دل کی آواز

عورت مارچ کیا ہے؟ عورتوں کو ان کے حقوق بتانا؛

ہر سال آٹھ مارچ کو عورت دن/آزادی مارچ منایا جاتا ہے مجھے اس آزادی مارچ کی سمجھ نہیں آ رہی- کیا عورت قید ہے؟ ہاں یا نہیں، کی یہ جنگ میں پچھلے کئی سالوں سے لڑتی آیا رہی ہوں-

اگر قید ہے تو ہر سال ہزاروں عورتیں سڑکوں پر آزادی مارچ منانے کیسے باہر آ جاتی ہے- کیا اس دن عورت کو آزادی دی جاتی ہے کہ جاؤں آزادی مارچ منا کر آؤ-

سب کے ذہن میں سوال ہوگا کہ ہم ہر سال آٹھ مارچ کو عورتوں کے حقوق کے حوالے سے آگاہی مہم چلاتے ہیں- اس دن بہت ساری تقریبات منعقد کی جاتی ہیں- کسی نامی گرامی شخص کو بطور مہمان خصوصی بلایا جاتا ہے- تاکہ عورتوں کو ان کے حقوق بتائیے جا سکے-

مگر میں اس ساری کاروائی کے خلاف ہو- عورت کو اس کے حقوق بتانے سے کیا اس کو اس کے حقوق مل جائیں گے؟ اگر ہاں، تو ٹھیک ہے اور زیادہ تقریبات منعقد کی جائیں جہاں تک ہو سکے آگاہی پہنچائی جائے-


مگر میرے خیال سے حقوق لینے والوں سے زیادہ، حقوق دینے والوں کو آگاہی کی ضرورت ہے- بہت ساری عورتوں کو اکٹھے کر کے ان کو ان کے حقوق بتانے کی بجائے، بہت سارے مردوں کو اکٹھا کرکے ان کو عورتوں کے حقوق بتائے جائے- وہاں مردوں سے خطاب کرنے والا مرد باقی سب کو اپنی مثال دیکھ کر، کہہ/یا بتائے کیسے اس نے اپنےگھر کی عورتوں کو ان کے حقوق دے رکھے ہیں-

کیونکہ اگر عورت کو اس کے حقوق بتائے جائیں تو وہ اپنے حقوق کے لئے باب، بھائی، اور شوہر سے لڑے گی- اور شاید اس جنگ میں وہ تھک بھی جائے- مگر مرد کو بتایا جائے کہ اس نے عورت کو کیا حقوق دینے ہیں تو وہ اپنی بیٹی،بہن، اور بیوی کو ان کے حقوق دے گا-

یہ میری ذاتی رائے تھی اور آپ لوگ اس سے اختلاف بھی کرسکتے ہیں- اس لیے میں نے اس کا نام عورت مارچ نہیں دل کی آواز رکھا ہے- میں نہیں چاہتی ،کہ میرے لکھنے سے کسی کی دل آزاری نہ ھو-
خوش رہے اور خوشیاں بانٹتے رہے

 

B-B-C
About the Author: B-B-C Read More Articles by B-B-C: 15 Articles with 18532 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.