کیمرون چارلس ارل برٹش ریسنگ کار وں کی اولین پہچان

فارمولا1 سیریز میں ریسنگ کار ڈرائیو برطانوی انجینئر کیمرون ارل کی پہلی ہلاکت بیان کی جاتی ہے۔ وہ کیسے اور اُنھیں آج بھی کیوں یاد رکھا جاتاہے؟۔۔۔۔۔۔

کیمرون چارلس ارل

کیمرون چارلس ارل برٹش ریسنگ کار وں کی اولین پہچان

فارمولا1 سیریز میں ریسنگ کار ڈرائیو برطانوی انجینئر کیمرون ارل کی پہلی ہلاکت بیان کی جاتی ہے۔ وہ کیسے اور اُنھیں آج بھی کیوں یاد رکھا جاتاہے؟
کیمرون چارلس ارل ایک برطانوی آٹو موٹیو انجینئر تھے جو 8 ِ مئی 1923ء کو انگلینڈ،یارکشائر کے مضافاتی علاقے سکولوٹس میں پیدا ہوئے۔دوسری جنگ ِعظیم کے دوران اُنھوں نے انجینئر نگ کی تعلیم حاصل کی۔اُنکی قابلیت کو دیکھتے ہوئے جنگ عظیم کے بعد برطانوی انٹیلی جنس مقاصد کی ذیلی کمیٹی نے اُنھیں گراں پری ریسنگ کاروں کی ترقی کا مطالعہ کرنے کے لیے جرمنی بھیجا۔ وہاں پر اُنھوں نے اپریل اور مئی 1947ء میں مرسڈیز بینز اور آٹو یونین کے ڈیزائنرز کے ساتھ انٹرویوز کر کے ایک بااثر رپورٹ لکھی۔ اس رپورٹ نے برطانوی انجن ڈیزائنرز کو جرمن ڈیزائنز سے متعلقہ اہم معلومات مہیا کیں۔
کیمرون ارل کو اُنکی اس اہم خدمت پر انگلش ریسنگ آٹوموبائلز ٹیم کا تکنیکی مشیر مقرر کر دیا گیا۔لیکن زندگی نے اُنکا اُس وقت ساتھ نہ دیا جب وہ 18ِ جون 1952ء کو واروکشائر کے نیوٹن کے مقام سابقہ ائیر فیلڈ نزد پولز ورتھ پر موٹر انڈسٹری ریسرچ ایسوسی ایشن کے ٹیسٹ ٹریک پر ریسنگ کار:آر 14بی: کی ٹیسٹ ڈرائیو نگ کر رہے تھے تو اُنکی کار اُلٹ گئی اور 29 سال کی عمر میں کھوپڑی پر شدید ضرب آنے کی وجہ سے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔
ارل فارمولا 1کے پہلے ڈرائیور تھے جو اُس ریس سے متعلقہ ریسنگ کا ر کو مزید بہتر کرنے کے دوران دُنیا سے رُخصت ہو گئے لیکن اُنکی تحقیق کتابی شکل "کوئیک سلور: جرمن گرانڈ پرکس ریسنگ کارز 1934-1939 کی ترقی کے بارے میں ایک تحقیقات " سے برٹش کار مینوفیکچرز کو ایک نیا راستہ مِل گیا۔لہذا آج بھی یہ سوال اہم ہے کہ کس طرح برطانیہ کے آٹو سازوں نے دُنیا کو مات دینے کے لیے گراں پری کار بنائی؟


( ۔
Arif Jameel
About the Author: Arif Jameel Read More Articles by Arif Jameel: 204 Articles with 310062 views Post Graduation in Economics and Islamic St. from University of Punjab. Diploma in American History and Education Training.Job in past on good positio.. View More