عربی اسباق قسط نمبر پنجم


عربی اور اردو زبان کے ہم معنی الفاظ آئیے ۔
عربی زبان سےخوف دور کریں۔
اکثر لوگ عربی زبان سے نا بلد ہونے کی وجہ سے اسے بہت مشکل سمجھتے ہیں۔حقیقت یہ کہ یہ زبان اردو بولنے والوں کے لئے تو بہت آسان ہے کیونکہ اردو زبان میں بیشتر الفاظ عربی زبان سے مستعار لئے گئے ہیں۔
اس بات سے کون انکار کرسکتا ہے کہ عربی زبان سب زبانوں کی ماں ہے۔اس لئے اردو اور عربی زبان کا آپس میں رشتہ ماں بیٹی کا ہے۔جس کی وجہ سے ان کے بہت زیادہ الفاظ ہم معنی ہیں۔اگر ہم عربی الفاظ پر غور کریں گے تو ذرا سی کاوش سے ہم اس کے مفہوم اور معنی تک پہنچ جائیں گے۔
میں نے کچھ ایسے الفاظ ذیل میں لکھے ہیں۔ جن سے ہمیں یہ علم ہوگا کہ ہم لوگ اپنے معمولات زندگی ،بول چال اور تقریر و تحریر میں زیادہ ترایسے الفاظ استعمال کرتے ہیں جو عربی اور اردو زبان میں ایک ہی معنی اور مفہوم کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں۔ امید ہے اس سے عربی سیکھنے والوں کا خوف دور ہوجائے گا۔انشاء اللہ تعالی ۔
آئیے دیکھیں :
عربی اور اردو میں ہم معنی الفاظ
درس وتدریس
استاذ مدرسہ معلم تعلیم علم
مکتب سبق درس قلم کتاب
واجبات تلمیذ اوراق طالب تلیذ
نفسیات معاشیات جغرافیہ تاریخ حساب
نحو صرف طالب جاھل عالم
تجربات ممکن مشکل عربی منطق
سھل مشکل فرائض حقوق کرسی
عدد درجہ انتظار مشکل سھل
عقل تعمیر تاخیر تحقیق تعداد
عبادات
حدیث قرآن نبی رسول اللہ
اذان تیمم وضو اطاعت سنت
تقوی عبادت سجود رکوع صلوۃ
ایمان قبول مقتدی امام مسجد
صدقات رمضان افطار سحور صوم
نفس تزکیہ اموال بیت المال زکوۃ
سفر نیت طواف عمرہ حج
ثواب رد قبول بدل ارادہ
جھاد
مفتوح فاتح مقتول قاتل قتل
غنیمت مال امیر مفتوح سیف
مظلوم یتیم مجاھد فرار نقصان
حیات موت اسلحہ غزوہ شہید
اخلاق
صداقت کذب ریاضت عبادت رفاقت
أولیاء اللہ مجاھد جدوجہد رضا صبر
مؤمن اصلاح غیبت بغض حسد
عاجز عابد متقی سخی امین
غالب معلم صالح شاکر عامل
متفرق الفاظ
فضا ھوا ارض سماء نجوم
سفر بر بحر جبل میدان
طوفان ظلمت نور قمر شمس
اعلان مینار جدید قدیم کرسی
عزیز واقارب
رفیق صدیق عزیز رفیق بنت
مؤنس شفیق حبیب زوجہ زوج
اولاد نسل نسب أباء اجداد
زوجہ حبیب خالہ أم اب
صفات
جمیل شکیل نظیف رفیق صالح
مسکین ضعیف قوی متقی مؤمن
قریب بعید قلیل شدید کثیر
امین حسین کریم زاہد عابد
عابد صدیق سخی مسکین رئیس

مضمون جاری ہے۔أنشاء اللہ

 
MR MUNAWAR A KHURSHID
About the Author: MR MUNAWAR A KHURSHID Read More Articles by MR MUNAWAR A KHURSHID: 5 Articles with 3880 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.