گوئی چو: "پلوں کا عجائب گھر"

" اور 'انفراسٹرکچر ایوارڈ' حاصل کیا ہے ! گوئی چو پھنگ تھانگ برج پروجیکٹ نے" یہ الفاظ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فار برج اینڈ سٹرکچرل انجینئرنگ (آئی اے بی ایس ای) کے زیر اہتمام آؤٹ اسٹینڈنگ سٹرکچر ایوارڈ 2022 کے لیے منقعدہ ایوارڈ تقریب کے میزبان کے تھے ،یہ سنتے ہی گوئی چو ٹرانسپورٹیشن پلاننگ سروے اینڈ ڈیزائن اکیڈمی کمپنی لمیٹڈ کے چیف انجینئر یانگ جیان اپنے جوش و خروش کو چھپا نہ پائے اور اسٹیج پر خوشی کا والہانہ اظہار کیا ۔

درحقیقت، یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ چین کے صوبہ گوئی چو نے پل تعمیر کرنے کا اعلی بین الاقوامی ایوارڈ جیتا ہو، یہ عالمی برج ایوارڈز کا "گرینڈ سلام" بھی جیت چکا ہے، جس میں گستاو لنڈینتھل میڈل بھی شامل ہے جسے انجینئرنگ کے شعبے کا "نوبل انعام" کہا جاتا ہے۔ صوبہ گوئی چو کے پلوں نے بین الاقوامی سطح کے اکثر ایوارڈز جیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ جس لمحے آئی بی سی کےججوں نے ایوارڈ کا اعلان کیا اس وقت یہ بھی کہا کہ ، " گوئی چو ایک بار پھر بہترین پل کا ایوارڈ لے اُڑا ہے ۔"

حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ باقاعدہ ٹاپ ایوارڈ جیتنے والا پل بنانے میں دوسرے ممالک سے پیچھے رہ جاتا تھا۔ نقل و حمل میں دشواری طویل عرصے سے صوبہ گوئی چو کی ترقی کو محدود کرنے والی رکاوٹ رہی ہے۔ جنوب مغربی چین کے جغرافیائی مرکز کے طور پر، اس نے اپنے دلکش پہاڑی مناظر اور ٹریفک کی ناکافی سہولیات کی وجہ سے اپنی صلاحیتوں کو پوری طرح استعمال نہیں کیا، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی عشرے پہلے، گوئی چو نے پلوں کی تعمیر کرنا شروع کی اور بیرونی ممالک جیسے جاپان اور جرمنی کے جدید پلوں کے منصوبوں کے تجربات سے استفادہ کیا۔ تاہم، اس کی خاص معدنیات پر مشتمل زمین اور پہاڑ اور پہاڑیوں سے ڈھکی ہوئی زمین کی سطح کا 90% سے زیادہ ہونے کی وجہ سے، یہ ان پیشروؤں سے کچھ زیادہ سیکھ نہیں نہ پائے۔

"میری یادداشت کے مطابق، میرے والد ہمیشہ ہمارے گھر میں مہمان کی طرح آتے تھے ۔ میری ماں کہتی کہ وہ نقل و حمل کی ناقص صورتحال والی جگہوں پر پل اور سڑکیں بنانے میں لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔ ہواجیانگ پل کے گوئی چو پل تعمیراتی گروپ کے انجینئر لیو ہاؤ نے کہا جب میں چھوٹا تھا تب سے مجھے پلوں سے ناقابل بیان محبت پیدا ہو گئی تھا۔ یہی وجہ ہے کہ میں اپنے باقی ہم عمر لوگوں کے مقابلے میں پلوں کی تعمیر کے بارے میں جانتا تھا ۔ پلوں سے محبت نے میرے دل میں جڑ پکڑ لی اور میں نے پلوں پر اپنے خواب تعمیر کرتے ہوئے برج انجینئرنگ کے بڑے شعبے کا انتخاب کیا،"

اب تک، صوبہ گوئی چو تقریباً ۳۰۰۰۰ پل بناچکا ہے جب کہ ، ۲۰۰۰ایکسپریس وے پل ابھی بھی زیر تعمیر ہیں۔ گوئی چو میں سسپنشن برجز، کیبل اسٹیڈ برجز، آرچ برجز اور بیم برجز ہیں، جو دنیا کے تقریباً تمام پلوں کی اقسام کا احاطہ کرتے ہیں۔ "پلوں کے عجائب گھر" کے طور پر مشہور، صوبہ گوئی چو پہاڑوں اور وادیوں میں دنیا کے دس سپر پلوں میں سے پانچ کا گھر ہے۔

بین الاقوامی برادری کی جانب سے صوبہ گوئی چو کے ماحولیاتی تحفظ کے تصور کو پل کی تعمیر کے ڈیزائن اور تکنیک میں شامل کیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر خوا یو تنگ پل کی تبدیلی ، یانگ جیان کی ٹیم نے "تعمیر کے بعد منہدم کرنے" کا حل تجویز کیا، جس سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی اور دھماکے سے ہونے والے ماحولیاتی نقصان سے بچا گیا، بلکہ پرانے پل کی ری سائیکلنگ کو بھی یقینی بنایا گیا۔ اس طرح یہ پل گوئی چو کا پہلا "ٹوکری کی شکل کا" پل بن گیا ہے۔

گوئی چو اب اپنے ملکی اور غیر ملکی ساتھیوں کے لیے اپنی ٹیکنالوجیز اور پلوں کے ڈیزائن متعارف کروا رہا ہے۔ مثال کے طور پر، گوئی چو نے ہینان صوبے میں دریائے زرد تک پھیلا ہوا منصوبہ مکمل کر لیا ہے اور توقع ہے کہ وہ منگولیا اور جارجیا میں بڑے منصوبے تعمیر کرے گا۔

جیسا کہ یانگ جیان نے کہا، "جب بھی میں اپنے پلوں کو دیکھتا ہوں،ایسے لگتا ہے کہ میں اپنے ہی بچے کو دیکھ کر خوشی محسوس کررہا ہوں۔" اب، گوئی چو صوبہ پلوں کی تعمیر کے میدان میں ایک ماڈل بن رہا ہے، جنوب مغربی خطے میں ایک ناگزیر نقل و حمل کے مرکز کے طور پر گوئی چو ٹھوس مدد فراہم کررہا ہے۔ صوبہ گوئی چو کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر جانے میں بھی مدد ملی ہے، نئے دور میں ماحولیاتی تحفظ کے تصور اور "شاہراہوں کی تعمیر خوشحالی کی جانب پہلا قدم " کے تصور کو فروغ دیتا ہے۔
 

Shahid Afraz Khan
About the Author: Shahid Afraz Khan Read More Articles by Shahid Afraz Khan: 962 Articles with 411370 views Working as a Broadcast Journalist with China Media Group , Beijing .. View More