکھ میں ایک کانٹا بن کر چبھ رہا ہے اس لیے پاکستان کو غیر محفوظ ملک ثابت کرنے کی کاوشیں ہورہی ہیں جس کی تازہ ترین مثال یہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا سیکیورٹی ٹھریٹ کا بہانہ بنا کر سیریز کھیلنے سے انکار کرنا اور ملک واپسی ہے ۔ پاکستان الحمدللہ محفوظ ملک ہے اور یہاں کسی کو کوئی خطرہ نہیں ہے اگر یہاں سیکیورٹی رسک ہوتا تو شکست خوردہ نیٹو افواج کبھی بھی انخلا کے لیے پاکستان کی مدد حاصل نہ کرتیں ۔ اصل وجہ وہی ہے جو میں نے اوپر بیان کی ہے ۔ لیکن ان شاء اللہ پاکستان اللہ کے نام پر حاصل ہوا اور اسے قائم و دائم رہنا ہے ۔ اس کی حفاظت کے لیے افواجِ پاکستان ہمہ وقت تیار ہیں ۔ اس کی انٹیلی جینس ایجنسی آئی ایس آئی کو دنیا مانتی ہے ۔ اگر آج ایک ٹیم گئی ہے تو ان شاء اللہ آئندہ کئی ٹیمز آئیں گی اور پاکستان عالم اسلام کا نمائندہ بن کر ابھرے گا اور ترقی و خوشحالی کی اور منازل طے کرے گا ۔ ہمیں سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر متحد ہونے اور اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے کاوشوں کی ضرورت ہے ۔ اللہ ملک پاکستان اور اس کے محافظ اداروں کا حامی و ناصر ہو ۔ آمین
 

Zeeshan Rasheed Rashdi
About the Author: Zeeshan Rasheed Rashdi Read More Articles by Zeeshan Rasheed Rashdi: 3 Articles with 2786 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.