ملک کیوں نہ چھوڑیں؟

ملک کیوں نہ چھوڑیں۔۔
ملک میں اب باقی کیا رہ گیا ؟
ناقص تعلیم ، صحت ،غربت ، اور بے روز گاری جیسے مسائل میں گھرے ہوئے ملک میں رہنا اب کہا ں کی عقلمندی ہے ، ایسے معلوم ہوتا ہے کہ ملکی سیاستدانوں اور انتظامیہ کو عوام اور ملکی مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔۔ جس کو دیکھو وہ اپنی ہی کہانیاں سنا رہا ہے ، ملک کی اس حالت کا زمہ دار کون ہے ۔ اور اگر ہم سوال پوچھنا بھی چاہیں تو کون ہے جو ان کا جواب دے گا ۔ آواز اٹھانے پر ہمیں کچھ اور نئی کہانیاں اور پھر سبز باغ دکھائے جائیں گے ، جھوٹے وعدے کیے جائیں گے اور عوام کے لیے صرف تسلیاں ہی باقی رہ جائیں گی ۔ یہ کہتے ہوّے شرمندگی کا سامنہ ہے کہ ہم ایک ایسے ملک کے باشندے ہیں جو اس ملک کے اقتدار یافتہ لوگوں کی ناانصافیوں تلے اپنی زندگیاں گزار رہے ہیں ۔ ملکی حالات تو یوں ہیں کہ اب یہاں حق پر آواز اٹھانہ بھی کسی جرم سے کم نہ تصور کیا جا تا ہے ۔

 

DANISH ALI
About the Author: DANISH ALI Read More Articles by DANISH ALI: 2 Articles with 738 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.