اگر میں زندگی کی بات کرو تو زندگی ایک کتاب ہے پیدائش اس
کا پہلا صفحہ اور موت اس کا آخری صفحہ ہے اور جو اس کے درمیان میں صفحے ہیں
وہ خالی ہیں جو چاہے ہم اس میں لکھ سکتے ہیں کہتے ہیں کہ اگر زندگی کا مطلب
کسی کو مل جائے تو دنیا کا سب سے امیر ترین شخص ہیں۔ اللہ رب العزت کا لاکھ
لاکھ شکر ہے کہ ہمیں مسلمان پیدا کیا ۔کیونکہ ہم مسلمان ہیں ہمارے پاس
زندگی میں کرنے کے لیے بہت کچھ ہے جو کہ بتایا گیا ہے ان خالی صفوں میں ہم
جو چاہیں لکھ سکتے ہیں لیکن اس بات کا خیال ہو کہ جب اللہ رب العزت کے
سامنے یہ کتاب کھولی جائے تو ہمارا سر شرم سے جھک نہ جائے۔ کیونکہ اس وقت
ہمارے اختیار میں نہ تو یہ کتاب تبدیل کرنے کا اختیار ہیں اور نہ اس میں
کوئی تبدیلی کرنے کا تو ہمیں چاہیے کہ ہم زندگی کا ہر لفظ ہر قدم ہر نظر
سوچ سمجھ کر اٹھائیں ۔ہاں یہ بات بھی سچ ہے کہ زندگی میں ہم بہت سارے نشیب
و فراز سے گزرتے ہیں کبھی ہم بہت خوش ہوتے ہیں کبھی ہم بہت افسردہ ہوتے ہیں
غمگین ہوتے ہیں اللہ تعالی آزماتا ہے ہر حال میں کبھی کوئی چیز کوئی خوشی
دے کر آزماتا ہے اور کبھی کچھ لے کر آزماتا ہے بس کامیاب وہی ہے جو ہر حال
میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرے ۔
زندگی کے اس چھوٹے سے سفر میں ہم بہت سارے رشتوں سے بندے ہوتے ہیں۔اور سب
سے افضل رشتہ ماں باپ کا ہوتا ہے۔کچھ رشتے ہم خود بناتے ہیں اور کچھ ہمارے
خون سے ہمیں ملے ہوتے ہیں اگر ہم مسلمان ہیں تو ہم یہ نہیں کر سکتے کہ ہم
صرف دنیاوی زندگی گزاری اور اور صرف اس رشتوں کو لے کے پوری زندگی تباہ
کردی ہمیں کبھی بھی آخرت اور روز محشر کو بھولنا نہیں چاہیے۔موت اٹل ہے اور
ایک تلخ حقیقت ہے جس سے ہر انسان کو گذرنا ہے ۔ہم یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ
ہم صرف آخرت کے لئے ہی زندگی گزارے تمام وقت مسجد میں گزاری تراویح پڑھے
نوافل پڑھیں روزے رکھیں بلکہ ان کے ساتھ ساتھ ان تمام فرشتوں کا پاس بھی
رکھیں اور یہ سب کام ہم نے ساتھ ساتھ کریں ہمارے پاس تو اتنی اور آزمودہ
طریقہ ہے جو شاید ہی کسی مذہب کے پاس ہو ۔ہمارے پاس نبی کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کی زندگی ایک مکمل طریقہ حیات ہے ۔جس میں ہمیں زندگی کے ہر شعبے سے ہر
رشتے کے بارے میں ہر وہ کام ہر وہ دکھ ہر وہ درد ہر وہ تکلیف ہر وہ آزمائش
جو کہ ایک انسان اپنی زندگی میں دیکھتا ہے ان سے کے بارے میں رہنمائی ملتی
ہے پر وہ ایسی رہنمائی جس سے ہمیں سو پرسنٹ یقین کے ساتھ ہماری زندگی ایک
صراط مستقیم پر چلنے کے قابل ہوجاتی ہے جس کو اگر ہم فالو کریں تو نہ صرف
دنیا بلکہ آخرت بھی سنور جاتی ہے دنیا سائنس آج جو تجربے کر رہی ہے آج جو
ایجادات کر رہی ہے جو انکشافات کر رہی ہے وہ آج سے چودہ سو سال پہلے قرآن
مجید میں موجود ہے۔اور آج اس بات کی تصدیق دنیا کے مختلف سائنسدان کرتے ہیں
اور دنیا بھی دھیرے دھیرے مان رہی ہے کہ قرآن مجید ایک مکمل کتاب ہے جس میں
دنیا اور آخرت دونوں کے بارے میں رہنمائی ملتی ہے۔تو ہم چاہے جو بھی کریں
ہمیں یہ سوچ کے کرنا چاہئے کہ ایک دن ہم نے مرنا ہے اور یہ زندگی صرف چند
سانسوں کی محتاج ہے اور حقیقی زندگی موت کے بعد ہے اللہ رب العزت سے یہ دعا
ہے کہ ہم سب کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے
اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
|