قرآن --- جیسا کہ میں نے سمجھا

السلام علیکم کا فلسفہ ------ دنیا کا پہلا مومن کون ہے ---- اللہ کی طرف سے جزا اور سزا کا معاملہ --- نگلیریا اور وضو کے مسا ئل
السلام علیکم کا فلسفہ
------------
آپ ایک سڑک پر تنہا جارہے ہیں ۔۔ ایک دوست سے ملاقات ہوتی ہے اور وہ السلام علیکم کہہ کر آپ سے ملتا ہے تو اگر آپ عربی جانتے ہوں تو ہو آپ کو چونک جانا چاہیئے کیوں کہ
عربی گرامر کے مطابق اگر ایک آدمی کو آپ سلام کر رہے ہوں تو اس فرد سے ملتے وقت اس سے کہنا چاہئے ’السلام علیک َ ‘
( ک ۔۔۔ اوپر زبر کے ساتھ ) اور اگر خاتون سے ملاقات ہوتی ہے تو اس سے ملتے وقت کہنا چاہئے ’السلام علیکِ ‘ ( ک ۔۔ نیچے زیر کے ساتھ )
لیکن اسلام ملاقات کے وقت یہ سب اصول ایک طرف رکھ دیتا ہے اور کہتا ہے کہ جب تم کسی سے ملاقات کرو (چاہے وہ اکیلا ہی کیوں نہ ہو ) تو کہو ’السلام علیکم ‘ (تم سب کو سلام ۔۔۔ تم سب کی سلامتی ۔۔ آپ سے تعلق رکھنے والوں کی بھی سلامتی )
کیوں ؟

اس کی مثال ایک گھر سے دے سکتے ہیں جہا ں ایک شخص اپنی بیوی کے ساتھ خوش و خرم زندگی بسر کر رہا ہے ۔۔ اچانک اطلاع آتی ہے کہ بیوی کی بہن کے شوہر کی طبیعت خراب ہے
بیوی پریشان ہو جاتی ہے کہ بہن کا کیا ہوگا ۔۔اس کے بچوں کا کیا ہوگا
اور اس طرح اس خوش و خرم گھر میں ایک پریشانی کا عالم پھیل جاتا ہے
تو یہی سبب ہے کہ اسلام ایک نیچرل انداز اپناتے ہوئے کہتا ہے کہ ملو تو اس فرد کی سلامتی کی دعا کرو بلکہ اس سے تعلق رکھنے والوں کی سلامتی کی بھی دعا کرو

دنیا کا پہلا مومن کون ہے
----------------
سورہ الاعراف آیت 142 سے 147 تک اس بارے میں بات کی گئی ہے
اس بارے میں لکھا ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کو دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔۔ اللہ تعالیٰ نے کہا کہ اے موسیٰ تم میرے دید کی تاب نہ لاسکوگے اور مجھے نہیں دیکھ سکوگے اس لئے یہ ارادہ اور خواہش ترک کردو لیکن اگر زیادہ ہی تمنا ہے تو ایسا کرو کہ پہلے اس پہاڑ کو دیکھ لو جس پر میرا جلوہ نازل ہو گا ۔۔ اگر وہ پہاڑ اپنی جگہ پر قائم رہا تو تم میرا دیدار کر سکوگے ۔۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام متفق ہوگئے پہاڑ کی طرف دیکھنے لگے ۔۔ پھر اللہ تعالیٰ کا جلوہ پہاڑ پر ظاہر ہوا ۔۔ پہاڑ برداشت نہیں کر سکا اور ریزہ ریزہ ہو گیا ۔۔ اور اس کے ساتھ ہی حضرت موسیٰ علیہ السلام بھی بے ہوش ہو گئے ۔۔ جب ہوش میں آئے تو اللہ کے حضور میں جھک گئے اور معافی کے خواستگار ہوئے اور کہا کہ
“ سُبْحَانَكَ تُبْتُ إِلَيْكَ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ “
اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے اللہ تو پاک ہے ۔۔ میں توبہ کرتا ہوں ۔۔۔ مجھے معاف کردے اور پھر مزید کہا کہ میں پہلا مومن ہوں
اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا جو کچھ ملا ہوا ہے تم اسی پر قناعت کرو اور شکر ادا کرتے رہو
( شاہ عبدالقادر اور شاہ رفیع الدین ر حمت اللہ علیہ کے تراجم قران سے مدد لی گئی )

جنت اور دوزخ کے بارے میں فیصلہ کرنا اللہ تعالیٰ کا کام ہے
-------------------------------------
اس کا اپنا ایک کمپیوٹرائزڈ نظام ھے جس کے تحت کسی فرد کے تمام پہلؤں کا احاطہ کیا جاسکتا ھے -- یہ پہلو ہم سے مخفی ہیں - جنگ احد میں آنحضرت محمد صلی علٰی علیہ و السلم زخمی ھو گئے تو فرمایا یہ لوگ کیسے رہائی پائیں گے جو پیغمبروں کا یہ حال کرتے ہیں - تفسیر ابن کثیر 1/403
تب اللہ تعالیٰ کی طرف سے آیت 128 سورہ اآل عمران میں محمد صلی علٰی علیہ و السلم کو کہا گیا کہ
لَيۡسَ لَكَ مِنَ ٱلۡأَمۡرِ شَىۡءٌ أَوۡ يَتُوبَ عَلَيۡہِمۡ أَوۡ يُعَذِّ بَهُمۡ فَإِ نَّهُمۡ ظَـٰلِمُونَ =
"تمہارا کوئی تعلق نہیں سزا و جزا سے -اللہ سزا دے یا معاف کردے (البتہ) وہ غلط راستے پر چل رھے ھیں

( بحوالہ رسالہ سوئے حرم ۔۔ مارچ 2007 اور مولانا عبدالوحید خان کی کتب )

نگلیریا اور وضو کے مسا ئل
------------------
نگلیریا ایک ایسا خلیاتی امیبا یا عام فہم زبان میں جراثیم ہے جو آلودہ پانی میں پرورش پاتا ہے اور انسانی جسم میں ناک کے ذریعے داخل ہو کر دماغ تک پہنچتا ہے اور پھر دماغی خلیات کو اپنی غذا بناتا ہے اور انسان کی موت کا باعث بنتا ہے ۔۔ قرآن مجید میں نماز کی تیاری کے ضمن میں اللہ تعالیٰ کا ایک ارشاد ( سورۃ المائدہ آیت پانچ ) اس سلسلے میں رہنمائی کرتا ہے ۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ إِلَى الْمَرَافِقِ وَامْسَحُوا بِرُءُوسِكُمْ وَأَرْجُلَكُمْ إِلَى الْكَعْبَيْنِ ۚ
مومنو! جب تم نماز پڑھنے کا قصد کیا کرو تو منہ اور کہنیوں تک ہاتھ دھو لیا کرو۔ اور سر کا مسح کرلیا کرو۔ اور ٹخنوں تک پاؤں (دھولیا کرو)
Munir  Bin Bashir
About the Author: Munir Bin Bashir Read More Articles by Munir Bin Bashir: 124 Articles with 354881 views B.Sc. Mechanical Engineering (UET Lahore).. View More