چینی ثقافت میں "ڈریگن" کی اہمیت

چین میں دس فروری سے شروع ہونے والا قمری نیا سال " ڈریگن" سے منسوب ہے اور سال 2024 ڈریگن کا سال کہلاتا ہے۔ڈریگن ، جسے چینی میں "لونگ" کے نام سے جانا جاتا ہے ، چینی روایت میں گہری ثقافتی اہمیت رکھتا ہے۔اسے خوش قسمتی ، طاقت اور دولت کی مقدس علامت سمجھا جاتا ہے۔چینی ماہرین کے نزدیک ڈریگن چینی عوام کے روحانی عقائد اور ثقافتی اقدار کے ساتھ قریبی طور پر جڑے ہوئے ہیں۔ روایتی چینی ثقافت میں، ڈریگن انسانوں اور فطرت کے مابین ہم آہنگی کے ساتھ طاقت اور حکمت جیسی خصوصیات کی علامت ہیں.

چین میں ڈریگن سے وابستہ ثقافتی احترام 1980 کی دہائی کے بعد سے مزید بڑھا ہے،یہی وہ عرصہ ہے جب چین کی اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ روایتی ثقافت کے مطالعے کو بھی ایک نئی توانائی ملی ہے. بہت سے چینی شہری ڈریگن کو ایک قومی علامت کے طور پر دیکھتے ہیں اور فخر سے خود کو "ڈریگن کی اولاد" قرار دیتے ہیں۔ یہ چینی ثقافت میں ڈریگن کے گہرے کردار کی نشاندہی کرتا ہے ، جو ملک کی تاریخ اور اجتماعی شناخت کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔

چینی سماج میں ڈریگن کو قدرتی عناصر پر اس کے مبارک اثر و رسوخ کے باعث بھی قابل احترام تصور کیا جاتا ہے۔اسے کھیتوں میں بارش لانے اور اچھی فصل کو یقینی بنانے کے لئے خوش قسمتی کی سمجھا جاتا ہے،اور قدرتی دنیا کے ساتھ وابستگی اسے زیادہ مثبت معنی دیتی ہے۔اس کے برعکس ، مغربی ڈریگن اکثر ایک خوفناک مخالف کے طور پر ابھرتا ہے ، جسے عام طور پر چمگادڑ جیسے پروں اور تباہ کن فطرت کے ساتھ ایک بڑے ، آگ میں سانس لینے والے رینگنے والے جاندار کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔ اپنے بیانیہ کردار میں ، وہ اکثر افراتفری اور برائی کی علامت ہوتے ہیں ، جو ایک شیطانی قوت کی نمائندگی کرتے ہیں۔

چین میں تاریخی اعتبار سے"ڈریگن" کا چینی کردار اوریکل ہڈیوں کے نوشتہ جات سے بھی ظاہر ہوتا ہے ، جو تین ہزار سالہ قدیم چینی رسم الخط کی ایک شکل ہے ۔ تاہم ، ادبی کاموں میں ڈریگن کی عکاسی نے بہت بعد میں عملی شکل
 اختیار کی ، جس کی روشنی میں ڈریگن کی تصویروں کے ابتدائی حوالہ جات قدیم دستاویزات میں پائے جاتے ہیں ۔ڈریگن کے حوالے سے چینی ادب میں بھرپور تفصیلات موجود ہیں ، جو قدرتی عناصر اور جغرافیائی خصوصیات کی عکاسی بھی کرتی ہیں۔ یہ وضاحتیں قدیم چینی تصور کی عکاسی کرتی ہیں کہ ڈریگن جیسی افسانوی مخلوقات کو ماحول اور کائنات کے بارے میں ان کی تفہیم کا لازمی حصہ سمجھا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ چینی ادب میں ، ڈریگن اکثر متعدد خصوصیات کا مظہر ہوتا ہے۔ "مغرب کا سفر" جیسی کلاسیکی دستاویزات اسے طاقتور لیکن مہربان کے طور پر پیش کرتی ہیں۔ ہیلونگ جیانگ کے بارے میں جدید کہانی میں ایک زیادہ پیچیدہ تصویر سامنے آتی ہے ، جہاں ایک سیاہ ڈریگن ، اچھائی کی علامت ، برے سفید ڈریگن ، بیلونگ کو شکست دیتا ہے ، جو چینی لوک داستانوں میں اژدھے کی اچھائی اور برائی کی دوہری نمائندگی کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بات باعث توجہ ہے کہ تین ہزار سال سے بھی پہلے ، لفظ "ڈریگن" کا استعمال اوریکل ہڈیوں کے نوشتہ جات اور کانسی کے کتبوں میں متنوع تھا ، جو اس وقت ڈریگن ثقافت کی خوشحالی کی نشاندہی کرتا ہے۔اُس دور کی کہانیوں اور تصاویر سے، ڈریگن کی صرف دو اہم تشریحات کا پتہ لگایا جا سکتا ہے، ایک خدائی مخلوق کے طور پر اور دوسرا ایک بے حس، پٹی دار جانور کے طور پر. اس کی وجہ سے محققین نے جانوروں، آسمانی بجلی اور قوس قزح سمیت مختلف قدرتی اجسام اور مظاہر کو ڈریگن کی ابتدائی نمائندگی سے جوڑ دیا ہے۔

ڈریگن ثقافتی نوادرات ، جن میں سے کچھ چھ سے آٹھ ہزار سال پرانے ہیں ، مختلف مقامات سے دریافت ہوئے ہیں۔ تاہم ، درست تحریری ریکارڈ کے بغیر ، ان نوادرات کو صرف "ڈریگن کی شکل کی اشیاء" کے طور پر درجہ بند کیا جاتا ہے ، جس سے ان کی حقیقی نمائندگی "ڈریگن" کے طور پر تشریح کے لئے کھلی رہتی ہے۔اس مفروضے کے باوجود کہ تمام اصل ریکارڈ برقرار ہیں، ڈریگن کی اصلیت کا سراغ لگانا اتنا ہی پراسرار ہوسکتا ہے جتنا کہ خود مخلوق۔ "ہرمینیوٹک تھیوری کے مطابق، ڈریگن کا مفہوم اُس وقت تبدیل ہونا شروع ہوا جب اس کی تشریح اس کے اصل خالق سے باہر کسی نے کی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس کی تشریحات مسلسل تبدیل ہوتی رہی ہیں۔آج کے دور میں ڈریگن نے روایتی حدود کو عبور کرتے ہوئے، عالمی ثقافت میں نئی اہمیت اور ترقی حاصل کی ہے۔ اینی میٹڈ فلموں نے ڈریگن کی اہمیت کو واضح کیا ہے، جہاں ڈریگن، بولنے سے قاصر، حرکات اور تاثرات کے ذریعے بات چیت کرتے ہیں، جادوئی حقیقت پسندی کی ایک پرت کا اضافہ کرتے ہیں۔تاہم ، یہ ایک حقیقت ہے کہ ہزاروں سالوں کے ارتقاء اور انضمام کے بعد ، ڈریگن بالآخر چینی قوم کی روحانی اور ثقافتی علامت بن چکا ہے۔

Shahid Afraz Khan
About the Author: Shahid Afraz Khan Read More Articles by Shahid Afraz Khan: 1328 Articles with 617018 views Working as a Broadcast Journalist with China Media Group , Beijing .. View More