’اولڈ بارینز ایسوسی ایشن‘ کا قیام


انیس سو دس کو موجودہ گورنمنٹ گریجوایٹ کالج کی پرانی بلڈنگ کی جگہ پرائمری سکول کی بنیاد رکھی گئی تھی ،جس کوبعد ازاں 1940میں ہائی سکول کا درجہ دے دیا گیا ،قیام پاکستان کے گیارہ سال بعدڈسٹرکٹ گورنمنٹ(ساہیوال) اور میونسپل کمیٹی اوکاڑہ نے ایم بی ہائی سکول کو (1958 )گورنمنٹ کالج کا درجہ دے دیا ،جسکا سنگ بنیاد اُس وقت کے صوبائی منسٹر مخدوم زادہ حسن محمود نے 30اگست 1958کورکھا ، جس کے پہلے پرنسپل عباس اختر شیخ نے 22دسمبر 1958کو چارج سنبھالا اورایف اے /ایف ایس سی کی کلاسز کا آغاز ہوا ،نئی عمارت کی تعمیر اور نئے کلاس رومز بنانے کا سلسلہ مختلف ادوار میں جاری رہا ، 1963میں گورنمنٹ کالج کو گریجوایٹ (بی اے )تک کی تعلیم کے لیے اجازت نامہ دیا گیا ، گرلز اور بوائز کی کلاسز اور سٹاف الگ الگ مقرر کیا گیا ، 1973میں گورنمنٹ نے کالج کو نیشنلائزڈ کر دیا ،طلبا کے لیے نئے مضامین متعارف کروائے گئے اور سائنس لیبارٹری ، لیکچر رومز بنائے گئے ،1986میں کالج میں بی ایس سی کلاسز کا آغاز ہوا ،بلڈنگ سے ملحقہ خواتین کالج کی بلڈنگ پانچ کمروں پر مشتمل تھی بعد ازاں 1987میں خواتین کالج کو نئی عمارت کی تعمیر کے بعد وہاں منتقل کر دیا گیا، 1996میں کالج میں ایم کی کلاسز کا آغازہوا، 2013میں ایم ایس (دوسالہ )اور2021میں بی ایس چار سالہ پروگرام شروع ہوئے ، گورنمنٹ گریجوایٹ کالج کے سابقہ پرنسپلوں پروفیسرڈاکٹر غضنفر ،ڈاکٹر پروفیسر اعجاز الحق ، پروفیسر راؤ اقرارعلی، پروفیسر ریاض ہاشمی،پروفیسر ظفر علی ٹیپو، پروفیسر رضا اﷲ حیدر کے دورمیں کالج میں بے شمار کام ہوئے نیا ایڈمن بلاک ، بی ایس سی بلاک، سائنس بلاک ، ایم اے بلاک، لیبارٹیاں ،لائبریری ہال ،کانفرنس ہال ، قائد اعظم ہال تعمیر ہوئے ،خاص طور پر پروفیسر ظفر علی ٹیپو نے کالج کو کلین اینڈ گرین بنانے میں جو کردار ادا کیا کالج کی چونسٹھ سالہ تاریخ میں نظر نہیں آتا ،دسمبر2012سے 7دسمبر2020 تک بطور پرنسپل ظفر علی ٹیپو نے اپنی اعلی انتظامی صلاحیتوں کے بل بوتے پر کالج کو ضلع کا بہترین کالج بنادیا ، اُنکے دور میں بی اے کے طالب علم نے پنجاب یونیورسٹی میں پہلی پوزیشن حاصل کی ، ایف اے /ایف ایس سی کے امتحانات میں لاھور بورڈاور بعد ازاں ساہیوال بورڈ کے قیام کے بعدطالب علموں نے نمایاں کامیابیاں حاصل کر کے کالج کا نام روشن کیا، اسی طرح کھیلوں کے میدان ہوں یا ہم نصابی سرگرمیاں گورنمنٹ گریجوایٹ کالج کے طالب علموں نے ہمیشہ کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھا ، وطن عزیز پاکستان میں کالج ہذا سے فارغ التحصیل ہزاروں طالب علم اس وقت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں ، انجینئرز، ڈاکٹرز، آرکیٹکٹ ، استاد، صحافی ، وکلاء ، سیاستدان غرض ملک کے کونے کونے اور پاکستان سے باہر بھی کالج کے طالب علم نظر آئیں گے ،کالج ہذاکے قیام کو چونسٹھ سال بعد 25جنوری 2022کو پروفیسر ڈاکٹر حمود لکھوی نے بطور پرنسپل کالج کا چارج سنبھالا تو سب سے پہلے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وطن عزیز پاکستان میں گورنمنٹ گریجوایٹ کالج کے سابقہ طالب علموں