پاکستان کارسپانڈنٹ یونین (پی سی یو) اور
پنجاب پریس کلب (پی پی سی) کا شمار ملک کی سب سے بڑی جرنلسٹس ایسوسی ایشن
میں ہوتا ہے۔ پی سی یو تنظیم 1972 اور پنجاب پریس کلب 1974میں رجسٹرڈ ہوا۔
سید کوثرجاوید بجنوری مرحوم دونوں تنظیموں کے بانی چیرمین تھے۔ پنجاب پریس
کلب رجسٹرڈ اسلام آباد کی صوبہ پنجاب اور اسلام آباد میں ضلعی تنظیمیں فعال
ہیں اور بہترین صحافتی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ضلع شیخوپورہ میں پنجاب
پریس کلب کی ٹیم انتہائی خوش اسلوبی سے صحافتی کردار سر انجام دے رہی
ہے۔مظلوم کی دادرسی اور کرپشن، بلیک میلنگ سے پاک صحافت پنجاب پریس کلب
شیخوپورہ کا نصب العین ہے۔پریس کلب کی ٹیم شہر شیخوپورہ میں صحافیوں کے روپ
میں چھپی ہوئی کالی بھیڑوں کی حوصلہ شکنی بھرپور انداز سے کر رہی ہے۔سرکاری
اداروں میں ہونے والی کرپشن اورعوام الناس کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اور
انکے سدباب کے لئے اپنی آواز کو بلند کرنا ہی پنجاب پریس کلب شیخوپورہ کا
طرہ امتیاز ہے۔ آئیے آپکو پنجاب پریس کلب شیخوپورہ کے عہدیدران و ممبران کا
تعارف کروائیں۔
سید کوثرجاوید بجنوری (مرحوم)
آپ پنجاب پریس کلب اور پاکستان کارسپانڈنٹس یونین کے بانی مرکزی چیرمین
ہیں۔آپ نے صحافت کا آغاز پاکستان کے سب سے طاقتور صدر ایوب خان کے دور
حکومت 1962میں کیا۔1963 میں شائع ہونے والے کالم ''ہمارے ملک کے گمشدہ بچے
کہاں جاتے ہیں؟'' نے سید کوثر جاوید بجنوری کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا
دیا۔اور اس کالم میں درج مواد کی تصدیق بی بی سی نے بھی کی۔ آپ نے ہمیشہ حق
سچ کا ساتھ دیا اور حق کی خاطر وقت کے طاقتور ترین حکمرانوں کے سامنے بھی
کلمہ حق ادا کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہ کی۔جنرل ضیاء کے دور میں آپ کو
12 دیگر صحافیوں کیساتھ چین کے سرکاری دورے پر جانے کی دعوت دی گئی مگر آپ
نے یہ دعوت اس بناء پر مسترد کردی کہ جنرل ضیاء کے دور میں صحافیوں کے ساتھ
بدترین سلوک اور کوڑے مارے گئے۔آپ نے وقت کے مشہور لکھاری اور سیاستدان
حنیف رامے کیساتھ روزنامہ مساوات میں صحافتی ذمہ داریاں ادا کی۔ آپ روزنامہ
امروز کیساتھ 20 سال تک منسلک رہے۔صدر ضیاء کے دور میں آپ کے کالم'' محترم
صدر اب تو دستار بھی گر نے والی ہے'' شائع ہونے کی پاداش میں اخبار کے چیف
ایڈیٹر کو سنگین دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔2005 میں وزیر اعلی پنجاب پرویز
الہی نے آپکی صحافتی خدمات کے اعتراف میں آپکو قائداعظم محمد علی جناح
ایوارڈ سے نوازا۔
شاہ فیصل جاوید بجنوری
