خیبرپختونخوا میں ورکنگ فوکس گرائمر سکول سسٹم احتجاجاً بند

ورکرز ویلفیئر بورڈ ملازمین پر کے پی مثالی پولیس کی بربریت کے بعد صوبے میں مزدوروں کے بچوں کی تعلیم کیلئے قائم 48 ورکنگ فوکس سکولز اینڈ کالجز احتجاجاً بند کیے گئے۔

زخمی ملازم سیفی وزیر

ورکرز ویلفیئر بورڈ کے زیرِ انتظام مزدوروں کے بچوں کی تعلیم کیلئے قائم ورکنگ فوکس گرائمر سکول سسٹم ملازمین کی عدم مستقلی اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف ملازمین کی برطرفی ، ریشنلائزیشن کے ملازمین بشمول اساتذہ کرام سراپا احتجاج ہیں۔ ہزاروں ملازمین نے پچھلے دن یعنی 10 مئی بروز منگل پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ بعد ازاں ان ملازمین نے خیبر روڈ پشاور کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کیا۔ تقریباً 3 گھنٹوں کی مسلسل روڈ بندش کے بعد کے پی مثالی پولیس نے ان نہتے ملازمین کے ساتھ کشمیریوں اور فلسطینیوں جیسا سلوک کیا۔ پولیس بکتر بند گاڑیوں ، واٹر ٹینکر ، لاٹھیوں اور آنسوں گیس کی شیلنگ کے ساتھ ملازمین پر جھپٹ پڑے۔ ڈنڈوں کا بے دریغ استعمال کیا۔ پُر امن خواتین ملازمین اپنے برقعوں اور دو پٹوں میں پشتون روایات کا لحاظ رکھتے ہوئے ملبوس تھیں۔ کہ اچانک مثالی پولیس کی لاٹھیوں اور شیلنگ کی زد میں آ گئیں۔ نہتے ملازمین پر جھپٹنا ان پولیس والوں کیلئے آسان اور دیدہ دلیری دیکھانے کا ایک سنہرا موقع ہاتھ آیا تھا۔ اور انہوں نے اس اختیار اور وردی کا بزدلانہ استعمال کیا۔ جس کے نتیجے میں درجنوں مرد و خواتین ملازمین بشمول اساتذہ کرام کو گھسیٹ کر اور دھکے دے دے کر پولیس وین میں ڈھالا گیا۔ اور ڈھنڈے مار مار کر مثالی پولیس نے خوب اپنی دھول جمائی۔ اور روزی روٹی کو حلال کیا گویا وہ اس ایک دن کیلئے بھرتی کیے گئے ہو۔

بربریت کے جواب میں ملازمین نے آج ملازمین نے پورے صوبے میں 48 سکولوں کی تاکہ بندی کا بھی اعلان کیا۔ اور آج پریس کلب پشاور کے سامنے غیر معینہ مدت کیلئے دھرنے کا بھی اعلان کیا۔ صدر ایسوسی ایشن یونس مروت نے ملازمین کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو دو آپشنز دئیے کہ یا تو سارے ملازمین کو جیل میں ڈال دو۔ یا پھر سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے ملازمین کی ریگولرائزیشن/مستقلی کے احکامات جاری کیے جائیں۔ بصورتِ دیگر ملازمین کا دھرنا جاری رہے گا۔
 

Hafiz Abdur Rahim Khan
About the Author: Hafiz Abdur Rahim Khan Read More Articles by Hafiz Abdur Rahim Khan : 33 Articles with 23984 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.