پر مشتمل ایسوسی ایشن بنائی جائے ،سانچ کے قارئین کرام ! کالج کے سابقہ طالب علموں کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کی ذمہ دار پروفیسر عبد الروف کو سونپی گئی جنہوں نے تین ماہ کی قلیل عرصہ میں چھ سو سے زائد سابقہ طالب علموں کا ریکارڈ اکھٹا کیا جس کے بعد ایسوسی ایشن کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جہاں ضلع اوکاڑہ کے جغرافیائی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایسوسی ایشن کا نام ’بارینز ‘رکھا گیا ، یہ نام رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر حمود لکھوی نے بتایا کہ ایڈوائزری کونسل میں یہ نام تجویز اس لیے کیا گیا کیونکہ اوکاڑہ تین بارز (گنجی بار ، صندل بار، نیلی بار)اور دو دریاستلج ، راوی بہتے ہیں جبکہ فیصل آباد ، بہاولنگر ، اوکاڑہ ، ساہیوال اضلاع کے ساتھ ملحق ہے ،ضلع اوکاڑہ کی حدود میں پاکستان اور بھارت کی سرحد کے قریب دریا ستلج کے کنارے ہیڈ سلیمانکی (ہیڈ ورکس کی بنیاد 1924میں رکھی گئی جس سے تین نہریں نکالی گئیں )اور دریائے راوی ہیڈ بلوکی(پتوکی ،چونیاں ) پر نہر لوئر باری دوآب(1914) ہیڈورکس بلوکی سے نکالی گئی ، گنجی بار اضلاع اوکاڑہ ،ساہیوال، ملتان کو سیراب کرتی ہے،ان دریاؤں اور بار ز کی وجہ سے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج کے سابقہ طالب علموں پر مشتمل ایسوسی ایشن کا نام ’بارینز ‘رکھا گیا ، دس دسمبر 2022کی شام کو اولڈ بارینز ایسوسی ایشن گورنمنٹ گریجوایٹ کالج کی پہلی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ، اولڈ بارینز ایسوسی ایشن کی بیس (20) رکنی پہلی ایگزیکٹو کمیٹی سے حلف سابق طالب علم کالج ہذا سرجن ڈاکٹر پروفیسرطیب عباس نے لیا ،اولڈ بارینز ایسوسی ایشن گورنمنٹ گریجوایٹ کالج اوکاڑہ سال 2022-24 کے لیے صدر محمد اسلم پراچہ (سینئر ایڈووکیٹ) ، سینئر نائب صدر سلمان غنی (سینئر جرنلسٹ)، نائب صدر ضیاء اﷲ( ایس پی انویسٹی گیشن)، نائب صدر دوم جویریہ ناز ،سیکرٹری جنرل شوکت رسول (بزنس مین) ، جوائنٹ سیکرٹری شوکت حیدر نوناری( ایڈووکیٹ)، سیکرٹری اطلاعات راقم الحروف محمدمظہر رشید چودھری( جرنلسٹ/سماجی ورکر) ، فنانس سیکرٹری عاصم غنی( ڈی اے او)، گورننگ ممبر دہائی 1960 پروفیسر عبدالرحیم( ریٹائرڈ)،گورننگ ممبر دہائی 1970 ڈاکٹر نذیر حسین( ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلتھ پنجاب)، گورننگ ممبر دہائی 1980 رائے محمد یعقوب ( اے ڈی بی پی وی پی)،گورننگ ممبر دہائی 1990 مبارک علی سرور( سی ای او آگہی)،گورننگ ممبر دہائی 2000 انجینئر عبدالوحید( مینجر ٹیکنیکل نیسکام )،گورننگ ممبر دہائی 2010 رائے حمزہ احمد( اے سی ایف بی آر) نے حلف لیا ، جبکہ اس موقع پر سپورٹنگ کمیٹیوں کے ارکان نے بھی حلف لیا ،سانچ کے قارئین کرام !