آپ نے اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز 1997 میں شائع ہونے والے مشہور اخبار
اوصاف سے کیا اور شیخوپورہ سے شائع ہونے والے 15 روزہ نعرے حق میں کچھ عرصہ
کام کیا۔ صحافت میں خصوصی دلچسپی کے باعث، روزنامہ پریس رپورٹ، روزنامہ
عاص، روزنامہ اخبار، جبکہ ہفتہ وار اخبار، جو 1999 میں سرکاری طور پر شائع
ہوا اور پاک جمہوریت میں بھی لکھنا جاری رکھا، جبکہ روزنامہ عوامی اخبار،
روزانہ مغربی پاکستان اور روزنامہ منور سے بھی وابستہ رہے، اس وقت روزنامہ
جنگ اور پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول خبر ٹی وی جیو نیوز کے لیے بطور
صحافی کام کر رہے ہیں۔آپ پنجاب پریس کلب رجسٹرڈ اسلام آباد کے مرکزی چیرمین
کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
صاحبزادہ اصغر علی نعیمی
آپ پنجاب پریس کلب اور پاکستان کارسپانڈنٹس یونین کے بانی مرکزی وائس
چیرمین ہیں۔آپ نے 1990 سے صحافت میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا، مختلف
اخبارات میں خبریں، کالم اور مضامین لکھتے رہے ہیں۔ 1990 میں پنجاب پریس
کلب اور پاکستان کارسپانڈنٹ یونین پی سی یو میں شامل ہوئے، 30 سال سے پنجاب
پریس کلب سے وابستہ ہیں۔ وہ اس وقت لاہور کے ایک مشہور انگریزی اخبار دی
نیوز پیپر کے بطور نمائندے اور روزنامہ آفتاب بیو روچیف شیخوپورہ کے طور پر
کام کر رہے ہیں۔
عامر محمود خان
آپ پنجاب پریس کلب (رجسٹرڈ) اسلام آباد ضلع شیخوپورہ کے صدر ہیں اور مقامی
طور پر شہر شیخوپورہ کے رہائشی ہیں آپ کا تعلق شہر کے انتہائی پڑھے لکھے
اور معروف خاندان سے ہے جن میں ڈاکٹرز، انجینئر، بینکر اور وکلاء شامل ہیں۔
پیشے کے لحاظ سے آپ تعمیراتی کمپنی کے مالک ہیں جبکہ سیر و سیاحت کے سلسلہ
انگلینڈ، یورپ، جاپان،کوریا، ساؤتھ افریقہ، یو اے ای اور سعودی عریبیہ بھی
جا چکے ہیں۔ آپ کے والد گرامی محمود احمد خان جو کہ محکمہ انہار سے ڈپٹی
کلیکٹر ریٹائرڈ ہیں اور سیاسی و سماجی و محکمانہ حلقوں میں نہایت اچھی شہرت
کے مالک ہیں والد گرامی کی طرح عامر محمود خان کا بھی شہر شیخوپورہ کے
مشہور کالم اور تجزیہ نگاروں میں شمار ہوتا ہے۔ آپ کے کالم اور تجزئیے ملک
کے بیشتر اخبارات کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ سماجی، سیاسی و صحافتی مسائل کو
اجاگر کرنے اور انکے دیرپا حل بارے ہی زیادہ تر کالموں کے موضوع ہوتے ہیں۔
اپنے صحافتی کیرئیر میں میڈیا نیوز پیپر سے معاون خصوصی کے فرائض انجام دے
چکے ہیں۔ آپ اس وقت روزنامہ پیام مشرق اور نیوز 24 اور سے منسلک ہیں جبکہ
شیخوپورہ میں پنجاب پریس کلب ضلعی باڈی کو انتہائی فعال اور منظم کرنے میں
آپکا انتہائی اہم کردار ہے۔ پریس کلب کے تمام عہدیدران و ممبران کو خداداد
