سلام کرنا

اخلاقیات
سلام کرنا
پیارے بچو!
پوری دنیا میں تمام تہذیب یافتہ اقوام میں ملاقات کے وقت پیار ومحبت، خیراندیشی کا اظہار کرنے اورمخاطب کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی خاص کلمہ کہنے کا رواج ہےاسلام نے ہمیں ”السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ“ کی تعلیم دی ہے، جس کے معنی ہیں ”تم ہر تکلیف اور رنج ومصیبت سے سلامت رہو“
سلام نہایت جامع دعائیہ کلمہ ہے کہ یہ کلمہ پیار ومحبت اوراکرام کے اظہار کے لیے بہترین لفظ ہے اوراس کی کئی خصوصیات ہیں:
) 1)سلام رب کائنات کے اسماءِ حسنیٰ میں سے ہے۔
) 2) اس کلمہ میں صرف اظہارِ محبت ہی نہیں؛ بلکہ ادائے حق محبت بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ آپ کو اللہ تعالیٰ تمام آفات اور آلام سے محفوظ رکھیں۔ ایک دوسرے کو سلامتی کی دعا ہے
(3) عرب کے طرز پر صرف زندہ رہنے کی دعا نہیں؛ بلکہ حیاتِ طیبہ کی دعاء ہے۔
(4) سلام کرنے والا اپنی زبانِ حال سے اپنے مسلمان بھائی کے ساتھ یہ وعدہ بھی کرتا ہے کہ تم میرے ہاتھ اور زبان سے مامون ہو، تمہاری جان، مال اور آبرو کا میں محافظ ہوں۔
جب اسلام کاآفتاب طلوع ہوا اور ہم دورِ جاہلیت کے اندھیرےسے نکل کر اسلام کی روشنی میں آئےتو ہمیں حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سابقہ دور جاہلیت والے طرزکو بدل کر ’’السلام علیکم ‘‘ کہنے کا طریقہ جاری فرمایا، اس کے معنیٰ ہیں کہ تم پر اللہ تعالیٰ کی رحمت اور سلامتی ہو، اسلامی سلام کس قدر جامع دعا بھی ہے ،یعنی عرب کے طرز پر صرف زندہ رہنے کی دعا نہیں،بلکہ حیاتِ طیبہ کی دعا ہے ، جس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ تم کو تمام بری چیزوں ،بلاوں، آفتوں،مصائب و آلام سے محفوظ اور سلامت رکھے ،پھراسی کے ساتھ سلام کرنے والا سلامتی کی اس دعا کے ضمن میں گویایہ وعدہ بھی کر رہا ہے کہ تم خود بھی مجھ سے سلامت ہو،میرے ہاتھ اور زبان کی تکلیف سے محفوظ اور مامون ہو،اور میں تمہاری جان مال اورآبروکا محافظ ہوں،
حقیقت یہ ہے کہ سلام کے آداب واحکام کی رعایت کرتے ہو ئے اسے عام کیا جائے تویہ خیر،رحمت،برکت اور آپسی محبت کا بہترین وسیلہ اور ذریعہ ہونے کے ساتھ اسبابِ مغفرت میں سے بھی ہے ،کاش! ہم اس پاکیزہ کلمہ کو عام لوگوں کی طرح رسمی طور پر ادا نہ کریں، بلکہ حقیقت کے ساتھ سنت اور خلوصِ نیت سے ادا کریں تو یہی سلام اتحادِ ملت کے لیے جہاں سبب ہوگا وہیں ہماری بخشش ومغفرت کا سبب بھی ہوگا
پیارے بچو!گھر سے نکلتے وقت والدین کو گھر کے سب افراد کو سلام کروراستے میں سب کو سلام کرو سکول جا کر اساتذہ کو اپنے ساتھیوں کو سلام کرو اس سے ہمارے درمیان محبت بھی بڑھے گی اور ہماری نیکیوں میں بھی آضافی ہوگااور ہمارا معاشرہ بھائی چارے کا مظہر بن جائے گا ناراضگیاں ،لڑائی جھگڑے ختم ہو جائیں گے ان شاء اللہ
 

MUHAMMAD BURHAN UL HAQ
About the Author: MUHAMMAD BURHAN UL HAQ Read More Articles by MUHAMMAD BURHAN UL HAQ: 164 Articles with 275188 views اعتراف ادب ایوارڈ 2022
گولڈ میڈل
فروغ ادب ایوارڈ 2021
اکادمی ادبیات للاطفال کے زیر اہتمام ایٹرنیشنل کانفرنس میں
2020 ادب اطفال ایوارڈ
2021ادب ا
.. View More