مُسلم اُمہ کا اتحاد وقت کی ایک اہم ضرورت ھے,آج مُسلمان
فرقوں میں تقسیم,قوموں میں بٹے,اور زوال کا شکار ہیں,ہر ایک اسلامی ملک کو
ایک الگ محاذ درپیش ھے,کئی مسلم ممالک غربت کی جنگ لڑ رھے ہیں ,کہیں مسلم
ممالک تاحال آزاد نہیں,کئی اندورنی ,بیرونی سازشوں کا شکار ہیں,ہر ایک کی
اپنی داستان اور ,الگ ہی دُکھ ھے,تمام اُمتِ مسلمہ کو چاہیے کہ مسلم ممالک
اپنی ایک تنظیم ,اور اقوامِ متحدہ بنائیں,ایک ایسا فورم جہاں صرف اسلامی
دُنیا کے مسائل اور اُن کے تدارک پر بات کی جائے,مُسلمانوں کے پاس ایمان کی
طاقت ھے جس کے ھوتے ھوئے مسلمان ساری دُنیا پر راج کرتے رھے ہیں ,ہم صلاح
الدین ایوبی ,نور الدین زنگی , محمد بن قاسم ,اور طارق بن زیاد جیسے
مجاہدین ,اور فاتحین کے وارث ہیں,دُنیا کی کوئی طاقت مٹحد مسلمانوں کو نہ
ڈرو سکتی ھے,نہ جھکا سکتی ھے نہ ہرا سکتی ھے-
آج بھی ھو جو ابراہیم کا ایمان پیدا,
آگ کر سکتی ھے اندازِ گلستان پیدا
|