‏واشنگٹن کے میٹرو اسٹیشن پر وائلن بجاتے ایک شخص کی تصویر..!


اسے ایک سوشل تجربے کے لیے سی سی ٹی وی سے دیکھا جا رہا تھا۔ یہ شخص راہگیروں کے لیے تقریباً 45 منٹ تک مشہور میوزک بجاتا رہا۔ اس دوران میٹرو پر سوار ہونے کے لیے کم و بیش ایک ہزار سے زائد لوگ گزرے،
45 منٹ کے دوران صرف سات‏راہگیروں نے کھڑے ہو کر چند لمحے کےلیے سنا اور پھر آگے بڑھ گئے ۔ کچھ نے اسے پیسے بھی دیے۔
آخر میں، اس نے 45 منٹ کے اندر ($32) جمع کر لیے!!
دلچسپ بات یہ تھی کہ..
وائلن بجانے والا شخص جوشوا بیل تھا جو کہ دنیا کے عظیم ترین موسیقاروں میں سے ایک ہے.. وہ جو وائلن بجاتا رہا ‏اس کی قیمت 3.5 ملین ڈالر تھی...
اس واقعے سے چند روز پہلے جوشوا نے بوسٹن میں شو کیا تھا ، جس کے تمام ٹکٹ فروخت ہو گئے تھے ، سب سے کم قیمت ٹکٹ سو ڈالرز کا تھا۔
بہت سے ایوارڈز جیتنے والے موسیقار نے نامناسب جگہ اپنا ٹیلنٹ پیش کیا اور لوگوں نے اس ٹیلنٹ کو نہیں ‏سمجھا اور نہ اہمیت دی جو انہیں مفت میں مل رہا تھا۔

خود کو ٹیلنٹ کے مطابق صحیح جگہ پر رکھیں ، ورنہ آپ کا ٹیلنٹ اور تخلیقی صلاحیتیں ضائع ہو جائیں گی-
Asif Jaleel
About the Author: Asif Jaleel Read More Articles by Asif Jaleel: 226 Articles with 276838 views میں عزیز ہوں سب کو پر ضرورتوں کے لئے.. View More