معاف کریں، معافی مانگیں‎‎

اس میں کوئی شک نہیں کہ کوئی بھی انسان مکمل طور پر بے داغ اور کامل نہیں۔ اور یقیناً اس بات کو ہم سب جاننے کے ساتھ ساتھ مانتے بھی ہیں کو انسان غلطیاں کرتا اور ناکام ہو جاتا ہے۔

مگر چیز ہم سب کو چاہیے کو جانیں، اور اس پر عمل کریں وہ ہے دوسروں کو انکی غلطی کےلئے معاف کرنا اور پھر اپنے غلطیوں کا اسرار کرنے کے ساتھ معافی بھی مانگنا چاہیے۔ اور اللہ تعالیٰ اس شخص کو پسند کرتے ہیں جو معافی مانگتا ہے اور اسکو اپنے غلطیوں کا احساس ہوتا ہے اور پھر وہ اللہ سے معافی مانگتا ہے، اور اس بندے سے بھی معافی مانگتا جس کے ساتھ انہوں نے برا کیا ہو۔

یقیناً ہم سب نے اللہ کے آخری نبی، حضرت محمد ﷺ کا اس حوالے سے حدیث سنا ہے کہ جس میں آپ صلی علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ معافی مانگنے سے جس کی عزت کم ہو وہ آخرت میں مجھ سے لے لیں۔

اور آپ سب کو یہ بات بھی جانی چاہیے کہ اللہ کسی دوسرے انسان پر کیے ظلم اور غلط کرنے پر معاف نہیں کرتا جب تک کہ وہ انسان خود معاف نہ کرے۔ اس بات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہمیں ہر اس شخص سے معافی مانگنا چاہیے، اور اپنے غلطیوں کا احساس ہونا چاہیے اور آئیندہ غلطیوں سے گریز کریں۔ اور اگر ہو بھی جائے تو دوبارہ معافی مانگنا چاہیے تاکہ ہمیں بھی معافی ملے۔

Parvez Mola Buksh
About the Author: Parvez Mola Buksh Read More Articles by Parvez Mola Buksh: 2 Articles with 1163 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.