دیکھو ہم ہیں فطرت کے غلام

دیکھو ہم ہیں فطرت کے غلام

اپنا عمل فطرت کے نظام سے ہم آہنگ کرنے اور حالات کی رو میں بہہ جانے میں بہت تھوڑا نہیں بہت بڑا فرق ہے۔
ایک لوہے کی چادر کا شیڈ نیچے ریسٹورنٹ کے تندور میں کچرا گرنے سے بچانے کے لئے لگا تھا۔ سب سے اوپر والے فلیٹ سے پانی گرنے کے باعث شور ہوتا جس کو کم کرنے کے لئے پلائی ووڈ کی شیٹ اس جگہ رکھ دی گئی جہاں پانی گرتا۔پلائی کی شیٹ پر بھی کچرا گر رہا ہے لیکن پلائی ووڈ جس مرکب سے بنی ہوتی ہے وہ فطرت نے پودے اُگنے کے لئے زرخیز بنایا یہ تب معلوم پڑا جب بغیر کوئی مٹی، کھاد یا بیج ڈالے گھاس پھوس و دیگر پودے اس پر اُگنا شروع ہو گئے۔حالات کا تو تقاضہ تھا کہ اس جگہ جہاں کچرا گر رہا ہوں، اور پانی گر رہا ہو وہاں کچرے کی بدبو دار کیچڑ اور کاہی ہونی چاہئیے تھی لیکن پودوں اور گھاس پھوس نے فطرت سے ہم آہنگ ہوتے ہوئے عمل کیا اور حالات کے برعکس ان سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنا پنا سر اوپر نکالا اور آج پلائی ووڈ کی خاصیت کے ساتھ مل کر کچرے کو شکست دے دی۔اس جگہ اور ارد گرد کے ماحول کو خوبصورت بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جو کہ اشرف المخلوقات کے لئے ایک نایاب مشعلِ راہ ہے۔ دیکھنے میں اس قدر ناتواں و نازک پودے آکر بغیر بیج کے کہاں سے نکل آئے اور ابھی تک سخت گرمی میں ہرے بھرے لہلہا رہے ہیں گویا چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں "دیکھو ہم ہیں فطرت کے غلام اور ہمیں فخر ہے فطرت کے ساتھ ہم آہنگ ہونے پر۔
Syed Musarrat Ali
About the Author: Syed Musarrat Ali Read More Articles by Syed Musarrat Ali: 181 Articles with 149645 views Basically Aeronautical Engineer and retired after 41 years as Senior Instructor Management Training PIA. Presently Consulting Editor Pakistan Times Ma.. View More