سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ھے

فخرِ پاکستان,اُردو زبان

ہمیشہ سے یہ جُملہ سُنتے آرھے ہیں کہ اُردو ہماری قومی زبان ھے,مگر دیکھا جائے تو تعلیمی اداروں ,سے لے کر دفاتر تک,,کھیلوں کے میدانوں سے ,ایوانوں تک انگریزی زبان رائج ھے,اور ہم میں سے جو اچھا انگریزی پڑھ,لکھ ,یا بول سکتا ھے ,ہمارے معاشرے میں اسی کو پڑھا لکھا اور مہذب سمجھا جاتا ھے,انگریزی زبان پر فخر کیا جاتا ھے,اور اس بات پر باقدہ فخر کیا جاتا ھے ,کہ ہمارے بچے کو انگریزی زبان تو فر فر بولنی آتی ھے,مگر اردو میں کمزور ھے,

اردو زبان کے نفاذ کے لئیے بحیثیت قوم ہمیں ایک ھونا پڑے گا,ضرورت اس امر کی ھے کہ سرکاری تقریبات کا انعقاد اردو میں کیا جائے,آئینِ پاکستان کا ترجمہ اردو میں کیا جائے,سرکاری دفاتر کے باہر ,نام اور عہدہ اردو زبان میں ھونا چاہیے,ہر قسم کے نوکری کے فارم اردو زبان میں ھونے چاہیں,تمام محافل میں اردو زبان کے اطلاق کو ترجیح دینی چاہیے اور اردو زبان کے تحفظ,اطلاق اور نفاذ کے لئیے ہر وہ کوشش کرنی چاہیے جو بحیثیت پاکستانی ہم کر سکتے ہیں,کیونکہ اردو زبان ہمارا اثاثہ ھے,
پاکستان زندہ باد
 

AMMARA KANWAL
About the Author: AMMARA KANWAL Read More Articles by AMMARA KANWAL: 2 Articles with 868 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.