مرد بھی مظلوم ہے‎‎

ہمارے معاشرے میں عموماً عورت کو مظلوم سمجھا جاتا ہے نا انصافی کا شکار،حالات کی چکی میں پس رہی ہے۔۔۔۔قربانی پر قربانی۔۔۔۔وفا کا پیکر۔۔۔۔وغیرہ لیکن اسے وہ صلہ نہیں مل رہا۔۔۔۔۔۔مرد ہمیشہ ہمیں ظالم لگتا ہے۔۔۔حاوی ۔۔۔۔آمر۔۔۔۔لیکن مرد بھی مظلوم ہو سکتا ہے یہ خیال ہمیں نہیں آتا۔۔ وہ با اختیار ہے،عورت کے مقابلے میں آزاد ہے۔۔۔معاشرہ اسے آزادی بھی دیتا ہے لیکن اس کے باوجود وہ مظلوم ہے ۔۔۔۔۔شاید آپ اس بات سے اتفاق نہ کریں لیکن اپنے اردگرد دیکھیں ۔آس پڑوس کے گھروں میں جھانکیں یا تعصب کی عینک اتار لیں۔۔۔ہر اس گھر میں لڑکے یا مرد مظلوم ہیں جہاں عورت کی حکومت ہے ۔۔۔وہ لڑکے جو کماؤ پوت ہیں ۔۔۔جن کے دل میں ماں باپ کے لیے تابع داری ہے رشتوں سے محبت کا احساس بہت زیادہ ہے۔۔۔ان کے فطری جذبات کچل دیے جاتے ہیں۔۔۔۔ہاں تم بڑے ہو کمائی والے ہو سو بہن بھائی اب تمھاری زمہ داری ہیں۔۔۔۔ابھی شادی نہیں کرنی ۔۔۔بیوی جو اس ایک شخص کے نام پر اس گھر میں آئی ہے اتنے رشتے چھوڑ کر۔۔۔۔اس کی اور لڑکے کی انڈراسٹنیڈنگ نہیں ہونے دینی ۔۔غلط فہمیاں،تلخیاں،پابندیاں۔۔۔ایک خوب صورت رشتہ جو اللہ کے حکم سے بنا ہے اسے کمزور کر دینا یا توڑ دینا ۔۔۔۔زیادہ المیہ یہ ہے کہ جب ایک اچھا کمائی والا بیٹا والدین کا تابعدار ہے تو قابل تعریف ہے۔۔۔بہن بھائیوں کا احساس رکھتا ہے تو بہت خوب۔۔۔۔لیکن جب وہی بیٹا بیوی کے حق میں اچھا ہے تو زن مرید یا جورو کا غلام۔۔۔۔۔اوروہ لڑکی جادوگرنی یا فسادن۔۔۔۔ اس طرح جب مرد حصول روزگار کے لیے بیرون ملک چلا جاتا ہے تو ایک مشین بن جاتا ہے جو پیسے دیتی ہے۔۔۔اس کی تنہائی جذبات فطری خواہشاتِ سے پہلو تہی کی جاتی ہے۔۔۔ایسا گھر والے کرتے ہیں اپنے خونی رشتے۔۔۔۔میں نے کہا ناں مرد مظلوم ہوتے ہیں وہ اپنوں کی محبت کے ہاتھوں ڈسے جاتے ہیں ۔۔۔میں نے مشاہدہ کیا ہے کہ جو بیٹے بھائی کمائی والے ہوتے ہیں یا تابع دار ان کی شادی بہت لیٹ کی جاتی ہے۔۔۔۔۔تھکی ہاری زندگی۔۔۔جس میں وہ رنگ نہیں ہوتے جو خوشنما ہوں۔۔۔۔میں ہمیشہ اس سگمنٹ میں آپ کے# تاثرات جاننا چاہتی ہوں اس بار صرف یہ جاننا ہے اگر آپکے گھر میں ۔۔۔رشتے داروں میں یا آس پاس کہیں بھی۔۔۔کوئی لڑکا یا مرد اپنے گھر والوں کی ناانصافی کا شکار ہے تو آپ کیا کیا کریں گے اس ناانصافی کے خلاف ۔۔۔۔اور اس لڑکے کو کیا مشورہ دیں گے۔۔۔عورت اپنی مظلومیت کا ڈھنڈورا پیٹ سکتی ہے وہ کمزور ہے ایک زمانہ حمایت کرے گا لیکن اگر ایک مرد نا انصافی کا شکار ہے تو وہ بھلا کہاں جائے گا۔۔۔۔۔

 

Andleeb Zahra
About the Author: Andleeb Zahra Read More Articles by Andleeb Zahra: 7 Articles with 4875 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.