عربی اسباق ۔سوم

عربی گرامر اصطلاحات۔2
منور احمد خورشید۔انگلستان
اسم کے چار پہلو
حالت فاعلی
اگر اسم کے آخری حرف پرفع ہو تو وہ اس کے فاعل ہونے کی علامت ہے۔اسے اسم کی فاعلی حالت کہتے ہیں۔
حالت مفعولی
اگر اسم کے آخری حرف پر نصب ہو تو یہ حرکت اس اسم کے مفعول ہونے کی علامت ہے۔جسے حالت مفعولی کہتے ہیں۔مثلاً : ضَرَب زید’‘ حامداً۔۔زید نے حامد کو مارا۔۔یہاں حامد کے آخری حرف پر زبر ہے۔جو اس کے منصوب ہونے کی علامت ہے۔
حالت اضافی
جس اسم کے آخر ی حرف پر جر ہو ۔یہ حرکت اس اسم کی حالت اضافی کی علامت ہے۔اس کی د وجوہات ہوتی ہیں۔اس اسم سے پہلے حرف جر آیا ہوگا یا یہ مضاف مضاف الیہ کی ترکیب ہوگی۔
مثلا : جار مجرور : للہِ (اللہ کے لئے) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ترکیب اضافی : کتَابُ زیدٍ( زید کی کتاب)
وسعت
یہ حالت اس اسم کے معرفہ یا نکرہ ہونے کے بارے میں بتاتی ہے۔یعنی یہ مذکورہ اسم خاص یا عام ہے۔
حروف علت
یہ تین حروف ہیں۔ا۔و۔ی،انگریزی میں یہ واولز کہلاتے ہیں۔ یہ بیمار حروف ہیں۔حسب ضرورت ان کی شکل بدل جاتی ہے۔
حروف جارہ
یہ سترہ حروف ہیں۔ان میں ایسی طاقت ہے کہ اپنے بعد آنے والے اسماء کے آخر میں کسرہ دیتے ہیں۔
ب۔ت۔ک۔ل۔و۔منذ۔مذ۔خلا۔۔رُب۔حاشا۔من ۔عدا۔حتی۔عن ۔ألی۔من۔علی
مضاف مٖضاف ألیہ
جب کسی چیز کو کسی طرف منسوب کیاجائے تو اسے مضاف مضاف ألیہ کہتے ہیں۔اردو میں اس کے لئے کا اور کی استعمال کیا جاتا ہے۔احمد کا قلم۔۔اللہ کی کتاب
مثال:کتاب اللہ۔۔یوم الدین۔۔۔رب العلمین۔۔
صفت موصوف
ترکیب توصیفی میں اسم کی صفت بیان کیجاتی ہے چاہے، صفت اچھی ہو یا بری ۔
اسم کی تقسیم اعراب کے اعتبار سے
۱۔ معرب
ایسے اسماء جو مختلف عوامل کی وجہ سے اپنے اعراب بدلتے ہیں ۔انہیں معرب کہتے ہیں۔
منصرف....غیر منصرف….. اسم مبنی
معرب
اسم میں وہ اسماء جن کے آخری حروف پر تینوں حرکات اور تنوین آتی ہو۔
اور اسی وجہ سے ایسے اسماء کو منصرف کہتے ہیں۔
غیر منصرف
اسم میں کچھ اسماء ایسے بھی ہیں جن پر کسرہ (زیر) یا تنوین نہیں آتی… یعنی صرف فتحہ (زبر) یا (پیش) آتا ہے… انہیں غیر منصرف کہتے ہیں…
عمْرَانُ عِمْرَانَ – زَیْنَبُ زَیْنَبَ –
مبنی
کلمہ میں وہ کلمات جن کے آخری حرف کے اعراب کبھی تبدیل نہیں کرتے۔ انھیں مبنی کہتے ہیں…
.ھذا۔ھم۔ھو۔ماذا وغیرہ

مضمون جاری ہے۔انشاء اللہ


 
MR MUNAWAR A KHURSHID
About the Author: MR MUNAWAR A KHURSHID Read More Articles by MR MUNAWAR A KHURSHID: 5 Articles with 3907 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.