تھوڑا سا احساس، چند میٹھے بول، اور زندگی کتنی آسان ہو جائے

"میری شرٹ استری نہیں کی تم نے؟ "
"وقت ہی نہیں ملا. لائیں، اب کر دیتی ہوں"
"وقت کیوں نہیں ملتا؟ تم لوگوں کا گھر پر سارا دن کام ہی کیا ہوتا ہے بھلا؟ ٹی وی دیکھو، فیس بک پر لگے رہو، فون پر سہیلیوں کے ساتھ گپیں لگاؤ، اور بس!"
"تو آپ کونسا ہل چلا کر آتے ہیں؟ صبح جا کر آفس میں بیٹھے رہو، شام کو آ کر گھر۔ کام تو سارا ہم کرتے ہیں. گھر سنبھالو، بچے سنبھالو، دن کا پتہ چلتا ہے نہ رات کا. "
۔۔.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میری شرٹ استری نہیں کی تم نے؟ "
"وقت ہی نہیں ملا. لائیں، اب کر دیتی ہوں"
"آرام کر لو اب. گھر سنبھالتی ہو، بچوں کے سب کام، انہیں ہوم ورک کروانا، گھر والوں کا خیال رکھنا۔۔۔ تھک جاتی ہو. میں خود استری کر لیتا ہوں"
"آپ بھی تو صبح سے کام پر جاتے ہیں، ہمارے لیے تھکتے ہیں، اپنی شرٹس کا رنگ خراب ہو گیا ہے لیکن سب کچھ ہم پر خرچ کر دیتے ہیں، تپتی دھوپ ہو یا برستی بارش، صبح کے گئے شام کو واپس آتے ہیں. رہنے دیں، میں آپکو فارغ ہوتے ہی استری کر دیتی ہوں. "
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بس اتنا سا فرق ہے! ایک طرف صرف اپنے حقوق کی بات ہے، دوسری طرف اپنے علاوہ دوسرے کا خیال بھی.

تھوڑا سا احساس، چند میٹھے بول، اور زندگی کتنی آسان ہو جائے ..

 

 وشمہ خان وشمہ
About the Author: وشمہ خان وشمہ Read More Articles by وشمہ خان وشمہ: 333 Articles with 518703 views I am honest loyal.. View More