کوئی بھی جیتے !جیت ہے پاکستان کی

ﷲ کے فضل کرم سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 خیرسے اپنے اختتام کوپہنچاپچھلے ایک ماہ سے لاہوراورکراچی کی عوام ٹریفک روانی کی وجہ سے پریشانی میں رہے مگرتھوڑی سی پریشانی کوبھلاکردیکھاجائے تو ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہورہی ہے اگریہاں پراپنے سیکیورٹی اداروں کاشکریہ ادانہ کیاجائے توسراسرناانصافی ہوگی کیونکہ اگرکسی ملک کی ترقی وامن ہے تووہ صرف سیکیورٹی اداروں کی وجہ سے ہے اورالحمدﷲ ہم ایٹمی پاوررکھتے ہیں بھارت کی کئی چالوں کامقابلہ کرتے آخرکارپاکستان کرکٹ بورڈ نے ساتواں ایڈیشن بھی مکمل کرلیالاہورقلندرزکے چیمپئین بنتے ہی تمام ٹیمیں اب پی ایس ایل کا ٹائٹل رکھتی ہیں جبکہ اسلام آباد یہ ٹائٹل دوبارجیت چکی ہے لاہورقلندرچیمپبئین بن گیاجس کی ہرپاکستانی کوخوشی ہے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی جیت کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ وزیراعظم کا یہ تبصرہ لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا سے ملاقات کے دوران سامنے آیاتھا جہاں انہوں نے کہا تھاکہ فرنچائز کا نوجوان کپتان شاہین شاہ آفریدی کو مقرر کرنے کا فیصلہ نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔ملاقات کے دوران نئے تعینات ہونے والے کپتان اور ڈائریکٹر آپریشنز عاقب جاوید اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں نے ہمیشہ میچوں کا رخ بدلا ہے قلندرز نے پی ایس ایل فرنچائزز میں اپنے لیے ایک منفرد مقام بنایا ہے، گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ ہنٹ قلندروں کی ایک خاصیت ہے۔پاکستان سپرلیگ کی بڑھتی مقبولیت سات سمندرپاربھی بولنے لگی سیزن سیون سے قبل کئی غیرملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش کی تھی جس میں نمیبیا کے کپتان گیرہار ایراسمس نے کہا کہ ’مجھے پاکستان سپرلیگ میں منتخب کرلیا جائے، پاکستان سپر لیگ مفت میں کھیلنے کے لیے بھی تیار ہوں غیرملکی کھلاڑیوں کے بیان پڑھے کہ انہوں نے خود کوپاکستان میں ایسے محفوظ سمجھاجیسے وہ اپنے ملک میں ہوں ‘۔پاکستان سپرلیگ سیکیورٹی کی بات کی جائے توترجمان ڈی آئی جی سیکیورٹی اور ایمرجنسی سروسز ڈویڑن نے پی ایس ایل7 کے سلسلے میں سیکیورٹی ڈویڑن کی جانب سے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کیاتھاجس میں مجموعی طورپر 5650 پولیس اہلکارسیکیورٹی پر تعیناتتھے، ایس ایس یو کی1200 کمانڈوز سمیت سیکیورٹی ڈویڑن کی1700، ٹریفک پولیس کے 1500، اسپیشل برانچ کی500، ریپڈ رسپانس فورس کے 250اہلکار، سندھ رینجرزکے جوان اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکار نیشنل اسٹیڈیم، کراچی ایئرپورٹ، روٹس، پریکٹس گراؤنڈز، پارکنگ پوائنٹس، ہوٹلز اور دیگر مختلف جگہوں پر ڈیوٹی سر انجام دی۔ماہر نشانہ باز بھی اہم تنصیبات پر تعینات کیے گے کمانڈ اینڈکنٹرول بس اسٹیڈیم کے اطراف امن و امان کی نگرانی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پرتعینات کیگئی جبکہ ٹیموں کی نقل وحرکت کے دوران فضائی نگرانی بھی جاری رہی ۔جدید تربیت یافتہ اورجدید اسلحہ سے لیس کمانڈوز بشمول لیڈی کمانڈوزپرمشتمل اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس (ایس ڈبلیواے ٹی) ٹیم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایس ایس یوہیڈکوارٹرزمیں الرٹ رہی عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے سرشاہ سلیمان روڈکے ایک ٹریک کے علاوہ تمام سڑکیں، شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھلی رہیں اس سے قبل27 جنوری2022 شہر قائد کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقدہ سحر انگیز افتتاحی تقریب کے انعقاد سے پاکستان سپر لیگ 7 کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں پاکستان کرکٹ کے درخشاں ماضی کی یاد تازہ کی گئی۔بڑی اسکرین پر قومی ٹیم کے شاندار سفر کو نشر کیا گیا، چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے ویڈیو میں پاکستان کرکٹ کی تاریخ بیان کی۔ دستاویزی فلم میں ابتدا سے اب تک عظیم کھلاڑیوں اور سپر اسٹارز کی شاندار کارکردگی کو اجاگر کیا گیا۔ دستاویزی فلم کے بعد پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، پیراگلائیڈرز نے 5ہزار فٹ کی بلندی سے ڈائیو لگائی اور اسٹیڈیم میں اترے تو اسٹیڈیم تماشائیون کی تالیوں سے گونج اٹھا۔