قسمت

قسمت ایک کتاب جیسی لوح محفوظ پہ لکھ دی گئی ہے۔جسے ہم چاہ کر بھی بدل نہیں سکتے۔

کچھ دن،ماہ پہلے کی اور اب کی زندگی میں بالکل تضاد نظر آتا ہے۔یوں لگتا ہے جیسے اللہ نے ورق الٹ دیا ہو۔تھوڑا سا ورق موڑا بھی نہیں، بالکل الٹ دیا۔

اس ورق پہ جو ہے ہم جی رہے ہیں، ہنسی، خوشیاں بنا خود کو اگلے ورق کے لیے تیار کیے۔ اور جب خوشیوں کی آخری سطر مکمل ہوئی،ورق پلٹا تو وہاں سبق ہی کچھ اور تھا۔

تلخ، سمجھ سے پرے جیسے امتحانی پرچے میں سلیبس سے باہر کے سوال آجائیں تو ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں۔

یہ کہا جاتا ہے کہ دعا تقدیر بدل دیتی ہے۔لیکن میرا اب یقین ہو گیا ہے کہ دعا تقدیر بدل دیتی ہے اگر اللہ "چاہے" تو۔ تو بندہ دعا مانگتے ہوئے ساتھ یہ بھی کہے کہ مولا یہ دینا اس میں اپنی چاہ شامل کر کے۔
ابھی آپ خوشیاں اور سکون مانگ رہے ہوتے ہیں اور اگلے ہی لمحے زندگی تماشہ دکھا دیتی ہے بلکہ بنا دیتی ہے ۔

بنتِ عارف
27\4\2022
 
Saba Arif
About the Author: Saba Arif Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.