قائدانہ صلاحیتیوں سے ایک ساتھ لیکر چل رہے ہیں خصوصاً جونئیر ممبران کی
بہت حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ عامر محمود خان ان دنوں اپنی بھرپور صلاحیتوں
کو بروئے کار لاتے ہوئے پنجاب پریس کلب شیخوپورہ کو ملک کے بڑے پریس کلبوں
کے ہم پلہ لانے میں مصروف عمل ہیں جبکہ سیاسی، سماجی حلقوں میں آپ اپنی خاص
پہنچان رکھتے ہیں اور انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔
ملک نصیر احمد
آ پ پنجاب پریس کلب شیخوپورہ کے سینئر نائب صدر ہیں۔ آپ اعلی تعلیم یافتہ
اورانتہائی نفیس شخصیت کے مالک ہیں۔ شیخوپورہ کی صحافی برادری میں خاص مقام
رکھتے ہیں۔انتہائی تجربہ کار صحافی ہیں۔ صحافت سے وابستگی کو 15 سال سے
زائد عرصہ ہوچکا ہے۔ آپ روزنامہ پیامی، روزنامہ الطور، روزنامہ نئی بات،
روزنامہ پاکستان، روزنامہ حکومت انٹرنیشنل، پیغام ٹی وی چینل، بی بی سی
اردو اور روزنامہ طاقت سے منسلک ہیں۔ میڈیا رپورٹنگ کے ساتھ ساتھ بہترین
کالم نگار بھی ہیں۔ سماج میں پھیلی ہوئی برائیوں اور انکے سدباب کے لئے
اقدامات آپکی تحاریر کا محور ہوتے ہیں۔سرکاری اداروں میں ہونے والی کرپشن
کہانیوں کو منظر عام پر لانا اور جرآت کے ساتھ انکی رپورٹنگ کرنا آپکی
صحافت کا خاصا ہے۔اسکے ساتھ ساتھ شہر کی کاروباری برادری سے تعلق ہے اور
شیخوپورہ میں میڈیسن ڈسٹریبوشن کمپنی کے مالک ہیں۔
خالد حسین گولڑوی
ٓٓآپ پنجاب پریس کلب شیخوپورہ کے نائب صدر ہیں۔ صحافت سے اک عرصہ دراز سے
تعلق ہے، اس وقت آپ نیوز چینل ”رائل نیوز“ اور News 24 اور ”روزنامہ آپ“ سے
منسلک ہیں۔شیخوپورہ کی صحافی برادری میں انتہائی قد آور شخصیت کے مالک ہیں۔
سیاسی، سماجی مسائل، موضوعات پر اور بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کے لئے
آپکی گرانقدر صحافتی خدمات ہیں۔ سرکاری اداروں میں ہونے والے بہت سے کرپشن
اسیکنڈلز کو منظرعام پر لا چکے ہیں۔پنجاب پریس کلب شیخوپورہ میں انتہائی
فعال کردار ادار کررہے ہیں۔نئے آنے والے ممبران کی بھرپور حوصلہ افزائی
کرتے ہیں اور صحافت کے رموز سیکھانے میں ہچکاہٹ محسوس نہیں کرتے۔ انتہائی
نفیس ملنسار شخصیت کے مالک ہیں۔مظلوم افراد کی دادرسی اور حقوق دلوانے کو
عبادت سمجھتے ہیں۔ شہر کی کاروباری برادری سے تعلق ہے اور شیخوپورہ میں ایل
پی جی ڈسٹریبوشن کمپنی کے مالک ہیں۔
ٓ
ملک خالد
ٓٓآپ پنجاب پریس کلب شیخوپورہ کے سیکرٹری جنرل ہیں۔ آپ روزنامہ اوصاف،
روزنامہ اساس سے منسلک ہیں۔ شہر شیخوپورہ کی کاروباری اور صحافی برادری میں
خاص پہنچان رکھتے ہیں۔ پنجاب پریس کلب شیخوپورہ کے تنظیمی معاملات کو بہت
