چینی صدر شی جن پھںگ کی عوام دوستی

ایک ارب 40 کروڑ سے زائد آبادی کے حامل ملک کے سربراہ کی حیثیت سے چینی صدر شی جن پھنگ ہمیشہ "عوام پر مرکوز" فلسفے پر کاربند رہے ہیں۔ انہوں نے حکمرانی سے متعلق اپنے اصل عزم کو ہمیشہ برقرار رکھا ہے اور لوگوں کے حالات زندگی کو بہتر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔شی جن پھنگ کہتے ہیں کہ" قومی رہنماؤں کی حیثیت سے ہم نے خود کو ملک کی خدمت اور اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے وقف کر دیا ہے . مجھے امید ہے کہ میں زندگی بھر ان اصولوں کو برقرار رکھوں گا اور ان اہداف کو حاصل کروں گا جو میں نے اپنے لیے مقرر کیے ہیں۔ خاص طور پر، میں لوگوں کے لئے مزید کام کرنا چاہتا ہوں"۔

شی جن پھنگ نے ہمیشہ اپنے دل میں عوام کو سب سے زیادہ اہمیت دی ہے کیونکہ وہ خود عوام سے تعلق رکھتے ہیں۔1969 میں 15 سالہ شی جن پھنگ شمال مغربی چین کے صوبہ شانشی کی ین چھوان کاؤنٹی میں واقع ایک چھوٹے سے گاؤں لیانگ جیاحہ پہنچے۔ یہاں انہوں نے غاروں میں رہائش اختیار کی اور کچی اینٹوں سے بنے بستروں پر بھی سوئے۔ لیانگ جیاحہ کے پارٹی سکریٹری بننے کے بعد شی جن پھنگ نے مقامی لوگوں کے ساتھ گہرا تعلق استوار کیا اور ساتھی دیہاتیوں کے ساتھ مل کر کنویں کھودنے، تہہ نما کھیتوں اور بائیو گیس ڈائجسٹرز کی تعمیر کے لئے کام کرتے ہوئے انہیں درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لئے وقف کیا۔شی جن پھنگ لیانگ جیاحہ میں اپنے کام کو یاد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ "عام لوگوں کو سمجھنا اور معاشرے کی روح کو سمجھنا کلید ہے۔ اُس وقت میرے اندر بہت سے عملی خیالات نے جڑ پکڑی اور پروان چڑھے"۔اسی طرح زینگ دنگ کاؤنٹی میں کام کے دوران شی جن پھنگ نے ایک پرانی سائیکل پر سوار ہو کر کاؤنٹی کے ہر کونے کا سفر کیا۔ انہیں اکثر بھاری سائیکل اپنے کندھوں پر اٹھا کر خشک ندی کے کنارے پیدل چل کر دوسری طرف واقع گاؤں میں اپنا سماجی سروے مکمل کرنا پڑتا تھا۔
شی جن پھنگ نے کئی مواقع پر اس بات پر زور دیا ہے کہ ان کے کام کی اولین ترجیح لوگوں کی مشکلات کو دور کرنا اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو مسلسل بہتر بنانا ہے۔شی جن پھنگ نے 16 اکتوبر 2015 کو تخفیف غربت اور ترقی سے متعلق اعلیٰ سطحی فورم سے خطاب کرتے ہوئے صوبہ فوجیان کے علاقے نینگ دے میں اپنے کام کے تجربے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ "جو لوگ ملک کی خدمت کرتے ہیں وہ لوگوں کے ساتھ ویسا ہی برتاؤ کرتے ہیں جیسے والدین اپنے بچوں کے ساتھ شفقت کرتے ہیں، اور ہمدرد بھائی اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کے ساتھ برتاؤ کرتے ہیں ۔