افتتاحی تقریب کے بعد گلوکاروں نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔ جبکہ افتتاحی تقریب کے دوران وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام بھی نشر کیا تھا، آتشبازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے بعد کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا گیاجس میں سلطان نے جیت حاصل کی تھی۔ پی ایس ایل کے فائنل کی بات کریں تو ملتان سلطانز کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پلیئر آف ایونٹ قرار دیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایوارڈز میں سب سے قیمتی کرکٹر اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والے محمد رضوان کو لیگ کے 13 میچز میں 546 رنز بنانے پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا، اس دوران انہوں نے47 چوکے اور 9 چھکے جڑنے سمیت 7 نصف سنچریاں اسکور کیں، انہوں نے وکٹوں کے پیچھے بھی 9 شکار کیے۔لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو بالترتیب ٹورنامنٹ کا بہترین بیٹر اور بہترین بولر قرار دیا گیا۔فخر زمان نے ٹورنامنٹ میں 153 کے اسٹرائیک ریٹ سے 588 رنز اسکور کیے جبکہ شاداب خان نے 6 اعشاریہ 47 کے اکانومی ریٹ سے مجموعی طور پر 19 وکٹیں حاصل کیں۔خوشدل شاہ کو ٹورنامنٹ کا بہترین آل راؤنڈر اور بہترین فیلڈر قرار دیا گیا، انہوں نے ایونٹ میں 153 رنز اسکور کرنے کے ساتھ 16 وکٹیں بھی حاصل کیں۔لاہور قلندرز کے زمان خان کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا ایمرجنگ کرکٹر قرار دیا گیا، پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے زمان خان نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 18 وکٹیں حاصل کیں۔اس دوران امپائر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا ایوارڈ راشد ریاض جبکہ اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ ملتان سلطانز کو دیا گیا۔امپائر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل کے علاوہ تمام ایوارڈز کمنٹری پینل میں شامل ارکان کی جانب سے تجویز گئے ہیں۔پلیئر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7- محمد رضوان (ملتان سلطانز) (3.5 ملین روپے)پارک ویو سٹی امپائرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل7- راشد ریاض (3.5 ملین روپے)ٹک ٹاک بیٹر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7- فخر زمان (لاہور قلندرز) (3.5 ملین روپے)جے ڈاٹ بولرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل7- شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ) (3.5 ملین روپے)جوبلی انشورنس وکٹ کیپر ٓف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7- محمد رضوان (ملتان سلطانز) (3.5 ملین روپے)اوساکا بیٹریز فیلڈر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7- خوشدل شاہ (ملتان سلطانز) (3.5 ملین روپے)برائٹو پینٹس آل راؤنڈر ا?ف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7- خوشدل شاہ (ملتان سلطانز) (3.5 ملین روپے)زیک آئل ایمرجنگ کرکٹر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7- زمان خان (لاہور قلندرز) (3.5 ملین روپے)گولوٹلو سپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ- ملتان سلطانز (3.5 ملین روپے) اس تقریب سے پہلے پاکستان سپرلیگ سیون کے فائنل میں لاہور قلندرز دفاعی چیمپین ملتان سلطانزکو 42رنز سے شکست دیکرپہلاپی ایس ایل چیمپئن بن گیا۔ لاہور قلندرز کے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 138 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، خوشدل شاہ 32 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے ،ملتان سلطانزکے 5کھلاڑی ڈبل فگرزمیں داخل نہ ہوسکے۔ تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا۔اننگز کے تیسرے ہی اوور میں آصف آفریدی کو چھکا مارنے کی کوشش میں فخر زمان وکٹ دے بیٹھے جن کا شاہنواز دھانی نے شاندار کیچ لیا۔ اگلے ہی اوور میں ڈیوڈ ولی کی باہر جاتی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں ذیشان اشرف وکٹ کیپر کو کیچ دیکر چلتے بنے۔آصف آفریدی نے اگلے اوور میں عبداﷲ شفیق کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا جو کریز سے باہر نکل کر کھیلنے کی کوشش میں سٹمپ ہو گئے۔