ہی احسن طریقہ سے چلا رہے ہیں۔ ہر نئے اورجونئیر ممبر کی خوب حوصلہ افزائی
کرتے ہیں۔ شہر شیخوپورہ میں میڈیسن و دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء کی ڈسٹری
بیوشن کمپنی کے مالک ہیں۔اعلی تعلیم یافتہ ہیں آپ نے مارکٹنگ میں ایم بی اے
کیا ہوا ہے۔صحافت کے شعبہ میں گزشتہ پانچ سال سے منسلک ہیں۔انتہائی نفیس
اور شفیق طبیعت کے مالک ہیں۔ پنجاب پریس کلب شیخوپورہ اور سیاسی سماجی
شخصیات کے درمیان روابط کو خوشگوار اور برقرار رکھنے میں آپ کی بہت زیادہ
خدمات ہیں۔
محمد سلطان ٹیپو
آپ پنجاب پریس کلب شیخوپورہ کے انفارمیشن سیکرٹری ہیں۔ اک زمیندار گھرانہ
سے تعلق رکھتے ہیں۔گورنمنٹ کالج لاہور سے فارغ التحصیل ہیں۔ انتہائی
ملنسار، محبت اور شفیق طبیعت کے مالک ہیں۔ صحافت کے شعبہ میں عرصہ دراز سے
وابستہ ہیں۔آپ اس وقت روزنامہ سماء کے بیوروچیف ہیں۔ شیخوپورہ کی صحافی
برادری میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔دیہی علاقوں میں ہونے والے کرائم کے
حوالہ سے آپکی رپورٹس قابل دید ہوتی ہیں۔ آپکو کرائم رپورٹر کہنا بے جا نہ
ہوگا۔بہترین لکھاری بھی ہیں۔اکثر آپ کے کالم اخبارات کی زینت بنتے رہتے
ہیں۔
طاہرسعید چیمہ
آپ پنجاب پریس کلب شیخوپورہ کے فنانس سیکرٹری ہیں۔ پنجاب پریس کلب شیخورہ
کے تمام مالی انتظامات کو باآحسن طریقہ سے سرانجام دے رہے ہیں۔ صحافت کے
شعبہ میں آپکی خدمات کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہیں۔ آپ اس وقت روزنامہ صحافت
کے ساتھ منسلک ہیں۔اپنے ذاتی کاروبار کے مالک ہیں۔بنیادی انسانی حقوق کی
خلاف وزریوں پر اپنی آواز کو بزور قلم اُٹھاتے ہیں۔
ملک مدثر
آپ پنجاب پریس کلب شیخوپورہ کے آفس سیکرٹری ہیں۔ شہر شیخوپورہ کے ہردلعزیز
صحافیوں میں آپ کا شمار ہوتا ہے۔ انتہائی محنتی ورکنگ جنرلسٹ ہیں۔ سیاسی،
سماجی، مذہبی، سرکاری، نیم سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کی میڈیا رپورٹنگ
میں انکا کوئی ثانی نہیں ہے۔پنجاب پریس کلب شیخوپورہ کے دفتری معاملات میں
بہت ہی خوش اسلوبی سے چلا رہے ہیں۔ نئے ممبران کی حوصلہ افزائی کیساتھ ساتھ
انکی رہنمائی بھی کرتے ہیں۔آپ کو صحافت کے شعبہ میں 12 سال کا عرصہ ہوچکا
ہے۔ آپ نے اپنے صحافتی سفر میں فورس انٹرنیشنل اخبار، روزنامہ سماء، ہفت
روزہ زرخیز مٹی، روزنامہ صحافت، روزنامہ اوصاف، روزنامہ افلاک، روزنامہ
جرآت، روزنامہ لیڈر جیسے مشہور و معروف اخبارات کے ساتھ منسلک رہے ہیں۔ اس
وقت آپ روزنامہ انصاف کے ساتھ خصوصی نمائندہ کے طور پر خدمات سرانجام دے
رہے ہیں۔
آصف حق
ٓٓآپ پنجاب پریس کلب شیخوپورہ کے جوائنٹ سیکرٹری اور روزنامہ پاکستان
