آزادی

آزادی کی اہمیت

آزادی قدرت کی جانب سے نوازا گیا انمول تحفہ ہے، ہر فرد خواہ وہ کسی بھی ذات پات و رنگ ونسل سے تعلق رکھتا ہو آزادی کا حق رکھتا ہے،افسوس کے اپنے آس پاس کی رنگینیوں ہیں کھو کر ہم آزادیکی اہمیت اور اسکی قیمت بھولتے جارہے ہیں، کیونکہ ہم نے تو مکمل طور پر آز اد ریاست میں آنکھیں کھولیں مگر اسکی اہمیت کا اندازاہ لگانا مشکل نہیں اگر ہم کشمیر یا فلسطین کی جانب نگاہ ڈالیں توباآسانی اس کی قدروقیمت اور اہمیت کا اندازاہ لگا سکتے ہیں کہ کسطرح وہاں کے باشندے معمولی سے معمولی چیزوں کیلیئے جدوجہدکررہے ہیں ، ہم اپنی مسجدوں میں جانے کیلیئے اور دینی رسومات کو ادا کرنے کیلیئے مکمل طور پر آزاد ہیں جبکہ وہاں ان کیلئے لوگ اپنی جانیں تک قربان کر دیتے ہیں ۔

وطن عزیز پاکستان بھی اسی طرح کی قربانیوں کے بعد وجود میں آیا ،تقسیم سے قبل ہندوستان کے مسلمانوں پر بیش بہا ظلم کیئے گئے جس کے نتیجے میں قائد اعظم کی عظیم تر جدوجہد کے بعد پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھرا،مگر افسوس کے ہم اپنے بزرگوں کی عظیم ترقربانیوں کو بھلا کر اپنی ہی دنیا میں مست ہوچکے ہیں ، اور ہماری نئنسل آزادی کے مقصد و مفہوم کو بھی نہیں جانتی، انہیں یہ تک نہیں معلوم کہ ہمارے بزرگوں نے کس چیز کی بنا پر اتنی قربانیاںدی،عصمتیں پامال کروائیں، کیا یہ سب انہوں نے اپنے لیئے کیا؟ نہیں بلکہ ان سب کہ پیچھے انکی صرف ایک ہی سوچ تھی اور وہ یہ تھیکہ ہماری آنے والی نسل آزاد ہو اپنے فیصلے کرنے کیلیئے ، اپنی مسجدوں میں جانے کیلئے، وہ نہیں چاہتے تھے کہ ہم بھی انکی طرحغلامی کریں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اسکی قدر کریں اور اپنے بچوں کو بھی اسکا درس دیں تا کہ بزرگوں کی قربانیوں کا حق ادا کیا جاسکے ۔
 

Shumaila Manzoor
About the Author: Shumaila Manzoor Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.