کوارڈینیٹر اولڈ بارینز ایسوسی ایشن پروفیسر عبدالروف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایگزیکٹو باڈی بیس ، گورننگ باڈی اٹھارہ ،ایڈوائزری پچاس ، سپورٹنگ کمیٹی پچاس ارکان ، جبکہ جنرل باڈی چھ سو ممبران پر مشتمل ہے ، جنرل باڈی میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے ،سرپرست اعلی/پرنسپل پروفیسرڈاکٹر محمد حمود لکھوی اولڈ بارینز ایسوسی ایشن نے گورننگ باڈی 2022-24کے عہدیداران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انشااﷲ کالج کے سابقہ طالب علموں پر مشتمل ایسوسی ایشن کالج اور طالب علموں کی بہتری کے لیے اقدامات کرے گی ، ابتدائی طور پر چھ سو اولڈ بارینز جنرل باڈی کے ممبران ہیں مزید کی رجسٹریشن جاری ہے ،تقریب میں سابقہ طالب علموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جو مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں ،گورنمنٹ گریجوایٹ کالج کے اساتذہ ، سماجی ،سیاسی ، صحافتی ، وکلاء شخصیات سمیت نیشنل جرنلسٹس گروپ نے شرکت کی، سانچ کے قارئین کرام ! اولڈ بارینزایسوسی ایشن کی ایڈوائزری کمیٹی سابقہ طالب علموں پر مشتمل ہے جس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد حمود لکھوی پرنسپل/ سرپرست اعلیٰ ،پروفیسر عبدالرؤف کوآرڈینیٹر، قاضی عبدالرؤف کمشنر ایف بی آر،عبدالرب چوہدری ڈی آئی جی ،ڈاکٹر ارشد کامران چیئرمین فزکس ،اشرف خان سوہنا سابق وزیرپنجاب ، غضنفر حیدر پاشا ریٹائرڈ سیشن جج ،ڈاکٹر غلام مصطفی چیئرمین کیمسٹری ،پروفیسر رانا غلام محی الدین سابق ڈی ڈی سی، پروفیسر غلام حسین ڈوگر،چوہدری حبیب الحق صدر غلہ منڈی، پیر سید حیدر امام گیلانی سجاد نشین، ڈاکٹر حسن رشید سرجن، پروفیسر اعجاز الحق ریٹائرڈ پرنسپل، پروفیسر اقرار علی راؤ ریٹائرڈ پرنسپل، چوہدری جاوید علاؤالدین ایم پی اے ،پروفیسر محمد اسلم بزمی ریٹائرڈ ایئر کموڈور،محمد ایوب ثاقب ریٹائرڈ سول سرونٹ، پروفیسر محمد منشاء ریٹائرڈ پرنسپل، میاں محمد منیر پارلیمنٹرین ،ڈاکٹر محمد شعیب چیئرمین ریاضی، پروفیسر ڈاکٹر محمد حماد لکھوی ڈین فیکلٹی اسلامک اسٹڈیز پنجاب یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر محمد اعجاز ایچ او ڈی، راؤ محمد اجمل ایم این اے ، چوہدری محمد افتخار چھچھڑ ایم پی اے ،چوہدری محمد ریاض الحق ایم این اے ،چوہدری منیب الحق ایم پی اے ،چوہدری محمد اختر گل ریٹائرڈ ونگ کمانڈر پرنسپل اے پی ایس ،چوہدری محمد ندیم عباس رابرہ ایم این اے، پروفیسر نور محمد اختر، قادر نواز ایڈیشنل کمشنر آئی آر،جنرل راؤ محمد توقیر پی او ایف ،بریگیڈیئر ڈاکٹر محمد ناصرمنصور،پروفیسر محمد نواز ،محمد نعیم شوکت ٹھیکیدار،میاں محمد یاور زمان ایم پی اے، ڈاکٹر محمد زعیم الدین عابد کارڈیالوجسٹ، محمد ذیشان بھٹی چیئرمین بیت المال، جنرل راشد جاوید لیبیا کے سفیر، پیر رشید الدین ،پروفیسر رضا اﷲ حیدر ریٹائرڈ پرنسپل، راغب نواز پرنسپل لاء کالج، قاضی رضوان الحق سفیر برائے (کے ایس اے)، پروفیسر سلیم جاوید، ڈاکٹر طیب عباس ایچ او ڈی (اے آئی ایم سی )،ڈاکٹر طاہر مقصود فزیشن، ڈاکٹر طارق اعظم بٹ فزیشن ،عزیر سلیم سی ای او فری ہسپتال، پروفیسر ظفر علی ٹیپو ریٹائرڈ پرنسپل، ذوالفقار علی ایڈیشنل کمشنر آئی آر ٭
 

Muhammad Mazhar Rasheed
About the Author: Muhammad Mazhar Rasheed Read More Articles by Muhammad Mazhar Rasheed: 87 Articles with 59948 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.