بہن کون ہوتی ہے!

بہن کون ہوتی ہے!

جس طرح خُداوند کریم نے ہمیں اَن گُنت نعمتوں سے نوازا ہے انہیں نعمتوں میں ایک نعمت رحمت بھی ہے۔
ربّ اللعلمین نے بیٹی کو رحمت کے مقام و منصب سےسرفراز کیا اور واضح الفاظ میں یہ ظاہر کردیا کہ جب میں خوش ہوتا ہوں تو بیٹی دیتا ہوں۔ میں نے درجنوں تحریروں میں رحمت کو مختلف رشتوں سے بندھے دیکھا ہے کہیں ماں تو کہیں بیٹی تو کہیں زوجہ اور ہر ایک کو لکھنے والے نے بہت ہی اَحسن انداز میں اُن کے مقامات، درجات و حقوق کو اُجاگر کیا ہے مگر ایک رشتہ جسے بہن کا نام دیا گیا ہے اُسے اور اُس کے خدمات کو کوئی نہی سَہراتا۔ کیا یہ سوالیہ نشان بن کے رہ جاۓ گا کہ بہن کون ہوتی ہے؟ اور یہ کہکر اِن کے خدمات کو رَد کردیا جاۓ گاکہ "یہ تو تمہارا کام ہے" بہن تو وہ ہستی ہے جو اپنے ہر ایک رشتے کے ساتھ آپکو يكساں سی ملیگی مگر جب بات بھائیوں سے محبّت کی آئیگی تو وہ آپکو ہمیشہ پُر امن اور خداوند کریم سے آپکی ترقی، کامیابی و صحت کی دعائیں ہی کرتی نظر آئینگی ۔

ٹوٹے ہوۓ دلوں کا مان ہوتے ہیں
بھائی تو بہنوں کی جان ہوتے ہیں
 

Saim Ali Akber
About the Author: Saim Ali Akber Read More Articles by Saim Ali Akber: 11 Articles with 14471 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.