چینی طرز کی مصنوعات کی عالمی مانگ

حالیہ عرصے میں ملبوسات کے لحاظ سے دنیا میں چینی فیشن رجحانات کو نمایاں مقبولیت ملی ہے۔چین کی کپڑے بنانے والی کمپنیاں غیر ملکی مارکیٹوں میں تیزی سے فروخت دیکھ رہی ہیں اور اُن کے بڑے صارفین میں مشرق وسطیٰ، افریقہ، یورپ اور دیگر مارکیٹیں شامل ہیں۔ روایتی چینی ملبوسات کے علاوہ چینی خطاطی، پینٹنگ، چینی مٹی کے برتن اور دیگر مصنوعات بھی چائنا یورپ ریلوے ایکسپریس کے ذریعے یورپی مارکیٹ میں آ رہی ہیں۔ چینی بیوٹی برانڈز بیرون ملک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی بڑی تعداد میں فالوورز حاصل کر رہے ہیں۔

روایتی ثقافت اور چینی مینوفیکچرنگ کا امتزاج چینی ساختہ صارفی اشیاء کو "عالمی سطح پر لے جانے والا" رجحان چلا رہا ہے، ملک کی غیر ملکی تجارت کو اجاگر کر رہا ہے اور اس شعبے میں دنیا میں اعلیٰ معیار کی ترقی کی رفتار کے نئے پیغامات پہنچا رہا ہے.

جو بات اس رجحان کو تقویت دیتی ہے وہ چینی کمپنیوں کی اپنے مینوفیکچرنگ کے عمل کو اپ گریڈ کرنے کی انتھک کوشش ہے۔مشرقی چین کے صوبہ جیانگسو کے شہر سوجو میں ایک ریشم کے کپڑے کی کمپنی نے تکنیکی جدت طرازی، صنعتی اپ گریڈنگ اور صارفین کی مانگ کے رجحانات کی پیروی کرتے ہوئے ٹیکنالوجی پر مبنی ترقیاتی ماڈل قائم کیا ہے ۔ ریشم کے کیڑوں کے لئے کمپنی کا آزادانہ طور پر تیار کردہ خودکار نظام ذہین پیداوار کو ممکن بناتا ہے۔ کمپنی نے ایک موثر اور مستحکم نظام قائم کیا ہے جو ایک شہتوت کے پتے یا کوکون سے لے کر ریشم کے دھاگے اور بالآخر حتمی مصنوعات تک پوری صنعتی زنجیر کا احاطہ کرتا ہے ، اس سے اعلیٰ معیار کے ریشم کے کپڑے تیار کرنے کے لئے ایک ٹھوس بنیاد فراہم کی گئی ہے۔

آج ،چاہے وہ ریشم ہو، چینی مٹی کے برتن ہوں، یا ملبوسات، چینی طرز کی صارفی اشیاء مختلف ثقافتی خصوصیات کی حامل ہیں اور بھرپور ثقافتی مفہوم سے بھری ہوئی ہیں۔بہت سی کمپنیاں وراثت اور جدت طرازی کے ذریعے روایتی چینی ثقافت کے کثیر الجہتی اظہار کی تلاش کر رہی ہیں۔ مثال کے طور پر، یہ کمپنیاں عجائب گھروں اور تاریخی بلاکس کے ساتھ تعاون کرتی ہیں تاکہ مشترکہ برانڈڈ مصنوعات تیار کی جا سکیں، اور روایتی ثقافت کو معاصر مقبول آرٹ اور روزمرہ کی ضروریات کے ساتھ ملایا جا سکے.

مثال کے طور پر ہانگ چو شہر کی ایک روایتی ٹیک فرم نے سرحد پار ای کامرس ریٹیل کاروبار شروع کیا ہے.یہ آئل پیپر چھتری ساز کمپنی غیر ملکی صارفین کے گھروں میں تیزی سے اپنا راستہ بنا رہی ہے۔ ہانگ چو کسٹمز کی مدد اور رہنمائی کی بدولت، فی الحال یہ کمپنی روزانہ کی بنیاد پر اپنے غیر ملکی گاہکوں کو آئل پیپر چھتریوں کے تقریبا 100 آرڈر بھیجتی ہے۔یوں ، کہا جا سکتا ہے کہ سرحد پار ای کامرس مینوفیکچرنگ اور کھپت کو جوڑتی ہے ، غیر ملکی صارفین کے لئے چینی ثقافت کو تلاش کرنے اور چینی مصنوعات خریدنے کے لئے ایک نئی کھڑکی کھولتی ہے۔ یہ "چائنا چیک" جیسی مصنوعات کو عالمی سطح پر جانے کے لئے ایک تازہ چینل بھی فراہم کرتی ہے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ ہانگ چو کسٹمز کے مطابق، جنوری سے مئی تک، زے جیانگ صوبے نے 61.99 بلین یوآن مالیت کی ثقافتی مصنوعات برآمد کیں، جو سال بہ سال 12.2 فیصد زیادہ ہیں. یہ چینی کمپنیوں کی اپنے تجارتی طریقوں کو اپنانے اور وسعت دینے کی فعال کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ خیال کیا جاتا ہے کہ جیسے جیسے زیادہ سے زیادہ چینی کمپنیاں اعلیٰ معیار کی مصنوعات لانچ کرنے اور بیرون ملک اپنے برانڈز کو مضبوط بنانے کے لئے روایتی ثقافت کے جوہر کو انوویشن اور گہرائی سے جوڑتی ہیں، چینی طرز کی مصنوعات غیر ملکی مارکیٹوں میں مزید آرڈرز حاصل کریں گے، اس طرح عالمی سطح پر چینی مینوفیکچرنگ کی نئی کشش بھی اجاگر ہو گی۔اس کی حالیہ مثال چائنابین الاقوامی ثقافتی صنعت میلہ رہا،جس نے زائرین کے لیے ثقافتی تخلیقی صلاحیتوں کا ایک متاثر کن مظاہرہ کیا . متنوع اور خوبصورتی سے تیار کردہ نمائشوں نے ثقافت کے اظہار کے نئے طریقوں کا مظاہرہ کیا ، روایتی عناصر کو ایک جدید موڑ دیا اور ان میں نئی روح پھونک دی۔
 

Shahid Afraz Khan
About the Author: Shahid Afraz Khan Read More Articles by Shahid Afraz Khan: 1278 Articles with 568633 views Working as a Broadcast Journalist with China Media Group , Beijing .. View More