رمضان المبارک جو کہ برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ کہلاتا
ہے۔اور اس مہینے کی خاصیت یہ ہے کہ یہ باقی گیارہ مہینوں سے افضل مہینہ
ہے۔ہم بحیثیت مسلمان اس مہینے میں عام دنوں کی نسبت زیادہ عبادات کرتے
ہیں۔اس با برکت مہینے میں نفل عبادت فرض اور فرض عبادت ستر میں تبدیل
ہوجاتے ہیں۔ہم الحمداللہ پورے رمضان المبارک کے مہینے میں کافی حد تک
عبادات کرتے ہیں۔اپنے آپ کو تھکاتے ہیں اور وہ اس لئے تاکہ اللہ تعالیٰ ہم
سے راضی ہوجائے اور ہماری مغفرت اس مہینے کے ذریعے ہوجائے۔اب چونکہ یہ با
برکت مہینہ جانے والا ہے اس میں بس کچھ ہی دن رہ گئے ہیں۔ہم سب خوشی کا
اظہار تقریباً شروع کر چکے ہیں۔بازاروں میں لوگوں کی رش لگی ہے۔اور عید کی
تیاریاں شروع ہوگئی ہے۔رمضان المبارک کے گزرنے کے بعد اللہ تعالٰی نے
مسلمانوں کیلئے ایک خوشی کی دن رکھی ہوئی ہے اسے ہم عید کہتے ہیں۔اور اس
آنے والے عید کو عیدالفطر کا نام دیا گیا ہے۔یقینا یہ خوشی کا موقع ہوتا
ہے۔ہم سب مسلمان اپنے لئے آپنے بچوں کیلئے نئے نئے چیزیں بازاروں میں
خریدتے ہیں۔کوئی کیا لیتا ہے کوئی کیا لیتا ہے۔اب اس عید کو منانے کیلئے
ہمیں کچھ تعلیمات دی گئی ہے۔اسلام نے اس کو منانے کا طریقہ بتایا ہے۔لیکن
ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہم اس طریقے سے ہٹ کر یہ خوشی مناتے ہیں۔جب چاند
رات آتی ہے تو ہم آتش بازی شروع کرتے ہیں۔اس اتش بازی اور ہوائی فائرنگ سے
کئی افراد مر جاتے ہیں۔یعنی وہ افراد اس کا نشانہ بنتے ہیں جس نے اس عید
کیلئے کافی امیدیں لگائے ہوتی ہے۔بعض دفعہ کئے افراد زخمی ہوجاتے ہیں۔ہم
اگر اس پر غور و فکر کر یں تو کیا یہ ہم سب کا حق نہیں ہے کہ ہم اس عید کو
دیکھیں اس عید کے موقع سے لطف اٹھائے۔عید چونکہ خوشی کا موقع ہے لیکن ہماری
غلطیوں کی وجہ سے یہ موقع ہم اکثر غم میں بدل دیتے ہیں۔ہوائی فائرنگ ایک تو
سب سے بڑا گناہ ہے اور دوسرا پیسوں کا ضیاں ہے۔ہم کیوں کسے کے خوشیوں کو غم
میں بدلے،ہم کیوں کسی کے عید کو پیکا کردیں۔ہم اگر چاند رات پر فائرنگ کرتے
ہیں تو ہم آپنے وہ رمضان المبارک والے اعمال بھی داؤ پر لگاتے ہیں۔پورا
مہینہ ہم عبادت کرتے ہیں اور پھر صرف ایک ہی رات میں آپنے پورے مہینے کے
عبادت کو آگ لگاتے ہیں۔ہمارے ہوائی فائرنگ سے اگر کوئی بچہ،کوئی بڑا،کوئی
بزرگ مر جائے تو وہ تو مر جاتا ہے،لیکن اپنے خوشی بھی ہم داؤ پر لگاتے
ہیں۔اس عید کی خوشیوں پر ہم سب مسلمانوں کا حق ہیں۔لہذا ہوائی فائرنگ سے
اجتناب کیا جائے اور ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیا جائے۔
|