15 نومبر 2012 کو شی جن پھنگ کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔اُس دن بھی صحافیوں سے بات چیت میں ان کا مرکزی نکتہ "عوام" تھا۔شی جن پھنگ نے کہا کہ "ہمارے لوگ زندگی سے محبت کرتے ہیں اور بہتر تعلیم، زیادہ مستحکم روزگار، اطمینان بخش آمدنی، قابل اعتماد سماجی تحفظ، اعلی معیار کی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات، زیادہ آرام دہ زندگی کے حالات اور زیادہ خوبصورت ماحول کی امید رکھتے ہیں. وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے اچھی طرح پرورش پائیں، ان کے کام میں بہتری آئے، اور ان کی زندگی بہتر ہو۔ چینی عوام کی ایک بہتر زندگی کی خواہش ہے جس کے لیے ہم کوشاں ہیں"۔
اپنے الفاظ کو عملی جامہ پہنانے کے لیے شی جن پھنگ نے چین کے غریب علاقوں کا دورہ کرکے خود فیلڈ سروے کیے اور غربت کے شکار لوگوں سے براہ راست معلومات حاصل کیں۔سنہ 2013 میں نئے سال کے موقع پر شمالی چین کے صوبہ حہ بی کی فوپنگ کاؤنٹی کے غریب دیہاتوں کے دورے کے دوران شی جن پھنگ نے ایک مقامی شخص کے گھر کا دورہ کیا اور یہ دیکھ کر کہ اُس شخص کے پرانے کپڑے کی آستین میں سوراخ ہے اُسے ایک نئے کوٹ کا تحفہ دیا ۔

شی جن پھنگ نے 3 نومبر 2013 کو وسطی چین کے صوبہ حونان کے شیبادونگ گاؤں کا دورہ کیا تو اس موقع پر کہا کہ انہیں "عوام کا خادم" کہا جا سکتا ہے۔انہوں نے ہمیشہ دیگر عہدیداروں کی بھی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دورے کریں اور خود زیادہ سے زیادہ لوگوں سے ملیں۔شی جن پھنگ کے نزدیک ہمیں چین کے دیہی علاقوں اور فیکٹریوں کا دورہ کرنے اور عام لوگوں سے ملنے، ان کی خوشیوں اور دکھوں اور ان کی مشکلات اور خطرات کو سمجھنے کے لئے کافی وقت گزارنے کی ضرورت ہے۔

سال 2012میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے شی جن پھنگ نے نچلی سطح پر 100 سے زیادہ جائزہ دورے کیے ہیں۔ گزشتہ 12 سالوں میں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے اجلاسوں کے دوران، انہوں نے سینکڑوں نمائندوں اور مندوبین کی تقاریر کو غور سے سنا ہے تاکہ لوگوں کی مشکلات کو دور کیا جا سکے۔شی جن پھنگ نے 23 جون 2017 کو انتہائی غریب علاقوں میں غربت کے خاتمے کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا اعتماد میرا سب سے بڑا محرک ہے اور یہ وہ بھاری ذمہ داری بھی جو میں اپنے کندھوں پر اٹھاتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم ترقی کے حوالے سے عوام پر مبنی نقطہ نظر پر عمل پیرا ہیں۔ عوام کی مرکزی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں اس بات پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے کہ عوام کو کس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہے اور اس کے مطابق اپنی کوششوں کو ترجیح دینی چاہیے۔شی جن پھنگ کے خیال میں اپنے عظیم مشن کو پورا کرنے کے لئے، ہمیں ہمیشہ اپنی اصل مقصد پر قائم رہنا ہوگا. صرف بھرپور اور پرعزم کوششوں کے ذریعے ہی ہم تاریخ کے تئیں اپنی ذمہ داری پوری کر سکتے ہیں اور لوگوں کی توقعات پر پورا اتر سکتے ہیں۔
 

Shahid Afraz Khan
About the Author: Shahid Afraz Khan Read More Articles by Shahid Afraz Khan: 1171 Articles with 474880 views Working as a Broadcast Journalist with China Media Group , Beijing .. View More