ہم برائیڈل کیٹیور ویک کا لاہور میں شاندار انعقاد

شادی بیاہ وہ معاملہ ہے جس کا تعلق ہر گھر سے ہے ۔ ایشیائی گھرانو ں میں عروسی تقریبات نہایت اہتمام سے منعقد ہوتی ہیں اور سچ تو یہ ہے کہ اس اہتمام کو پوری دنیا میں یکساں انداز میں سراہا جاتا ہے۔ پاکستان میں بننے والے عروسی ملبوسات کو پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے اس کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ ہمارے عروسی ملبوسات میں ہماری ثقافت کے رنگ جھلکتے ہیں ۔ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ عروسی ملبوسات کے انداز بھی بدلے ‘ عروسی ملبوسات کو جدت بخشنے میں ہمارے ڈریس ڈیزائنرز کی محنت شامل ہے۔ انہوں نے وقت کے ساتھ ساتھ بلاشبہ لوگوں کے مزاج کو تبدیل کیا ہے اور ان کی جانب سے لائی جانے والی تبدیلیوں کو منظر عام پر لانے میں ہم نیٹ ورک کا بڑا ہاتھ ہے جو گزشتہ دس سال سے ”برائیڈل کیٹیور ویک “کے ذریعے نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقو امی سطح پر مقامی ڈیزائنرز کے کام کو عام کررہا ہے۔

اس سال بھی برائیڈل کیٹیور کا میلہ سجایا گیا ‘ لاہور میں منعقدہ اس رنگارنگ تقریب میں آج کے دن کی مناسبت سے نئے عروسی رجحانات کو یکجا کیا گیاہے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی برائیڈل شو میں ملک کے مشہور و معروف ڈیزائنرز کےساتھ ایسے نواردان کی صلاحیتوں کو سامنے لایا گیا جو نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر خود کو منوانے کے خواہاں ہیں۔ یاد رہے کہ یہ سلسلہ ہم نیٹ ورک کی جانب سے2010ءمیں شروع کیا گیا جسے آج پاکستان کے سب سے اہم اورمقبول فیشن شو کی حیثیت حاصل ہے۔ ہم برائیڈل کیٹیور ویک کے بیسویں ایڈیشن کے رن وے پر 26 ڈیزائنرز کے مجموعوں کی نمائش کی گئی ۔حسب روایت اس خوبصورت تقریب کو رونق بخشنے کیلئے ستاروں کی پوری کہکشاں موجود تھی جس میں ایمن خان ‘ نمرہ خان ‘کنزی ہاشمی ‘صدف کنول ‘شہروز سبزواری ‘رابعہ بٹ ‘ صحیفہ جبار ‘ تابش ہاشمی ‘عمر عالم نے ‘مہرین سید ‘ثنا جاوید ‘شی گل ‘میکال ذوالفقار ‘منیب بٹ ‘ شفاعت ‘اشنا شاہ ‘ عبدالحنان ‘کومل میر ‘عماد عرفانی ‘سبیکا امام‘ صبور علی‘ علی انصاری ‘حسن اور رحیم ‘ وہاب شاہ ‘منال خان ‘حریم فاروق ‘گلوکارہ سحر گل ‘سعد قریشی ‘عائزہ خا ن اورکبریٰ خان اورسمیت کئی لوگ شامل تھے ۔
امسال کی سب سے خاص بات شاہد آفریدی کے برانڈ کا ڈیبیو تھا ‘ انہوں نے انتہائی شاندار انداز میں اپنے مجموعے کو پیش کیا اور لوگوں کی خوب داد وصول کی ۔ سہہ روزہ برائیڈ ل کیٹیور‘ کے دیگر ڈیزائنرز میں ماہا وجاہت خان ‘ جاذب شیخ ‘نائلہ ‘ز ہاٹ کوٹییورر ‘عبیرہ عثمان ‘سمسارا کٹیور ‘طیب معظم اسٹوڈیو ‘جیریمن اسٹریٹ ‘ عمشا بائی عظمی بابر ‘شمسہ ہاشوانی ‘ احسن‘ز مینز وئیر ‘شیبا کپاڈیہ ‘شکیلز ہمایوں عالمگیر‘مہدی ‘رضوان بیگ ‘فہد حسین ‘حارث شکیل ‘دیپک اور فہد ‘شعیب اسماعیل ‘علی حیدر ‘کنول ملک ‘ڈیزائنر منیب نواز‘ ریم احسن اور زونیا انور کے نام شامل ہیں ۔

اس سال برائیڈیل کیٹیور ویک کی میزبانی کے فرائض ارسلان احسان نے انجام دیئے جبکہ ڈی جے معظم نے شو کی موسیقی مرتب کی۔

کہنے کو یہ ایک فیشن شو ہے لیکن اس میں پاکستانی ثقافت کے سارے رنگ نمایاں ہوتے ہیں۔پاکستان میں منعقدہ اس تقریب کی کرنیں دنیا بھر میں پھیلتی نظر آتی ہیں‘ لوگ اس تقریب کے ذریعے پاکستانی فیشن کے رجحانات کا تعین کرتے ہیں اور بلا شبہ پاکستان کا سافٹ امیج ابھرتا ہے جس کا کریڈیٹ ہم نیٹ ورک کی انتظامیہ کو جاتا ہے۔




 

Shazia Anwar
About the Author: Shazia Anwar Read More Articles by Shazia Anwar: 201 Articles with 307402 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.