پوائنٹ کیساتھ منسلک ہیں۔ صحافت کے شعبہ سے وابستگی بظاہر اتنی پرانی نہیں
ہے مگر شہر شیخوپورہ میں کرائم رپورٹنگ کے حوالہ سے اپنا ہی مقام رکھتے
ہیں۔ٓٓآپ کا شمار شہر شیخوپورہ کی اہم کاروباری شخصیت میں بھی ہوتا ہے۔
محمد عابد خان لودھی
ٓآپ پنجاب پریس کلب شیخوپورہ کے ڈپٹی سیکرٹری ہیں اور روزنامہ عوامی مطالبہ
کیساتھ منسلک ہیں۔آپ کا تعلق صوفی بزرگ وارث شاہ کی دھرتی جنڈیالہ شیر خان
سے ہے۔ پسماندہ علاقوں میں پھیلی ہوئی محرومیوں کو میڈیا رپورٹنگ کے ذریعے
اجاگر کرتے ہیں۔ اعلی تعلیم یافتہ ہیں اور اک میڈیسن کمپنی کیساتھ مارکٹنگ
کے شعبہ سے وابستہ ہیں۔ اپنی خداداد صلاحیتیوں سے صحافت کے شعبہ میں اپنا
نام بنا رہے ہیں۔ بہترین رپورٹ رائٹنگ آپکی خصوصیت ہے۔عوامی مسائل کو اجاگر
کرنے کے لئے اپنی توانائیاں صرف کرتے ہیں۔
رانا ارسلان علی
آپ پنجاب پریس کلب شیخوپورہ کے ایگزیکٹو ممبر ہیں۔صحافت کے شعبہ میں گزشتہ
دو سال سے منسلک ہیں۔ آپ روزنامہ اندلس ٹائمز میں نامہ نگار کے طور پر اپنی
خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔اپنا ذاتی کاروبار ہے اور خوب محنتی شخصیت
ہیں۔انتھک محنت سے صحافت میں اپنا نام پیدا کررہے ہیں۔
محمد عمران عثمانی
ٓآپ نے حال ہی میں پنجاب پریس کلب شیخوپورہ میں شمولیت اختیار کی ہے۔
شیخوپورہ کی سیاسی، سماجی، کاروباری اور صحافتی برادری میں اک خاص مقام
رکھتے ہیں۔ صحافت کے میدان میں آپکی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ شہر
شیخوپورہ کی مشہور کاروباری اور سماجی شخصیت ہیں۔ اس بہت ہی مشہور مذہبی
سیاسی جماعت کے بہت ہی اعلی عہدہ پر فائز ہیں۔مظلوم افراد کی دادرسی اور
خدمت خلق کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔اپنے علاقہ کی ہر دلعزیز شخصیت ہیں۔اور
اپنے علاقہ کے انتخابات میں جیت بھی چکے ہیں۔ آپ اس وقت روزنامہ انصاف کے
بیوروچیف طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
محمد ریاض
آپ پنجاب پریس کلب شیخوپورہ کے ایگزیکٹو ممبر ہیں۔اعلی تعلیم یافتہ ہیں آپ
نے ایم بی اے کیا ہوا ہے اور اک پرائیوٹ کمپنی میں اعلی عہدہ پر تعینات
ہیں۔شہر شیخوپورہ کے نوجوان کالم نویسوں میں آپکا شمار ہوتا ہے۔ انتہائی
قلیل عرصہ میں اپنے قلم کی طاقت کو منوا چکے ہیں۔ مذہبی، سیاسی، سماجی،
آئینی اور قانونی امور پر کھل کر اظہار کرتے ہیں۔ اپنی تحاریر میں سماج میں
پائی جانے والی خرابیوں پر کھل کر تنقید کرتے ہیں۔ پنجاب پریس کلب شیخوپورہ
کی سوشل میڈیا ٹیم کے انچارج بھی ہیں۔آپ پاکستان کی سب سے بڑی ادبی تنظیم
کشمیر رائٹرز فورم کے ایڈیٹوریل بورڈ کے ممبر بھی ہیں۔آپ کے کالم ملک کے
تمام بڑے چھوٹے اخبارات کی زینت بنتے ہیں۔
|