کارواں کے دل سے۔۔۔

بات تو چھوٹی ہے لیکن نقصان بڑا کہتے ہیں کہ دنیا میں انسان کے لئے سب سے قیمتی چیز وقت ہے کسی بھی فرد کی ایک دن کام سے غیر حاضری اسے کام کے معاملے میں دیگر افراد سے بہت پیچھے لے جاتی ہے جبکہ ہمارے ہاں ہر روز سینکڑوں نہیں ہزاروں نہیں لاکھوں بلکہ شاید کروڑوں لوگوں کا ناحق اور فضول وقت ضائع ہو رہا ہے اور "کارواں کے دل سے احساس زیاں جاتا رہا" کہ مترادف ہمیں اس نقصان کا احساس بھی نہیں ہورہا ہر روز سکول٬ کالج اور دفاتر سے چھٹی کے بعد ہر بس سٹاپ پر طلباء و طالبات اور ملازمت پیشہ مرد و خواتین کا جم غفیر ٹرانسپورٹ کے انتظار میں کھڑا دکھائی دیتا ہے اور یہ ایک دن کی بات نہیں آئے روز یہ منظر دکھائی دیتا ہے کہ سٹاپ پر سواریاں بس کے انتظار میں ایک ایک گھنٹہ کھڑی رہتی ہیں اور جب بس اس قدر تاخیر سے آتی ہے تو مزید سواریوں کی گنجائش نہ ہونے کے باعث سٹاپ پر قیام کئے بغیر ہی اپنا دیدار کروا کر روانہ ہو جاتی ہے آپ خود اندازہ لگائیں کہ جس ملک میں اتنے زیادہ افراد کا اس قدر وقت ضائع ہوگا تو پھر اس ملک میں ترقی کی رفتار کیا ہوگی یہی وجہ ہے کہ محنت کرنے کے باوجود ہم آج تک وہ اجتماعی ترقی حاصل نہیں کر پا رہے جس کا خواب ایک محب وطن محب قوم یا محب انسانیت دیکھتا ہے ملک کو درپیش دیگر مسائل کی طرح اس مسئلے کا حل بھی سوچنا ہوگا اسی طرح ایک ایک کر کے ہم اپنے وطن کو در پیش مسائل کے حل کا سراغ پا لیں گے اور انشاءاللہ بفضل ربّی اپنے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی منزل تک لے جائیں گے 
uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 265 Articles with 489013 views Pakistani Muslim
.. View More