آواز حقیقی آزادی کے لیے

وطن عزیز کے حقائق سے انجان لوگ نہ جانے کس خام خیالی میں ہیں ۔تاریخ پاکستان کو جس طرح سے کتابوں میں بیان کیا گیا یا جو پاکستانیوں کو بتایا گیا حقیقت سے قوسوں دور ہے ۔ یوں تو یہ انتہائی شرمندگی اور غلط بات ہے کہ میں اپنے پیارے وطن پر ہی آواز اٹھا رہا ہوں، لیکن میں یہ تصور کرتا ہوں کہ یہی حقیقت میں محب الوطنی ہے کہ میں اس قلم کی طاقت سے پاکستانی عوام کو حقیقی شعور کی طرف راغب کروں کیونکہ ہم وہی مسلمان ہیں جنھوں نے کبھی اس دنیا کو اپنی ایمانی طاقت سے شکست سے دو چار کیا تھا ۔ لیکن آج یہ ہمارا ملک جس کی بنیاد اسلامی نظریے پر رکھی گئی تھی ، اپنے ہی ملکی باشندوں کی نا گزیر حرکات کی وجہ سے کھوکھلا ہوتا جا رہا ہے۔ اقتدار کی طاقت میں ملکی سیاستدان ملک کے سرمائے کو اپنا ذاتی مال سمجھ کر بیرونی ممالک میں اکھٹا کر رہے ہیں ۔ ہاں یہ بھی سچ ہے کہ یہ لوگ ملکی عوام کے بارے میں بھی سوچتے ہیں لیکن صرف باتوں کی حد تک ۔۔حقیقت تو یہ ہے کہ جو لوگ اقتدار میں ہوتے ہیں وہ ملک کے بارے میں تو سوچتے ہی نہیں ، وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ اسی ملک کی وجہ سے ہی وہ سکون کی سانس لے رہے ہیں اور اسی ملک کی وجہ سے ہی وہ اقتدار میں ہیں۔اور ان سانپوں جیسی فطرت والے لوگوں کی غیرت کا جواز یہ ہے کہ وہ اپنے ہی ملک کو تباہ و برباد کر رہے ہیں ۔ اور ملکی عوام ان کی زیادتیوں کا نشانہ بن رہی ہے لیکن آخر کب تک یہ ہی چلتا رہے گا ؟، کب عوام ان کے سامنے اپنے حقائق کے لیے آواز اٹھائے گی ؟ کب تک ہم نوجوانوں کو یوں خاموش رہنے کا ہی پابند رکھا جائے گا ؟ کب تک ہم اپنے ملک کی تباہی اپنے ہی روبرو دیکھتے رہیں گے ؟ کب تک ہم ان لوگوں کے جھوٹے وعدوں پرخوش ہوتے رہیں گے؟آخر کب تک ۔۔۔
 

DANISH ALI
About the Author: DANISH ALI Read More Articles by DANISH ALI: 2 Articles with 748 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.