تین وکٹیں گرنے کے بعد کامران غلام کا ساتھ دینے محمد حفیظ آئے اور چوتھی وکٹ کیلئے 54رنز کی شراکت قائم کی۔کامران غلام نے آصف آفریدی کو چھکا مارنے کی کوشش کی لیکن باؤنڈری پر شان مسعود اور ٹم ڈیوڈ نے ملکر عمدہ کیچ لیکر کامران کو چلتا کردیا۔ حفیظ نے بڑے میچ میں نصف سنچری سکور کی۔حفیظ اور ہیری بروک نے پانچویں وکٹ کیلئے 58 رنز کی شراکت قائم کی ، حفیظ 46 گیندوں پر ایک چھکے اور 69 رنز بنانے کے بعد دھانی کی وکٹ بنے۔اختتامی اوورز میں ایک مرتبہ پھر ڈیوڈ ویزے نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ہیری بروک نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔دونوں کھلاڑیوں نے آخری دو اوورز میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 40 رنز بٹورے جس کی بدولت قلندرز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180رنز بنائے۔ہیری بروک نے 22 گیندوں پر 41 رنز جبکہ ڈیوڈ ویزے نے صرف 8 گیندوں پر 28رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں اوپنرز نے سلطانز کو 36 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن چوتھی اوور کی آخری گیند پر رضوان کو وکٹ چھوڑ کر سویپ شاٹ کھیلنا مہنگا پڑ گیا اور وہ حفیظ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔رضوان کے آؤٹ ہوتے ہی سلطانز دباؤ میں آنا شروع ہو گئے ، شان مسعود غیرضروری رن لینے کیلئے دوڑ پڑے اور فخر کی براہ راست تھرو کیساتھ خود اوپنر کی سستی ان کی پویلین واپسی کا سبب بنی۔عامر عظمت صرف چھ رنز بنا سکے جبکہ آصف آفریدی زمان خان کی وکٹ بنے تو سلطانز 50 رنز پر 4 اہم وکٹیں گنوا چکے تھے۔ باؤنڈری پر عبداﷲ شفیق کے شاندار کیچ نے رائلی روسو کا بھی کام تمام کردیا۔63 رنز پر آدھی ٹیم آؤٹ ہونے کے بعد ٹم ڈیوڈ کا ساتھ دینے خوشدل شاہ آئے اور دونوں نے 51 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو میچ میں واپس لانے کی کوشش کی۔شاہین شاہ آفریدی نے فخر زمان کی مدد سے ٹم ڈیوڈ کی 27 رنز کی مزاحمت کا خاتمہ کردیا اور پھر دو گیندوں بعد ڈیوڈ ولی کی بھی شاندار یارکر پر وکٹیں بکھیر دیں۔خوشدل شاہ 32 رنز کیساتھ سلطانز کے سب سے کامیاب بلے باز رہے لیکن حارث نے انہیں چلتا کر کے اپنی ٹیم کی جیت کر مہر ثبت کردی۔ملتان سلطانز کی پوری ٹیم اننگز کے آخری اوور میں 138 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور قلندرز نے میچ میں 42رنز سے فتح کی بدولت پہلی مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں لیں ، زمان خان، حفیظ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔محمد حفیظ کوفائنل میچ کابہترین کھلاڑی قراردیاگیا،قلندرزکے زمان خان ایمرجنگ پلیئرآف دی ٹورنامنٹ،بہترین بلے باز کا ایوارڈ فخر زمان کو دیا گیا،پلیئر آف دی ٹورنامنٹ محمد رضوان کوقراردیاگیا،خوشدل شاہ آل راؤنڈر اورفیلڈرآف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا،وکٹ کیپر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ محمد رضوان کے نام رہا،ملتان سلطانزنے سپرٹ آف کرکٹ ایوارڈاپنے نام کرلیا،باؤلر آف دی ٹورنمنٹ کا ایوارڈشاداب خان کو دیا گیا،زمان خان نے 13میچوں میں 18وکٹیں حاصل کیں۔میچ دیکھنے کیلئے صدر عارف علوی اور گورنر پنجاب چودھری سرور بھی سٹیڈیم میں موجود تھے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ ،مشیرقومی سلامتی معیدیوسف نے بھی فائنل میچ سٹیڈیم میں دیکھا۔پاکستان سپر لیگ کی فاتح ٹیم کو 8 کروڑ روپے کی انعامی رقم ملی جبکہ رنر اپ ٹیم کو تین کروڑ 20لاکھ روپے دئیے گئے۔قذافی سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ 7 کی مختصر لیکن پروقاراختتامی تقریب میں لاہور کا آسمان آتشبازی کے رنگوں سے سج گیا۔اختتامی تقریب میں پہلے پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ 6 ایڈیشنز کی مختصر تاریخ بتائی گئی، ایونٹ کی چمچماتی ٹرافی منفرد انداز میں میدان میں لائی گئی۔صدروزیراعظم وزیراعلیٰ آرمی چیف کے علاوہ دیگرسیاسی قائدین نے لاہورقلندرز کو مبارکباددی۔میں آخرمیں پھرسے اپنے سیکیورٹی اداروں کاشکریہ اداکرناچاہوں گاکیونکہ انہیں کے دم سے ہیں ساری رونقیں۔
 

Ali Jan
About the Author: Ali Jan Read More Articles by Ali Jan: 288 Articles with 225049 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.