سوات کے علاقے میاندم میں سپورٹس و کلچر میلے کا انعقاد

تین روزہ فیسٹیول میں پہلی مرتبہ فوڈ اور ثقافتی سٹال کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے دلچسپی ظاہر کی جس میں گھروں میں بننے الے مخصوص خواتین کے کپڑے ، چادر سمیت دیگر سامان موجود تھے جبکہ مقامی ڈشز اور لکڑی کے کام کے علیحدہ سٹال لگائے گئے تھے . پہلے روز خواتین کی بڑی تعدا د بھی موجود رہی. .

ضلعی انتظامیہ سوات کے تعاو ن سے میاندم کلچرل و سپورٹس ایونٹ کا آغاز ہوگیا . افتتاحی تقریب کا اہتمام پی ڈی سی ہوٹل میاندم میں کیا گیا تھا جس کے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ مہران خان تھے.جس میں محکمہ سپورٹس سمیت محکمہ ٹورازم اور انتظامیہ کے اعلی افسران نے شرکت کی . پی ٹی ڈی سی کے خوبصورت لان میں ہونیوالے اس فیسٹیول میں پہلی مرتبہ کلچرل ایونٹس بھی منعقد کروائے گئے .پہلے روز سوات اور دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے نامور اور نوجوان شعراءنے شاعری و کلام پیش کیا جسے ملک بھر سے آنیوالے سیاحوں نے بہت سراہا ، اسی طرح ادبی کتب پر تبصرے اور مختلف کتب کی رونمائی بھی کی گئی .اس موقع پر مقررین نے سوات کی تاریخی اور موجودہ صورتحال میں سیاحتی مقامات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی . جس سے خیبر پختونخواہ ملک کے مختلف علاقوں سے آنیوالے سیاح بہت زیادہ محظوظ ہوئے .بچوں کیلئے علیحدہ کڈز ایریا بنایا گیا تھا جس میں مقامی بچوں سمیت سیاحوں کی بڑی تعداد میں بچے بھی شریک رہے. او رمختلف کھیلوں میں حصہ لیا .

تین روزہ فیسٹیول میں پہلی مرتبہ فوڈ اور ثقافتی سٹال کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے دلچسپی ظاہر کی جس میں گھروں میں بننے الے مخصوص خواتین کے کپڑے ، چادر سمیت دیگر سامان موجود تھے جبکہ مقامی ڈشز اور لکڑی کے کام کے علیحدہ سٹال لگائے گئے تھے . پہلے روز خواتین کی بڑی تعدا د بھی موجود رہی. .

ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان نے سائیکل ریس اور باکسنگ کے مقابلوں کا افتتاح بھی کروایا جس میں کھلاڑیوں نے بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیا. یہ اپنی نوعیت کا تیسرا سپورٹس فیسٹیول ہے جو سوات کی ضلعی انتظامیہ سوات کے مختلف علاقوں میں کروا رہی ہیں جس میں کالام سپورٹس فیسٹیول سمیت گبین جبہ کے بعد میاندم سپورٹس فیسٹیول شامل ہیںان فیسٹیول میں پنجاب ، اور سندھ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سیاحوں نے کثیر تعدا د میں شرکت کی اور انہوں نے سیاحت کے فروغ کیلئے کئے جانیوالے ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا.
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان تھے جنہوں نے فردا فردا فیسٹیول کے آگنائزر سے بھی ملاقات کی

اختتامی تقریب کے موقع پر موقع پر منعقدہ تقریب میں مقامی ڈانس اور فنکاروں نے اپنی سرگرمیوں سے مقامی لوگوں سمیت سیاحوں کو بہت محظوظ کیا .ڈپٹی کمشنر جنید خا ن نے صحافیوں سے بات چیت بھی کی انہوں نے سیاحت کے فروغ میں میڈیا کے کردار کو بھی سراہا اور کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ سمیت سیاحت کے فروغ کیلئے ہر قسم کی کوششیں کررہی ہیں جس کی مثبت کوریج نہ صرف میڈیا کی ذمہ داری ہے بلکہ مقامی افراد بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں.انہوں نے کہا کہ سوات کے ثقافت کوپاکستان خصوصا دنیا بھر میں اچھے طریقے سے اجاگر کرنے کیلئے کلچرل سرگرمیاں بھی کروائی جارہی ہیں تاکہ دہشت گردی سے متاثرہ اس علاقے کو حوالے سے مثبت چیزیں آئے جنید خان نے کہا کہ سوات میں ونٹر فیسٹیول کا بنیادی مقصد سیاحت کا فروغ ہے ، انہوں نے کہا کہ میاندم ایک تاریخی مقام ہے جہاں پر پی ٹی ڈی سی کا ریزرو بند تھا اب اسے صوبائی حکومت کے حوالے کیا گیا ہے جسے دوبارہ فعال کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ سوات موٹر وے کے باعث سیاحوں کو سہولت ہوگئی ہیں .ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی کمشنر جنید خان کا کہنا تھا کہ عبدالفطر کے بعد گبرال میں سپورٹس فیسٹیول منعقد کرایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ سوات کے مختلف سیاحتی علاقوں کو روڈوں کیساتھ منسلک کررہے ہیں جنید خان کے مطابق ضلعی انتظامیہ سیاحوں کی سہولت کیلئے ہر قسم کی کاوشیں کررہی ہیں اور برفباری کے دوران بھی سڑکیں کلیئر کی جس میں مختلف اداروں کا تعاون ان کے ساتھ رہا جو خوش آئند ہے. انہوں نے کہاکہ سوات پرامن شہر ہے اور یہا ں کے پرامن شہریوں نے ہر قسم کی حالات میں حکومت کے ساتھ تعاون کیا ہے اسی باعث حکومت بھی ان کے ثقافت کے فروغ اور سیاحوں کی اٹریکشن کیلئے یہ اقدامات اٹھا رہی ہیں.انہوں نے کہاکہ سیاحوں کی سہولت کیلئے ضلعی انتظامیہ کوششیں کررہیں تاکہ لوگوں کی توجہ اس طرف رہے. ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے بعد ازاں نمایاں کارکردگی دکھانے والے فنکاروں ، اور آرگنائزرز میں شیلڈز بھی تقسیم کئے

Musarrat Ullah Jan
About the Author: Musarrat Ullah Jan Read More Articles by Musarrat Ullah Jan: 637 Articles with 499988 views 47 year old working journalist from peshawar , first SAARC scholar of kp , attached with National & international media. as photojournalist , writer ,.. View More