ایک مزدور اور اس کی بیوی پریشان بیٹھے تھے ۔ بیوی نے
پوچھا تم کیوں پریشان ہو ؟
مزدور بولا : "میں جن صاحب کی کوٹھی پر مزدوری کر رہا ہوں ، کل ان کی چھٹی
ہے۔ جس دن ان کی چھٹی ہوتی ہے ، وہ کوٹھی پر آ کر ایک ایک انچ کا جائزہ
لیتے ہیں ، کوئی نقص نکل آئے تو ٹھیکیدار ہم مزدوروں کے پیسے کاٹ لیتا ہے ۔
بس یہی پریشانی ہے ۔ ۔ ۔ اور تم بتاؤ تم کیوں پریشان ہو ؟"
بیوی بولی : "جن ڈاکٹر صاحبہ کے گھر میں کام کرتی ہوں ، کل ان کی چھٹی ہے ۔
جس دن ان کی چھٹی ہو اس دن سر پر کھڑے ہو کر کام کرواتی ہیں ۔ کہتی ہیں کہ
ایک ایک tile میں تمہاری شکل نظر آنی چاہیے ۔
پتہ نہیں کل کس بات کی چھٹی ہے !"
ان کا چھوٹا بیٹا بولا :" میں بتاتا ہوں ، کل یومِ مزدور ہے ۔ اس لئے سب
بڑے صاحب چھٹی کریں گے!"
مزدور اور اس کی بیوی نے حیرت سے بیٹے کو دیکھا اور پوچھا :"تمہیں کیسے پتہ
؟"
بیٹا بولا : "آج استاد کہہ رہا تھا کہ صبح 7 بجے سروس سٹیشن پہنچ جانا ۔ 7
بجے سے دیر ہوئی تو پسلیاں توڑ دوں گا ۔ کل یومِ مزدور ہے اور صاحب لوگوں
کی چھٹی ہے ، گاڑیوں کا زیادہ رش ہو گا ۔ ۔ |