گھڑی

گھڑی


گھڑی میں تین سوئیاں ہوتی ہیں، جن میں ایک سوئی سیکنڈ کے نام سے مشہور ہے۔
یہ سیکنڈ والی سوئی اپنا وجود تو رکھتی ہے، مگر اس کا ذکر نہیں کیا جاتا۔ سب یہی کہتے ہیں کہ دس بج کر 15 منٹ ہوگئے ہیں کھبی کسی نے یوں نہیں کہا کہ دس بج کر پندرہ منٹ اور چار سیکنڈ ہوئے ہیں۔ جبکہ یہ سیکنڈ والی سوئی دونوں سے زیادہ محنت اور مشقت کرتی ہے اور ان دونوں کو بھی آگے بڑھنے میں مدد کرتی ہے۔
ہمارے زندگی میں بہت سارے لوگ اسی سیکنڈ والی سوئی کی مانند ہوتے ہیں، جیسا کہ ہمارے والدین اور اساتذہ کرام ، جن کا ذکر تو کہیں نہیں ہوتا، لیکن ہمارے آگے بڑھنے میں ان کا کردار ضرور ہوتا ہے۔
اللہ پاک ہمارے والدین اور اساتذہ کرام کو اپنے حفظ و امان میں رکھے جو دنیا فانی سے کوچ کر گئے ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمیـــــــــــــــــن یارب العالمـــــــــین

 وشمہ خان وشمہ
About the Author: وشمہ خان وشمہ Read More Articles by وشمہ خان وشمہ: 308 Articles with 431170 views I am honest loyal.. View More